All posts by admin

کیا کچھ بڑا ھونے والہ ھے۔منصور شاہ کی سعودی عرب یاترا۔ وزارت داخلہ اور وزارت قانون مینگل رات گئے کام جاری۔سوموار کو اھم ترین کیس کی سماعت۔نواز شریف کی واپسی۔بڑے فیصلے بڑے تبادلے کونسے۔بندوق کے ساے تلے کرکٹ جاری تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

بندوق کے ساے تلے کرکٹ اور کرفیو جیسا ماحول۔خواجہ اصف اور فیصل واوڈا میں جنگ شروع باپ پر تنازعہ۔صورتحال بند گلی کی طرف جا چکی ہیں ترمیم کے پاس ھونے کے بعد شور کم ھوا ھے۔ترکی میں ھلاکتوں کی تعداد مے اضافہ خوف کے ساے۔ایرانی سرحد کے قریب افغان شہریوں کی ھزاروں لاشیں۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سوی گیس کے بلوں میں ایک اور ڈاکہ

سوئی سدرن نے گیس بلوں میں لگنے والا دو ہزار پچیاسی روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کر لیاہے ، گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب بارہ ماہ کی اقساط میں لیا جائے گا۔ترجمان سوئی سدرن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ جن صارف کے ہاں گیزر ہوگا صرف انہیں ہی 2085 روپے ادا کرنا ہونگے ، تمام صارفین کو غلطی سے یکمشت ادائیگی کے بل چلے گئے تھے،صارفین قریبی سینٹرز سے بل ٹھیک کراسکتے ہیں، 32 لاکھ میں سے 3.5 لاکھ صارفین کے گھر گیزر ہیں۔

ڈینگیںی کا ڈنگ خطرناک صورتحال اختیار کر گیا

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 572 ہو گئی. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 46 افراد کو متاثر کیا۔ڈی ایچ اوکا کہنا کہ دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 620 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 21 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا۔شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 952 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں۔

60 امریکی سئینٹڑز کا عمران کی رھای کا مطالبہ۔ امریکی سفارتخانے کے اھلکار عمران شے جیل میں ملاقات کرے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

امریکی کانگریس کے 60 سے زائد ارکان نے صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں عمران خان اور پاکستان میں دیگر ‘سیاسی قیدیوں’ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن گریک کسار کی جانب سے لکھے گئے خط میں دیگر ارکانِ کانگریس کے دستخط بھی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں تاریخی بے ضابطگیاں اور الیکشن فراڈ ہوا جب کہ ووٹرز کو بھی انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوششیں ہوئیں۔ اراکینِ کانگریس نے خط میں کہا ہے کہ ہم عمران خان کی فوری رہائی اور پاکستان میں پارٹی کے اراکین اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر حراست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کی حکومت سے عمران خان کے تحفظ کی ضمانت لے اور امریکی سفارت خانے کے اہلکار جیل میں سابق وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں۔ خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت اور الیکشن کمیشن اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت کا پیغام

پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت کا پیغام اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔صدر مملکت نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت کے بحالی کیلئے طویل جدو جہد کی۔ صدر نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، جمہوریت کیلئےان کی قربانیوں اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمرانہ حکومت کے ظلم و جبر کا ہمت اور بہادری سے مقابلہ کیا، وہ مادر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں ان کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

*صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی حادثے میں وفات پر اظہار افسوس

23-10-2024ا**صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی حادثے میں وفات پر اظہار افسوس صدر مملکت کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار سے اظہار تعزیت صدر مملکت کا رعنا انصار کے جوان سال بیٹے کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار صدر مملکت کی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ***