ترکی میں حالات بدستور خراب استنبول کے سابق میئر اور طیب اردوغان کے مدمقابل اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پر 7 صحافیوں سمیت 1400 افراد کو جیل بھیج دیا گیا بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکرم امام اوغلو کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 11 ترک صحافی بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 ترک صحافیوں میں سے 7 کو استنبول کی ایک عدالت نے جیل بھیج دیا ہے جن میں اے ایف پی کے فوٹوگرافر یاسین اکگل بھی شامل ہیں
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عید الفطر پر کارکنان کو سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پر پابندی عائد کردی۔سیکریٹری اطلاعات و نشریات جے یو آئی (ف) محمد اسلم غوری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کارکنان و کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امن و امان کے حوالے سے نازک صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمٰن سے عید ملنے ڈیرہ اسمعٰیل خان آنے کی زحمت نہ کریں۔مزید کہا گیا کہ یہ ہدایات دور اور قریب کے تمام اضلاع کے لیے ہے، قیادت اور کارکنان کی حفاظت اور سلامتی اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے
۔22 مارچ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحصیل نائب امیر قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے، مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔14 مارچ کو جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل جنوری میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
کل رات لاہور DHA ڈی ایچ اے فیز 6 کے اک گھر میں تین ڈاکو گھس آئےخاتون سے کہنے لگے ہم آپ کے گھر کی ترتیب خراب نہیں کرنا چاہتے اور آپ کو نقصان بھی نہیں پہنچانا چاہتےاس لئے ہم یہاں صوفے پہ بیٹھے ہیں جو بھی نقدی اور زیورات ہیں وہ یہیں لے آوخاتون نقدی اور زیورات لے آئیںڈاکووں کا سرغنہ کہنے لگا اور وہ ہیرے کی انگوٹھی کہاں ہے جو تمہارے خاوند نے شادی کی سالگرہ پر تحفہ میں دی تھی؟وہ چپ چاپ گئی اور وہ انگوٹھی لا کر انہیں دیدی وہ گھڑی بھی لیتی آو جو تمہاری بہن نے دوبئی سے بھیجی تھیبہن کا دیا ہوا تحفہ ان کے حوالے کرتے ہووئے اس کی آنکھوں میں آنسو تھےاب ہم لوگ ” نیس کیفے” کی انسٹینٹ کوفی پئیں گے اور آپ سے اجازت چاہیں گےکافی پیتے ہوئے سرغنہ بولا اب وہ کل کا بچا ہوا ” پائن ایپل کیک ” بھی لیتی آوسب سامان ہاتھ میں لئے جانے لگےتو خاتون نے ہچکچاتے ہوئے کہا آپ لوگ انتہائی پیشہ ور با اخلاق ڈاکو ہیں آپ کو ہمارے گھر کی اندر کی باتوں کا کیسے علم ہوا ؟ڈاکووں کے سرغنہ نے اپنے چہرے پر نقاب درست کرتے ہوئے کہا محترمہ ہم آپ کے Facebook friend ہیںاور باقاعدگی سے آپکی پوسٹ پڑھتے ہیں اور سٹیٹس چیک کرتے رہتے ہیں …h
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجی ہلاک ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی، فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت کو مؤثر بارڈر مینجمںٹ کیلئے کہتا آرہا ہے، افغان عبوری حکومت سے توقع ہے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال روکا جائے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر افسران و جوان لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔