All posts by admin

پر تشدد غیر ریاستی عناصر ریاستی سر پرستی میں دھشت گردی عالمی سطح پر بڑا چیلنج ہے آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاو میں اہم کردار ادا کیا ہے،کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیںگے،عالمی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے،حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاو ایک اہم چیلنج ہے،اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کی خصوصی تقریب سے خطاب منعقد کی گئی ،مارگلہ ڈائیلاگ 2024ءکی خصوصی تقریب کا اہتمام اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کی جانب سے کیا گیا تھا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے مزید کہاکہ عالمی سطح پر معیشت، افواج، ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔پرتشدد غیر ریاستی عناصر، ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پربڑا چیلنج ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ”امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر گفتگو کی جس میں انہوں نے علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی امن کو آگے بڑھانے میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔پاکستان خطے، عالمی امن کیلئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے جہاں معلومات کے پھیلاﺅ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاﺅ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے، عالمی امن کیلئے اپنا مثبت کردارہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم قائم کی گئی۔ ویژن،عزمِ استحکام،نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے۔ ویژن عزمِ استحکام کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی۔افغانستان سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں۔ دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کیلئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔عزمِ استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔ بھارت کے انتہا پسندانہ نظرئیے کی وجہ سے بیرون ملک خاص طور پر امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت بھی ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے مگر دنیا میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔عالمی امن کی خاطر 235،000پاکستانی اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63فیصد آبادی 30سال سے کم ہے۔ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان دنیا میں زراعت کی پیداوار کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان فری لانسنگ کی مد میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سینٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بادبان میگزین نومبر 2024 کا ان لائن کر دیا گیا ہے پاکستان کا سب سے زیادہ پروفیشنل انداز کا پڑھا جانے والہ میگزین ارمی چیف نے 2 سال میں 100 سال کے مسائل حل کئے عاصم ملک نے 40 دنوں میں 29 آپریشن کلین اپ کئے اویس دستگیر کی چین میں اھم ترین ملاقاتیں لغاری خاندان غدار کیسے 12 ھزار ارب روپے کی کرپشن کرنے والے کونسے افراد تفصیلات کے لئے بادبان میگزین

https://dailypostinternational.com/edition/569/magazine/page/1

جنرل آفیسر کمانڈنگ لاھور رانا عمران ان ایکشن تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

جی او سی لاہور میجر جنرل راو عمران سرتاج کی جامعہ نعیمیہ گڑھی شاھو لاھور آمدمیجر جنرل عمران سرتاج نے معلمین اور طلبہ سے تفصیلی گفتگو میں موجودہ صورتحال میں وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا اور من الحیث القوم متحد ہو کر آگے بڑھنے پر زور دیاانہوں نے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مدارس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ملک دشمن عناصر کی جانب سے جاری منفی پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے معزز مہمان نے مختلف حقائق کو بخوبی حاضرین کے سامنے رکھا بعد ازاں طلبہ کے مختلف سوالات کے موثر اور تسلی بخش جوابات بھی دیئے اساتذہ اور طلباء نے اس سیشن کو بہت خوش آئند اور مفید قرار دیا

پیٹرول مشین کا فراڈ متوجو ہوں پیڑول ڈلواتے وقت سٹار کا بٹن دبا کر سکرین سے تیسرا نقظہ ختم کروائیں ورنہ تیل مشین آدھا ڈالے گی۔

*پیٹرول مشین کا فراڈ* *متوجو ہوں*پیڑول ڈلواتے وقت سٹار کا بٹن دبا کر سکرین سے تیسرا نقظہ ختم کروائیں ورنہ تیل مشین آدھا ڈالے گی۔ *ویڈیو ضرور دیکھیں* پیڑول مشین کا فراڈصدقہ جاری سمجھ کر گروپوں میں شیئرکریں تاکہ شہری پیٹرول مشینوں کے فراڈ سے بچ سکیں۔

‏لاہور کا مینار پاکستان اور اسلام آباد کی فیصل مسجد سموگ میں چھپ چکی ہے آجکل یہ عمارتیں نظر ہی نہیں آتیں کچھ سال پہلے تک صرف لاہور کا ائر کوالٹی انڈیکس خطرناک تھا اب ملتان،راولپنڈی اور اسلام آباد بھی خطرناک شہروں میں شامل ہوچکے ہیں پشاور پاکستان کا 7واں اور کراچی 8 واں گندا شہر ہے حامد میر

وزیر خارجہ کے بعد نو منتخب صدر ٹرمپ نے سی آئی اے چیف اسپیکر اٹارنی جنرل اسٹیبلشمنٹ کے مخالف نامزد کر دئیے

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید متنازع تعیناتیاں۔۔۔ہاؤس اسپیکر کے لئے مائیک جانسن، رکن کانگرس میٹ گیٹز بطور اٹارنی جنرل اور تلسی گبارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کردیا۔ انتہائی کم تجربہ رکھنے والے اپنے ذاتی وفاداروں کو اہم عہدے سونپنے کے فیصلے کو ملک بھر میں تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی اداروں کو نئے انداز میں ڈھالنے پر سنجیدہ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی محلت دے دی۔مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی اور ننگی گالیاں دی گئی وزیر دفاع۔*کبھی سوچا ہے کہ بینک والے ساری دنیا کو گھر بنانے کے لیے قرض دیتے ہیں مگر خود اپنی برانچ کرائے کی جگہ پر کیوں کھولتے ہیں* ؟؟؟۔پاکستان میں پولیو کے کیسیز کی امد۔گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ یا کچھ اور۔ثانیہ مرزا کی شادی یا کچھ اور۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ یا کچھ اور

موٹر وے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، تاہم گورنر محفوظ رہے۔گورنر پنجاب کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہی اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعیناتیوں کے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد یونیورسٹی آف بھکر کے وی سی مقرر ہوئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وی سی تعینات کیے گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب وی سی یونیورسٹی آف کمالیہ ، پروفیسر ڈاکٹر فیہم آفتاب یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لیے پروفیسر سجاد مبین وی سی مقرر ہوئے جب کہ یونیورسٹی آف لیہ کے لیے پروفیسر محمد زبیر وائس چانسلر تعینات ہوئے۔

مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی اور ننگی گالیاں دی گئی وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں، پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے۔خواجہ آصف نے پولیس کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نجی دورہ پرہوں، افسوسناک واقعہ 11 نومبرتقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا تھا۔وزیردفاع نے بتایا کہ اپنے عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا،3 سے 4افراد پر مشتمل افراد نے ٹرین میں مجھے ہراساں کیا، میری بلا اجازت ویڈیو بنائی گئی اورنازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو بھی نہیں پہچانتا ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے مذموم واقعات باعث شرم اور قابل افسوس ہیں،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔لندن ٹرانسپورٹ پولیس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ ٹرین میں پیش آنے والے نازیبا واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔