All posts by admin

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں، آئی ایم ایف نے یہ تونہیں کہا کہ عمر کی بالائی حد میں رعایت دیں، 20سال اور30سال نوکری کرنے والے کوبھی پینشن دیتے ہیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں، آئی ایم ایف نے یہ تونہیں کہا کہ عمر کی بالائی حد میں رعایت دیں، 20سال اور30سال نوکری کرنے والے کوبھی پینشن دیتے ہیں، کم ازکم 30سال ملازم سے کام توکروائیں۔پا کستان قرضوں میں ڈوب گیا ہے، آئی ایم ایف کے پاس چلے جائیں گے اوربھیک مانگیں گے، عمرکی بالائی حد میں رعایت دینے سے پاکستان کے لوگوں کوکیا فائدہ ہوتا ہے۔ 77سال پاکستان کو بنے ہوئے ہوگئے ہیں، قرضوں میں ڈوبے جارہے ہیں۔عمر کی حد میں رعایت دینے کاآغاز 1961میں ہوا، آمر کازمانہ آگیا، ایوب خان تھے ان کو توکوئی چھوہی نہیں سکتا۔ ایک سیکشن افسر نے رول بنادیا ساراپاکستان اس کے تابع ہے، پاکستان کی اس طریقہ سے تباہی کررہے ہیں، یہ خیراتی چینل بنادیا، صدرکا لکھا، وزیر اعظم کالکھا، چیف جسٹس اوراٹارنی جنرل کاکیوں نہیں لکھا کہ وہ بھی عمرکی بالائی حد میں رعایت دے سکتے ہیں۔ انتظامیہ ،مقننہ کے تابع ہے اُس نے اختیار نہیں دیا،پینشن کابل پاکستان کو دبائے جارہا ہے، میں بادشاہ ہوں جومرضی کروں، آئین کہتا ہے کہ کوئی اختیارنہیں ہوگا یاتو 35سال عمر کردیں۔

صدر اور وزیر اعظم کیوں رعایت دے سکتا ہے، وجہ بتائیں۔ میرٹ پرآنے والوں کوتورعایت نہیں دینی اور جو میرٹ پر نہیں انہیں رعایت دینی ہے چیف سیکرٹری سندھ کے پاس بڑے اختیارات ہیں وہ 15سال عمر کی بالائی حد میں رعایت دے سکتا ہے، ہم یہ کردیتے ہیں کہ جوعمر کی بالائی حد میں رعایت دے وہ اپنی جیب سے پینشن دے ، صدر، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ جو بھی رعایت دے وہ پینشن دے۔ یہ صاحب توچھوڑ دو، یہ آزاد ملک ہے، غلامی کی ذہنیت ہی نہیں جائے گی، چیف سیکرٹری صاحب۔ جب اشتہاردیں تو مرووں کے لئے عمر کی حد30سال اورخواتین کے لئے 35سال مقررکردیں ہم اس کو چھوئیں گے بھی نہیں، ہم صوابدیدی اختیارواپس لیں گے، کیوں عمر کی بالائی حد میں رعایت دیں۔ کیوں عمر کی بالائی حد کالفظ استعمال کررہے ہیں اس لفظ کوختم کریں۔ کیوں رعایت ہو، کیوں چوردروازہ کھول رہے ہیں۔ جبکہ جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس قانون کااتناغلط استعمال کیا گیا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو 10،10سال12،12سال رعایت دی گئی۔ بچے ڈگریاں لے کراِدھر سے اُدھرجارہے ہیں۔ جبکہ عدالت نے تمام صوبائی حکومتوں اوروفاقی حکومت کو 12جولائی 2024کے حکم کی روشنی میں عمر کی بالائی حد کے حوالہ سے دوبارہ تحریری جواب جمع کرونے کاحکم دیتے ہوئے قراردیا ہے کہ جواب میں تمام رولز، ریگولیشنز اور نوٹیفکیشنز کاحوالہ دیا جائے۔وفاق کے جواب پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراٹارنی جنرل جبکہ صوبوں کے جواب پر چیف سیکرٹریز، متعلقہ سیکرٹریز اورایڈووکیٹ جنرلز کے دستخط کے ساتھ جمع کروائے جائیں۔

عدالت نے ایک ماہ میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 4رکنی لارجر بینچ نے منگل کے روزچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، پشاوراوردیگر کی جانب سے ماجدخان، میجرطاہرزمان اوردیگر کی جانب سے عمرکی بالائی حد میں رعایت کے حوالہ سے دائر دودرخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے 12جولائی2024کو درخواست کی سماعت کے دوران سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد میں رعایت دینے کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت اورچاروں صوبوںکو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔ عدالتی نوٹس پر وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ خان، صوبہ پنجاب کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق، صوبہ سندھ کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سیف اللہ، صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس اور صوبہ بلوچستان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان محمد ایازخان سواتی پیش ہوئے۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ سوالوں کے جواب دیئے ہیں یادیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ خان نے بتایا کہ انہوں نے جواب جمع کروادیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ میں جواب جمع کروادیا ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ وہ جواب لائے ہیں تاہم جمع نہیں کروایاجوبعد ازاں جمع کروادیا گیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا کہ انہوں نے جواب جمع کروادیا ہے جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ انہیں صرف نوٹس جاری ہوا ہے جواب طلب نہیں کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس کارانا اسداللہ خان کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے پہلے وفاق کامئوقف سن لیتے ہیں، کدھر آپ کامئوقف ملے گا، کون بالائی عمرکی حد میں رعایت دیتا ہے، خودبخود ہوتا ہے یاکوئی آرڈر پاس کرناہوتا ہے۔ رانااسداللہ خان کاکہنا تھا کہ خودبخود ہوتا ہے۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ اس کی بنیادی وجہ سمجھائیں، کوئی شخص وفاقی حکومت کاملازم اُس وقت بنے گاجب وہ بھرتی ہوگا، کیوںکاجواب دیں۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس18سال کی عمر میں ملتا ہے تواس کاجواب دیں گے، بندوق کالائسنس بچے کوتونہیں دیتے، نوٹس دینے کامقصد ہے۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ کون سے ایکٹ کے تحت رول بنتے ہیں، عمر میں رعایت والا سیکشن بتائیں،پہلے قانون میںبتائیں گنجائش ہے ،لاء افسر کے طورپر ایکٹ کریں، ذاتی مسئلہ نہ سمجھیں۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ہمیں قانون کی کلاس میں پڑھایا گیا تھا کہ رول بنانے کے لئے وہ پاور استعمال ہوگی جوقانون میں ہے، اگراختیار نہیں تواستعمال کیسے کررہے ہیں،بیچ میں بنیادی طور پر کہاں سے آجاتا ہے۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ رولز وہ بناسکتے ہیں جس کاتذکرہ ہو، عمر کی بالائی حد میں رعایت کارول بناسکتے ہیں یہ بتادیں۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ آپ مقننہ کے تابع ہیں، حکومت مقننہ کے تابع ہے، اگر پارلیمنٹ نے اختیاردیا ہے توآگے بڑھتے ہیں۔ جسٹس عرفان سعادت خان کاکہنا تھا کہ اس قانون کااتناغلط استعمال کیا گیا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو 10،10سال12،12سال رعایت دی گئی۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ عمر 30سال لکھتے ہیں اوراپنے 35سالہ بندے کو بھرتی کرلیتے ہیں، کبھی کبھی ہم تھوڑی عقل بھی استعمال کرلیا کریں، ایک سیکشن افسر نے رول بنادیا ساراپاکستان اس کے تابع ہے، پاکستان کی اس طریقہ سے تباہی کررہے ہیں، یہ خیراتی چینل بنادیا، صدرکا لکھا،

وزیر اعظم کالکھا، چیف جسٹس اوراٹارنی جنرل کاکیوں نہیں لکھا کہ وہ بھی عمرکی بالائی حد میں رعایت دے سکتے ہیں، یا توکہیں 30سال ایٹمی سائندان نہیں ملا، پھر بے شک عمر کی حد بڑھادیں، بیک ڈور کیوں کھول رہے ہیں۔ چیف جسٹس کارانا اسداللہ خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاونت کریں یا بیٹھ جائیں۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ انتظامیہ ،مقننہ کے تابع ہے اُس نے اختیار نہیں دیا،پینشن کابل پاکستان کو دبائے جارہا ہے، میں بادشاہ ہوں جومرضی کروں، آئین کہتا ہے کہ کوئی اختیارنہیں ہوگا یاتو 35سال عمر کردیں۔ چیف جسٹس کارانا اسداللہ خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب کچھ کہنے کو نہ ہوتوبنیادی طور پرکہہ دیں۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ پہلا مرحلہ طے نہیں کررہے آئین کامرحلہ تواورمشکل ہو گا، آئین کاآرٹیکل 27پڑھیں۔چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ جس کومرضی عمر کی حدمیں رعایت دے دیں، میں نے اپنے بندے کو دینا ہے، 500بندے آئیں گے اورایک درخواست آجائے گی نوکری اُس کو مل جائے گی۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ صرف حکومت کے ملازمین کو ٹیکس دہندگان پیسے دیتے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کو حکومت پیسے نہیں دیتی وہ جو مرضی کرے اور جس کومرضی رکھے، صدر اور وزیر اعظم کیوں رعایت دے سکتا ہے، وجہ بتائیں۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس دوسراجھگڑآیا تھا کہ وفاق کے رولز صوبوں پر لاگونہیں ہوتے۔ چیف جسٹس کارانا اسداللہ خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کس سیکشن افسر نے جواب لکھا ہے، پاکستان چلا ہی سیکشن افسر رہا ہے،جو نیچے سے ترقی کرکے سیکشن افسر بنتا ہے،کیا جواب پر دستخط کئے، کس کی ہدایت پر جواب دائر ہوا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کس کے دستخط ہیں۔ رانا اسداللہ خان کاکہنا تھاکہ جواب اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کیا ہے۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے جواب پر دستخط کیئے ہیں، کیا وہ سرکاری ملازم ہے۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ پورے پاکستان کومتاثر کرے گااگر ہم اِس کو اڑادیتے ہیں ، سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈوژن پورے پاکستان کوچلا رہا ہے، کیا اٹارنی جنرل کاآفس اُس کے تابع ہے، ہمارے ساتھ مذاق کررہے ہیں، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جواب پر دستخط نہیں کرسکتا تھا؟اس موقع پر رانا اسد اللہ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید مہلت دے دیں ہم نیاجواب جمع کروادیں گے۔ اس پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ 12جولائی کو حکم دیا تھا ، اگرزبانی دلائل دینا چاہیں تودے دیں ہم سن لیتے ہیں۔ جسٹس نعیم اخترافغان کاکہنا تھاکہ 40یا45سال کی عمر کے بندے کوکیوں لگائیں، قانون میں لکھا ہے کہ آرمی والے کو 15سال رعایت ہوگی، سرکاری ملازم کو 10سال رعایت ہوگی، معذور کو10سال رعایت ہوگی، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کو3سال رعایت ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو خصوصی اختیار حاصل ہے،سی ایس ایس میں رعایت نہیں ہوتی کیوں کہ وہاں پر بچے پڑھ کر میرٹ پرآتے ہیں۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بھیک ما

بھارت کی تنازعات سے متاثرہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں کئی دنوں کے مہلک نسلی تشدد اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کرنے کے بعد انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا حکم دے دیا گیا

بھارت کی تنازعات سے متاثرہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں کئی دنوں کے مہلک نسلی تشدد اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کرنے کے بعد انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا حکم دے دیا گیا۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق منی پور ایک سال سے زیادہ عرصے سے بنیادی طور پر ہندو اکثریتی میتی اور مسیحی کوکی برادری کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کی لپیٹ میں ہے، جس نے ریاست کو نسلی علاقوں میں تقسیم کردیا ہے۔مہینوں تک نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے دونوں برادریوں کے درمیان دشمنی دوبارہ شروع ہوگئی تھی جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ریاست کی وزارت داخلہ کے نوٹس میں تازہ ترین بےامنی کو قابو میں لانے کے لیے ریاست میں تمام انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کو بڑے پیمانے پر تصاویر، نفرت انگیز تقریر اور نفرت انگیز ویڈیو پیغامات کی ترسیل کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو عوام کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں۔‘اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ ضروری ہو گیا ہے کہ عوامی مفاد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے غلط معلومات اور جھوٹی افواہوں کو پھیلانے سے روک کر مناسب اقدامات کیے جائیں۔‘گزشتہ سال منی پور میں تشدد کی پہلی لہر کے دوران انٹرنیٹ سروسز کئی ماہ کے لیے بند کر دی گئی تھیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تشدد کی اس لہر سے تقریباً 6 ہزار افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے تھے۔جاری کشیدگی کی وجہ سے ریاست کے ہزاروں باشندے اب بھی گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے ہیں۔

‏سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا تحریک انصاف کے گرفتار ارکان کو فوری رہا کرنے کا حکم، آئی جی اسلام آباد کی سرزنش۔ 3 بڑی گرفتاریاں نامعلوم جگھوں پر منقلی۔ پاکستان دنیا کے مھنگے ترین ممالک میں شامل۔ایک فوجی لیفٹیننٹ جنرل کی تعیناتی کو ایک حکومتی پاور فل وزیر نے 50 ارب روپے لے کر منسوخ کروایا سب کچھ جانتے کے لئے بادبان میگزین کے 28 سال مکمل ھونے پر خصوصی ایڈیشن تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے 11 ستمبر 2024 کو اپنے ھاکر سے طلب کرے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ضد 6 قیدیوں کی جان لے گئی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہجاری کا کہنا ہے کہ فوج انھیں چھڑانے کے لیے رفح میں قید خانے تک پہنچ چکی تھی لیکن مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے اندر آنے سے پہلے انھیں ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ رفح میں پیش آیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ضد 6 قیدیوں کی جان لے گئی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہجاری کا کہنا ہے کہ فوج انھیں چھڑانے کے لیے رفح میں قید خانے تک پہنچ چکی تھی لیکن مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے اندر آنے سے پہلے انھیں ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ رفح میں پیش آیا۔ ان افراد میں 23 سالہ امریکی ہرش گولڈ برگ بھی شامل ہے جس کے ماں باپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کنونشن میں جذباتی تقریر کی تھی۔8 جون کو اسرائیلیوں نے دیر البلاح کے علاقے پر زبردست حملہ کرکے 4 قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔ اس وحشیانہ حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت 240 بے گناہ فلسطینی مارے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس پر خوب جشن منایا اور وزیراعظم نیتن یاہو نے تاثر دیا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی گرفت مضبوط ہوچکی ہے اور اب ہم اپنے قیدی بزور طاقت چھڑا سکتے ہیں۔ تاہم واقعے کے بعد مزاحمت کاروں نے متنبہ کردیا تھا کہ بازیابی کی کسی بھی نئی کارروائی کے صورت میں وہ قیدیوں کو ہلاک کردیں گے۔ اور گزشتہ ہفتے ایسا ہی ہوا۔ایک ہفتہ قبل 27 اگست کو اسرائیلی فوج نے 52 سالہ فرحان قاضی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بدو مسلم فرحان کو طوفان اقصیٰ آپریشن کے دوران مزاحمت کاروں نے قیدی بنایا تھا۔ اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی نے اس پر شیخی تو خوب بگھاری لیکن غیر جانب دار حلقوں کا خیال ہے کہ فرحان کو عرب اور مسلمان ہونے کی بنا پر مزاحمت کاروں نے خود ہی رہا کردیا تھا۔اسرائیلی فوج کی حالیہ ناکام مہم پر قیدیوں کے لواحقین کے ساتھ اسرائیل کے سنجیدہ عناصر سخت خوف زدہ ہیں۔ انھیں ڈر ہے کہ بوکھلائے نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو اس نوعیت کی دوسری مہمات کا حکم دیں گے جس سے مزید قیدی موت کے گھاٹ اتر سکتے ہیں۔ اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ ’’متوازی سفارتی کوششوں کے بغیر فوجی دباؤ یرغمالیوں کے لیے موت کا پیغام ہے‘‘۔ قائدِ حزبِ اختلاف یار لیپڈ قیدیوں کی موت پر پھٹ پڑے اور ایک بیان میں کہا ’’نیتن یاہو کو نہ فلاڈیلفی راہداری سے دلچسپی ہے اور نہ وہ غزہ میں پولیو پھوٹ پڑنے سے پریشان ہیں۔ وہ اپنے انتہا پسند اتحادیوں کو خوش کرکے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔ اس شیطانی خواہش کی تکمیل میں ہمارے بچے روندے جارہے، اور خاندان تباہ ہورہے ہیں۔‘‘ (حوالہ: ٹائمز آف اسرائیل)ناکام آپریشن کی خبر شایع ہوتے ہی سارے اسرائیل میں مظاہرے شروع ہوگئے اور وزیراعظم نیتن یاہو کو امن معاہدے پر مجبور کرنے کے لیے 2 ستمبر کو مکمل ہڑتال ہوئی۔ اس دوران وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت سرکاری دفاتر، بندرگاہیں اور تل ابیب کے بن گوریان ائرپورٹ سمیت ہر جگہ کام معطل رہا۔ مارے جانے والے دو افراد کے لواحقین نے نیتن یاہو کے تعزیتی فون سننے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس شخص کی بے حسی نے ہمارے پیارے کی جان لی اُس کی تعزیت قبول کرکے ہم مرنے والے کی روح کو اذیت نہیں پہنچا سکتے۔جس وقت آپ یہ سطور ملاحظہ فرما رہے ہیں، غزہ پر اسرائیلی وحشت کے 11 مہینے مکمل ہوگئے لیکن نہ تو دستِ قاتل میں تھکن کے آثار ہیں اور نہ مستضعفین کی جانب سے سینہ و سر کی فراہمی میں کوئی کمی۔ ایک ہفتہ قبل تک 40 ہزار بے گناہ افراد نسل کُشی کا شکار ہوئے، جن میں رزقِ خاک ہونے والے مہ پاروں کی تعداد 17ہزارسے زیادہ ہے، یعنی غزہ کے 3 فیصد بچے فنا ہوچکے۔ 7 اکتوبر سے آج تک ہر روز 53 بچے جان سے جارہے ہیں۔ تقریباً دس ہزار افراد ملبے تلے دبے ہیں۔اس ہفتے شمالی غربِ اردن کو اسرائیلی فوج نے روند ڈالا۔ حملے کا آغاز 28 اگست کو وادی اردن کے شہر طوباس کے پناہ گزین کیمپ فارعہ پر خوفناک ڈرون حملے سے ہوا جس میں 7 فلسطینی مارے گئے۔ امریکی ساختہ F16 بمباروں نے مرکزی جامع مسجد کو نشانہ بنایا اور اس کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ عثمانی دور کی یہ مسجد فارعہ خیمہ بستی کے قریب واقع ہے۔ حسبِ توقع اسرائیل نے الزام لگایا کہ مسجد کو دہشت گردوں نے اپنا ہیڈکوارٹر بنایا ہوا تھا۔ اسی دن شام کو اسرائیلی ٹینکوں اور بکتربند دستوں نے طوباس کے شمال مغرب میں جنین اور مشرقی جانب تلکرم کو گھیر لیا۔ تلکرم کے جنوب میں قلقیلیہ پر بھی ڈرون سے حملے کیے گئے۔ تین دن بعد وحشت کا دائرہ جنوبی غرب اردن تک وسیع کردیا گیا اور اسرائیلی سپاہ الخلیل (Hebron) پر چڑھ دوڑیں اور فوجی جوتوں سمیت الحرم الابراہیمی ؑ میں گھس گئے۔ عبرانی و مسیحی روایات کے مطابق حضرت ابراہیمؑ نے اپنے اور اپنے خانوادے کی تدفین کے لیے یہاں اراضی خریدی تھی۔ مسیحی اس مقام کو Cave of the Patriarchs کہتے ہیں۔مسلمان، عیسائی اور یہودی تینوں کے لیے الحرم الابراہیمی ؑایک مقدس خانقاہ ہے۔منگول وحشیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سفاک ہونے کے ساتھ وہ لوگ تہذیب کے دشمن بھی تھے۔ اپنے مفتوحہ علاقوں میں جہاں لاشوں کے انبار اور کھوپڑیوں کے مینار تعمیر کرتے، وہیں شعرا کی زبانیں تراش دیتے۔ ہنرمندوں کے ہاتھ قلم، عبادت گاہیں مسمار، کتب خانے نذرِ آتش اور تعلیمی ادارے ملبے کا ڈھیر بنادیے جاتے۔ ایسا ہی منظر آج کل شمالی غربِ اردن میں نظر آرہا ہے۔ جنین میں اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ آب نوشی کے ذخائر تباہ کردیے گئے۔ نکاسیِ آب کے پمپوں کو بموں سے اڑا دیا گیا۔ نتیجے کے طور پر گٹر کے متعفن پانی اور غلاظت سے سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔ مرکزی جامع مسجد کا بڑا حصہ زمیں بوس کردیا گیا۔ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو میزائل بردار ڈرونوں سے چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ بلڈوزروں سے سڑکیں اکھیڑدی گئیں اور پبلک پارک مسمار کردیے گئے۔ علاقے کے واحد اسپتال پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے اور زخمی سڑکوں پر تڑپ رہے ہیں۔اس آپریشن کا بنیادی ہدف شہری سہولتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ کرکے علاقے کو ناقابلِ رہائش بنانا ہے۔ وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ایران نے شمالی غربِ اردن میں اسلحے کا انبار لگا دیا ہے اور دنیا بھر کے دہشت گرد اس علاقے میں جمع ہوگئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ شمالی غربِ اردن کی صورت غزہ سے بدتر ہوگئی ہے اور ’’محفوظ عسکری آپریشن‘‘ کے لیے لوگوں کو یہاں سے کہیں اور منتقل کرنا پڑے گا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل یہاں آباد لاکھوں لوگوں کو اردن دھکیلنے کی تیاری کررہا ہے۔طوباس، جنین، تلکرم اور الخلیل کی پامالی کے ساتھ مسجد اقصیٰ اور القدس شریف میں دراندازی روزمرہ کا معمول بن چکی ہے۔ نیتن یاہو کی اتحادی جماعت ’عظمتِ یہود‘ کے سربراہ اور وزیراندرونی سلامتی اتامر بن گوئرکئی بار گنبدِ صخرا کے قریب عبادت کرچکے ہیں جو دراصل مسجد اقصیٰ کا دالان ہے۔ 13 اگست کو جب یہودی ہیکلِ سلیمانی کی تباہی پر یوم نوحہ (Tisha B’Av) مناتے ہیں، وزیر کی قیادت میں انتہاپسند القدس میں داخل ہوگئے اور مسجد اقصیٰ کی سیڑھیوں کے پاس منشا یا ظہر کی نماز ادا کی۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے ریڈیو پر انٹرویو دیتے ہوئے انھوں کہا کہ القدس سب کا ہے، یہاں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، یہودیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ القدس شریف میں یہودی معبد (Synagogue) تعمیر کریں گے؟ تو انھوں نے کہا یقیناً۔ (حوالہ: رائٹرز)اس کے دوسرے دن اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بن گوئر صاحب نے فرمایا کہ مسلمانوں کے لیے احترام کے حوالے سے کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد مسجد اقصیٰ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ Temple Mount ہمارا مقدس ترین مقام ہے، لہٰذا یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہاں Synagogue یا یہودی عبادت گاہ ضرور تعمیر کریں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی دہلیز پر منشا کی ادائیگی اب معمول بن چکی ہے۔انتہا پسند اسرائیلیوں کی اشتعال انگیزیوں پر اُن کے اتحادیوں کو سخت تشویش ہے، لیکن لاڈلا کسی کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بہت زور دے کر کہا کہ (القدس شریف کے بارے میں) اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتامر بن گوئر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اقدامات نفرت و افراتفری کا بیج بورہے ہیں۔ ان کے بیانات سے ایسے وقت میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جب اسرائیل کو ایران نواز فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کاروں کے خلاف اپنے عرب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات سے کسی اور کا کوئی نقصان نہیں البتہ خود اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑرہی ہے۔یورپی یونین کے ذمہ دار برائے امورِ خارجہ کی لاچاری دیکھ کر تو ہمارا دل بھی پسیج گیا۔ جمعہ 30 اگست کو برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے موصوف گویا ہوئے ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کے دو وزیر (وزیر خزانہ اور وزیراندرونی سلامتی) کھلے عام نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ان پر پابندی عائد ہونی چاہیے، لیکن کیا کروں یورپی یونین اس پر یکسو نہیں۔‘‘اسرائیل کے رویّے پر تشویش کے ساتھ اسلحے کی غیر مشروط فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد سے اب تک امریکہ نے 500 مال بردار طیاروں اور 107 بحری جہازوں کے ذریعے 50 ہزار ٹن اسلحہ اسرائیل پہنچایا۔ سامان میں 2000 پائونڈ کے بم، بکتربند گاڑیاں، توپ کے گولے، دستی بم، ذاتی بکتر، اندھیرے میں دیکھنے کے چشمے اور ڈائپرز شامل ہیں۔ (حوالہ: ٹائمز آف اسرائیل)مغرب کی مکمل پشت پناہی اور بلا خوفِ خمیازہ قتلِ عام کے باوجود غزہ میں اسرائیل کے لیے سب بہتر نہیں۔ اسرائیلی آرمڈ کور کے سابق کمانڈر اسحاق برک نے عبرانی اخبار معارف (مغرب) سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کا چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہالوی پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ اسحاق برک کے مطابق سپاہیوں نے انھیں بتایا کہ اسرائیلی فوج اپنے اعلامیوں میں مزاحمت کاروں کی ہلاکتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے جبکہ درحقیقت اسرائیلی فوجی شاذ و نادر ہی قریبی لڑائی میں ملوث ہوتے ہیں، اور زیادہ تر جوان، مزاحمت کاروں کے چھاپہ مار حملوں اور راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ جنرل برک نے اسرائیلی چیف آف اسٹاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو تقسیم اور سپاہیوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔ جنرل برک نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلد جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہوا تو صورتِ حال بگڑ جائے گی اور ہمیں اس سے بھی زیادہ خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس معاملے پر وزیردفاع اور وزیراعظم کی چپقلش بحث و تکرار تک آچکی ہے۔ عبرانی نیوز ایجنسی Ynetکے مطابق 29 اگست کو جنگی کابینہ کے اجلاس میں مصر غزہ سرحد پر فلاڈیلفی راہداری کے نقشے پر بحث ہوئی۔ نیتن یاہو نے فوج کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے اپنا نقشہ پیش کیا۔ وزیردفاع نے جنرل صاحب کے مؤقف کی تائید کی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہنگامی کابینہ نے ان کی تجویز منظور نہ کی تو وہ یہ معاملہ پوری کابینہ کے پاس لے جائیں گے۔ اس پر وزیر دفاع غصے میں آگئےاور میز پر مکہ مارتے ہوئے چیخ کر بولے ’’نیتن یاہو آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) پر اپنے نقشے مسلط کررہے ہیں حالانکہ دفاعی اسٹیبلشمنٹ نے انہیں مزید لچک دار ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر اعظم کو یقیناً تمام فیصلوں کا اختیار ہے اور اپنی انا کی تسکین کے لیے وہ تمام یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔‘‘غزہ کے مزاحمت کار، اسرائیلی فوج کی مکمل پسپائی سے پہلے قیدی رہا کرنے کو تیار نہیں، جبکہ نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ وہ غزہ مصر سرحد پر فلاڈیلفی راہداری خالی نہیں کریں گے۔ جب کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیردفاع نے نیتن یاہو سے پوچھا ’’قیدی یا راہداری میں آپ کی ترجیح کیا ہے؟‘‘ تو سنگ دل وزیراعظم نے صاف صاف کہا ’’فلاڈیلفی راہداری۔‘‘ (حوالہ: ٹائمز آف اسرائیل)خونریزی اور نسل کُشی سے بے پروا صدر بائیڈن کو اسرائیل سعودی عرب سفارتی تعلقات کی فکر کھائے جارہی ہے۔ 18 اگست کو اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا’’صدر بائیڈن کے خیال میں اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات قائم ہوسکتے ہیں، اور یہ ’’مبارک کام‘‘ ان کی مدتِ صدارت ختم ہونے سے پہلے ممکن ہے‘‘۔ صدر بائیڈن کی مدتِ صدارت اگلے برس 20 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں در ذرائع کے مطابق مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت گرفتاری سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ میں پولیس پارلیمنٹ کے باھر سپیکر قومی اسمبلی کا موبائل بند۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

تحریک انصاف کےرہنماؤں کی گرفتاریاں جاری* *پارلیمینٹرین کو گریبان سے پکڑ کر گرفتار کیا جارہاہے**شعیب شاہین شیرافضل مروت گرفتار**پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈرشپ پارلیمنٹ کے اندرموجود باہرپولیس کی بھاری نفری موجود**اسدقیصر کی گرفتاری کےلیے اسلام اباد پولیس کا جیو نیوز آفس پر چھاپہ**اسدقیصر حامدمیر کے پروگرام میں موجود تھے**تحریک انصاف کی تمام قیادت کو گرفتار کیا جائےگا،اسلام آبادپولیس**_‏پولیس نے بیرسٹرگوہر کو گرفتار کرلیا_**پارلیمنٹ کے باہر نفری میں مزید اضافہ**پی ٹی آٸی کے 28 رہنماٶں کی گرفتاری کیلۓ فہرست تیار ہے* *_زین قریشی ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے_*

بادبان کا تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے 11 ستمبر کو طلب کرے۔مدت ملازمت میں توسیع نھی لونگا۔۔مھنگای کا طوفان خود کشیاں اور خودکشیاں۔۔ بادبان میگزین کے 28 سال۔۔6 ستمبر کی تقریبات ماند۔ افواج پاکستان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں۔۔بحریہ پاکستان کے سممدروں کی محافظ۔۔شھدا ھمارے سر کا جھومر ھے ارمی چیف۔۔ستمبر حکومت کے لئے ستمگر۔۔ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اندر گھس کر گرفتار کیا گیا اب سپیکر صاحب اپ کی گرفتاری رہ گئی ہے نوید قمر