All posts by admin

فرانس اولمپکس چین پھلے امریکہ دوسرے فرانس تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر تفصیلات بادبان ٹی وی پر

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 کے نویں روز چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست، امریکا کا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز کے اختتام پر مزید 31 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جن میں کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 57 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔اولمپکس کا آٹھواں روز امریکی ایتھلیٹس کے نام رہا جنہوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔ یوں امریکا 23 برانز، 24 سلور اور 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 61 میڈلز حاصل کرچکا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر میزبان فرانس موجود ہے جو اب تک 12 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکی ہے۔ 14 سلور اور 15 برانز میڈلز کے ساتھ فرانس نے مجموعی طور پر 41 میڈلز حاصل کیے ہوئے ہیں۔میڈلز کی دوڑ میں آسٹریلیا کا 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈ کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز ویمنز 100 میٹر ریس میں جولین الفریڈ دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں۔ وہ سینٹ لوسیاز کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئیں۔

قومی اسمبلی کا ھنگامہ خیز اجلاس کل 3 بڑے بلوں کی منظوری تحریک انصاف کے اھم لیڈران بھی بل کے حمایت یافتہ تفصیلات کے لئے کلک کرے

حکومت نے کل قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کی منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کل ساڑھے 11بجے طلب کیا گیا ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، پاسپورٹس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کی شکایات پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔تیزاب سے جلاؤ کی روک تھام اور منصفانہ اور جلد ٹرائل کو یقینی بنانے کے لئے بل پیش کیا جائے گا، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بچوں کی شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔راوی انسٹیٹیوٹ ساہیوال بل 2024ء بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اور طریقہ کار میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔حج کے اخراجات میں کمی کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، نوجوانوں میں آئی ٹی بزنس کے فروغ کے لئے آئی ٹی پارکس کے قیام کی قراداد پیش کی جائے گی، پاکستان نرسنگ کونسل کے آڈٹ کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، ڈسکوز کی کارکردگی اور پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضے کی صورتحال پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

بنگال میں طلبہ مظاھرے 50 افراد جان بحق بنگالی وزیر اعظم کی زندگی خطرے میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک نے ملک گیر سِول نافرمانی کی کال دے دی ہے۔ طلبہ تحریک سے وابستہ طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ کئی شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں 27 افراد جبکہ بعض رپورٹوں کے مطابق 50 افراد مارے گئے ہیں۔جن لوگوں کو طلبہ تحریک کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اُنہیں رہا کرنے پر اتفاق ہوا تھا مگر اب حکومت اُن کے خلاف مقدمات چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔طلبہ تحریک کے قائدین کو رہا کرنے سے حکومت کے انکار نے طلبہ میں ایک بار پھر اشتعال کی لہر دوڑا دی ہے۔ انہوں نے اپنی تحریک دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کا ساتھ دیں اور حکومت کے خلاف تحریک کا حصہ بنیں۔ اس سلسلے میں سول نافرمانی کا آپشن اختیار کیا جارہا ہے۔سیاسی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کو اس مرحلے پر افہام و تفہیم سے کام لینا ہے۔ اگر طلبہ تحریک کے قائدین کے خلاف مقدمات چلا کر اُنہیں سزائیں سنائی گئیں تو ملک ایک بار پھر طویل عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹرز پر کوئی پابندی عائد نھی ھو گی کھلاڑی ھارنے کا سلسلہ جاری رکھے گئیے پی سی بی آعلامیہ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پی سی بی/ تردیدپاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کمیٹی تشکیل اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔ پی سی بی کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔ پی سی بی

ارش کے پانی میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں پیش آیا۔دونوں بچے ایف الیون ٹو میں بارش کے پانی میں نہا رہے تھے۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں، 4 حلقے کھلنے سے ختم ہو جائے گی۔صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کرسکتے، آپ نے گزشتہ سماعت پر فوج سے مذاکرات کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے، وہ سیاسی جماعتوں سے ہی بات کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ یو ٹرن لے رہے ہیں۔اس سوال کا بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو آپ نے پارٹی سے کیوں نکالا؟تاہم بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز دے دیں۔ ذرائع کے مطابق کپیسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے اکٹھی کر دی جائیں، اکٹھی رقم فراہم کرنے پر آئی پی پیز کی ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا۔ آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ سے زائد کمی ہو گی، وزارت توانائی کی جانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے، وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لیکر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا، وزیراعظم شہبازشریف کو ان تجاویز سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزارت خزانہ و وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے ملکر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھاری تنخواہوں، مراعات اور خصوصی پے سکیل پر وزارت اطلاعات و نشریات میں تین افراد کو بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں سپیشل پے سکیل پر محمد زیبان سید کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف مارکیٹنگ تعیناتی کی ہے جبکہ طیب حمید کو ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف ڈیٹا تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عبداللہ کھرل کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف اسٹریٹیجی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پے سکیل کے تحت تعینات ملازم 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا۔پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان نے تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے بینچ کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا، دونوں ججز کا اختلافی فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہدونوں ججز نے اختلافی نوٹ میں اکثریتی فیصلہ تاحال جاری نہ ہونے پر سوالات اٹھاتے ہوئے لکھا کہ 15 دن کا دورانیہ ختم ہونے کے باوجود اکثریتی فیصلہ جاری نہ ہو سکا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کیس میں فریق نہیں تھی، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کے لیے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہوگا، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کے لیے آرٹیکل 51، 63 اور 106 معطل کرنا ہوگا۔اختلافی نوٹ میں مزید لکھا گیا اکثریتی فیصلے میں قانون کی بنیادی دفعات اور آئین کو نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ عدالت کے سامنے درخواست گزار نہیں تھی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے سامنے فریق بننے کی کوشش بھی نہیں کی، تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی حقدار ہونے کا دعویٰ بھی نہیں کیا، سپریم کورٹ میں فیصلہ جاری ہونے تک پی ٹی آئی فریق نہیں تھی۔اختلافی نوٹ میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے چار خطوط بھی شامل کئے گئے ہیں۔اختلافی نوٹ کے مطابق آزاد امیدواروں کو طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد تسلیم کیا گیا، 39 یا 41 اراکین اسمبلی جس کا مختصر اکثریتی فیصلے میں حوالہ دیا گیا ہے یہ معاملہ کبھی متنازع ہی نہیں تھا، یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کیا۔نوٹ کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ کی آٹھ سماعتوں میں سب سے زیادہ وقت کا استعمال ججز کے سوالات پر صرف ہوا، دوران سماعت کچھ ججز نے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جا سکتی ہیں؟ جس پر کوئی بھی وکیل مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر متفق نہ ہوا، سلمان اکرم راجہ نے بھی دلائل میں کہا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے سے اتفاق نہیں کرتا۔