All posts by admin

پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر موثر اقدامات رنگ لے آئے، سمگلنگ قابو میں اورغیرقانونی درآمدی کاروبار کم ہو گیا۔ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ افغان راہداری تجارت کےتحت درآمدات میں بڑی کمی ہوئی

پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر موثر اقدامات رنگ لے آئے، سمگلنگ قابو میں اورغیرقانونی درآمدی کاروبار کم ہو گیا۔ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ افغان راہداری تجارت کےتحت درآمدات میں بڑی کمی ہوئی جبکہ جولائی سےستمبر تک سالانہ بنیادوں پو 85فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں سال ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں86 فیصد کی کمی کے ساتھ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ7کروڑ83 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جبکہ ستمبر2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم54کروڑ51 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع نے کہا کہ اگست2024 کےمقابلے میں ستمبر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں16 فیصد کی کمی سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغان ٹرانزٹ26کروڑ 94 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی سے ستمبر2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم ایک ارب76 کروڑ79 لاکھ ڈالرز تھا، گزشتہ مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کاحجم 2 ارب88کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مالی سال23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں۔مہمان ٹیم انگلینڈ کو میزبان پاکستان کا اسکور برابر کرنے کےلیے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹ ابھی باقی ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کلی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراؤلے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز پر آؤٹپاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ آئے گا، سلمان علی آغا پُرامیدمحمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔انگلینڈ کی پلیئنگ الیوناولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

صدر ۔۔حلف۔ ۔صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔

اکتوبر :صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی

کاروباری افراد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت آصف علی زرداری شرح سود معقول بنانے، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے

08-10-2024ایوانِ صدر پریس ونگ *** کاروباری افراد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت آصف علی زرداری شرح سود معقول بنانے، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا 12ویں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب سے خطابملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے شرح سود مزید معقول بنانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت صدر مملکت کا کاروبار کے لیے سازگار ماحول، سستی توانائی اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے پر زورتاجر برادری ملک کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت ایسی صنعتوں پر توجہ مرکوز کریں جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ کریں، لوگوں کو روزگار فراہم کریں، صدر مملکت بلند شرح سود ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے فائدہ مند نہیں، صدر مملکت حکومت کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پالیسی ریٹ کم کرنے پر غور کرے، صدر مملکتملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، صدر مملکت سابقہ دور میں سیکورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود صنعتوں کو سپورٹ کرنے، سستی توانائی فراہم کرنے کی اقتصادی پالیسی ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنی، صدر مملکت تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے سستی بجلی، زمین اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت تاجر برادری اور کاروباری افراد ملک کی معاشی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرتے رہیں، صدر مملکت صدر مملکت نے ملک کے کاروباری اداروں کو ایکسی لینس ایوارڈز دینے پر ایف پی سی سی آئی کو سراہا صدر مملکت نے 12ویں ایف پی سی سی آئی ایکسیلنس ایوارڈز بھی بزنس کمیونٹی کے ممبران میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کئے ***

مودی کی چھٹی کانگرس اتحاد حکومت بنانے گا

کانگریس اتحاد اکاون نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر عبداللہ نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی ریاست ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں بی جےپی تیسری بارحکومت بنانےکی تیاری کررہی ہے۔

عاصم ملک بطور ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای 2 سال کے لئے تعینات۔۔چیف جسٹس ریٹائر منصور شاہ کا نوٹیفکیشن جاری۔12 لیفٹیننٹ 30میجرجنرل تبدیل120 پلٹو شکنجے میں 12ھزار ارب روپے سالانہ کی کرپشن کرنے والوں کی لسٹ تیار۔ الٹی گنتی شروع۔۔وزیر خزانہ ملک کی سمت درست کرنے میں کامیاب۔پورٹس اینڈ شپنگ میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری۔ث۔تفصیلات جاننے کے لیے بادبان میگزین کا تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے 10 اکتوبر کو طلب کریں

اسلام آباد: غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ حملے کے ایک برس مکمل ہونے پر، ایوان صدر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس

—صدر آصف زرداری۔۔۔خطاب مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاباسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی اور کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امن کی بحالی اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ایوان صدر میں حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے علاوہ 41800 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی کابینہ کے اراکین، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان، شام اور یمن کو نشانہ بنانے کے لئے اپنے حملوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو خاص طور پر غزہ میں فلسطینی آبادی کے خلاف نسل کشی کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے استثنیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور مزید جانوں کے ضیاع اور تنازعات کو خطے کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین اور لبنان میں امن و سلامتی کے قیام کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کادارالحکومت القدس ہو، کے ذریعے دو ریاستی حل کے لئے پاکستان کے دہائیوں پرانے موقف کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔فلسطین سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاءکا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لئے اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رکھے۔ صدر مملکت نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاءاور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی بحالی کے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا