All posts by admin

اربوں روپے کی کرپشن۔ توھین عدالت کا خوف چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان کو پیارے۔شاہ محمود قریشی کو 12 مقدمات سے بری کر دیا گیا۔۔9 میئ کے مقدمات۔عمران خان کو 12 مقدمات میں بڑا ریلیف۔جسمانی ریمانڈ کالعدم۔پاکستان میں انٹرنیٹ سلو کر دیا گیا ہے۔تفصیلات بادبان نیوز پر

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا 9مئی کے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنادیا، فیصلے میں عدالت کی جانب سے عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، آج کی سماعت کے آغاز پر جسٹس انوار الحق نے استفسار کیا کہ ’درخواست گزار کتنے مقدمات میں نامزد ہیں؟‘، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ ’بانی پی ٹی آئی 3 مقدمات میں نامزد ملزم ہیں، کیسز کی 2 کیٹگری ہیں، ایک جس میں نامزد ہیں دوسری جس میں ضمنی کے ذریعے نامزد کیا گیا‘۔دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عمران خان پر درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، جس کے ساتھ مقدمات میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ بھی جمع کروائی گئی، جسٹس انوارا الحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ ’جب درخواست گزار کو امید ہوئی کہ وہ جیل سے باہر آ جائے گا تب آپ نے ان مقدمات میں گرفتاری ڈال دی، قانون تو یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کو ملزم کا پتا چلے آپ اسے گرفتار کریں، آپ نے پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا؟‘۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے جواب میں مؤقف اپنایا کہ ’ملزم تب عبوری ضمانت پر تھے، گرفتار نہیں کر سکتے تھے‘، جسٹس انوارالحق پنوں نے پوچھا کہ ’آپ نے اس سے پہلے تفتیش کرنے کی کوشش کی؟‘، پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ’میں آپ کو ریکارڈ سے بتا سکتا ہوں، عمران خان نے ہمیں لکھ کہ دیا ہے کہ وہ تفتیش میں شامل نہیں ہوں گے، ہمارے پاس پیمرا کی رپورٹس ہیں لیکن درخواست گزار تفتیش جوائن نہیں کر رہے‘۔اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ’یہ بھی دیکھنا ہوگا اتنے دن کے ریمانڈ کی ضرورت بھی تھی کہ نہیں، اگر درخواست گزار کوئی ٹیسٹ نہیں کراتا تو اس کے نتائج وہ خود بھگتے گا‘، پراسکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ’عمران خان نے ہمیں لکھ کر دیا ہے کہ وہ اپنے وکیل کی موجودگی میں پولیس کو بیان دیں گے، انہیں پولیس پر اعتماد نہیں ہے‘، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ ’پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟ 15 یا 20 منٹ کے لیے آپ نے کچھ ٹیسٹ کرنے ہیں اس کے لیے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیئے؟ درخواست گزار کی گرفتاری کی ٹائمنگ بھی اہم ہے‘۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ’عمران خان نے خود کہا انہیں جان کا خطرہ ہے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکتے، درخواست گزار ضمانت پر تھا اس لیے پہلے گرفتاری نہیں ڈالی گئی، جیسے ہی انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانتیں خارج ہوئیں ہم نے گرفتار کر لیا، پیمرا کی رپورٹس موجود ہیں ہم نے تفتیش کرنی ہے‘۔ عدالت نے پوچھا کہ ’پیمرا کی رپورٹس کیا ہے؟ اگر پیمرا لڑکی کو لڑکا کہہ دے تو اسے مانا تو نہیں جا سکتا، اگر ایک سیاسی بندہ تقریر کرتا ہے تو دیکھنا ہے اس کی ذہنیت مجرمانہ ہے یا نہیں؟ آپ یہ بتائیں جو درخواست گزار نے ٹویٹ کیا اس میں جرم کیا ہے؟ اور کس سیکشن کے تحت کارروائی ہو گی؟‘، اس پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کر دیں اور قائد پی ٹی آئی کی ٹویئٹس بھی پڑھ کر سنائیں۔اس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے قرار دیا کہ ’جو آپ نے ٹوئٹ پڑھا ہے اس سے زیادہ دھمکیاں تو آج کل ججز کو مل رہی ہیں‘، پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کی طرف سے بیانیہ بنایا گیا، آرمی چیف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا نو مئی کے لیے پورا بیانیہ تیار کیا گیا‘، جس پر جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ ’آپ یہ بتائیں کیا ووٹ کو عزت دو بیانیہ نہیں ہے؟، اس لیے بیانیے کو چھوڑیں جرم ثابت کریں‘۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ’اگر درخواست گزار نے احتجاج کی کال دی تو یہ جرم کیسے بنے گا؟ جس جس جگہ پر حملہ ہوا کیا کبھی یہ کہا گیا کہ ان جگہوں پر حملہ کردو؟ کیا عمران خان نے اس احتجاج کو لیڈ کیا؟ اگر حملوں کو لیڈ کرتا تو پھر ضرور یہ جرم ہوتا، درخواست گزار کے خلاف کیا مواد ہے؟ پراسیکیوٹر جنرل خود پڑھیں گے ہم نہیں پڑھیں گے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو دیکھنا چاہیئے تھا کہ ریمانڈ بنتا بھی ہے کہ نہیں، جسمانی ریمانڈ کے لیے ضروری ہے وہ احاطہ جج کے کنٹرول میں ہو، اگر ویڈیو لنک پر حاضری ہوتی ہے اور ویڈیو کے لنک کے پیچھے کوئی اور کھڑا ہو تو کیا یہ محفوظ ماحول ہوگا؟ یہ بھی چھوڑیں وہ جہاں ملزم ہے وہ تو پورا احاطہ کسی اور کے کنٹرول میں ہے‘

وزیر اعطم شھباز شریف کے چند روز پھلے کئے گئے احکامات کو وزارت خارجہ کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سلیم نے ھوا میں اڑا دیا مڈل ایسٹ ڈیسک نے ھزاروں ارب روپے نقصان کا نقصان پہنچایا 2 عرب ممالک نے وزیر اعظم سے میٹیگ میں شکایت کی جس پر وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم نے سیکرٹری کی باز پرس کی تفصیلات بادبان نیوز پر

جس پر نائب وزیر اعظم نے سخت ایکشن لیتے ھوے ڈائریکٹر جنرل فوزیہ اور ڈائریکٹر کو معطل کیا اج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن جنھوں نے Attestation پر کروڑوں روپے کماے ھے انھوں نے وزیر اعظم کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر نئی پوسٹنگ دے دی یاد رھے ایڈیشنل سیکرٹری سلیم نے ساز باز کر کے کینڈا کی پوسٹنگ حاصل کر لی ھے

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے توہین عدالت سے بچتے ہوئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چار دن قبل ہی 38 ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قرار دے دئیے ہیں۔اب باقی 41 ممبران کا فیصلہ بھی 28 جولائی سے قبل کیا جانا ضروری ہے

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے توہین عدالت سے بچتے ہوئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چار دن قبل ہی 38 ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قرار دے دئیے ہیں۔اب باقی 41 ممبران کا فیصلہ بھی 28 جولائی سے قبل کیا جانا ضروری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان 41 ممبران قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن بھی آج جاری کر دئیے گئے ہیں یوں قوم اسمبلی میں پی ٹی 83 ممبران اسمبلی کے ساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن گئی ہے۔امید ہے 3 اگست تک مخصوص نشستوں پر بھی کامیاب پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی کامیابی کے بھی نوٹیفکیشن جاری ہو جائیں گے جس کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ممبران کی تعداد 117 تکنیو جائے گی کہاں ہیں وہ بڑے بڑے ارسطو جو کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل نہیں ہوگا پہلے بھی تو 90 دنوں میں الیکشن کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل نہیں ہوا تھا۔امید ہے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن اور آج لاہور ہائیکورٹ کے عمران خان کے خلاف سیکشن 121 اور انتشاری ٹولہ کے حوالے سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی طرف سے دئیے گئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ اور ویڈیو لنک پہ حاضری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کے آرڈر کے بعد ضرور کل بروز جمعہ ۔۔۔۔ جمعہ مبارک کرتے ہوئے 8 فروری کو عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے اور احترام کریں گے۔

عوام خودکشیوں پر مجبور پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے 20 کروڑ کی گاڑی خرید لی

پنجاب اسمبلی 18 کروڑکی پرتعیش مہنگی گاڑیاں خریدنےکا معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی زیرصدارات گیارہ رکنی فنانس کمیٹی نےنئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ۔اسپیکر ملک احمد کے لیے 10 کروڑروپےمالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیےسوا 2 کروڑکی برینڈ نیو فارچونررخریدی جائیں گی۔سیکرٹری اسمبلی کے لیے بھی برینڈ نیو فارچونرخریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہیں۔ 3 کروڑمالیت کے 2 ویگو ڈالے بھی اسپیکرکی سیکورٹی کےلیے خریدے جائیں گے۔اجلاس میں وزیرخزانہ مجتبی شجاع اورپیپلزپارٹی کےعلی حیدرگیلانی نےاسپیکر کے لیے نئی گاڑیوں کی حمایت کی جبکہ فنانس کمیٹی میں شامل تینوں اپوزیشن ارکان نےمخالفت کی۔رکن فنانس کمیٹی علی امتیاز وڑائچ نےکہا کہ نئی گاڑیوں کی خریداری غیرضروری ہے۔نئی گاڑیوں کی خریداری ان حالات میں عوام کےساتھ مذاق ہے۔اپوزیشن کی نمائندگی مخدوم شہاب الدین ،علی امتیاز وڑایچ اوراحمد مجتبی نےکی۔

امریکی سفیر عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم جلد تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گے . کانگرس مین بریڈ شرمن نے” وائس آف امریکہ“ سے انٹرویو میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ونلڈ بلوم جلد تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گے یہ اس بات کا اظہار ہو گا کہ امریکہ ایسے فرد کے لیے بھی قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتا ہے جو امریکہ کا حامی نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اظہار ہو گا کہ امریکہ قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتا ہے اور یہ کہ جیل میں کسی کا ماورائے عدالت قتل پاکستان کی جمہوریت پر ایک حقیقی داغ ہو گا اس سے دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ ہم ایک ایسے ملک میں بھی جمہوریت چاہتے ہیں جس کے ساتھ بعض اوقات معاملات کرنا مشکل ہوتا ہے. کانگریس مین شرمین نے پاکستان میں انسانی حقوق اور رول آف لا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ پاکستان میں ہندووں اور کرسچئن لڑکیوں کے ساتھ سلوک کو دیکھیں بالخصوص سندھ کے اندر یا آپ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی گرفتاریوں کو دیکھیں، یا آپ یہ دیکھیں کہ بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کوبغیر انتخابی نشان کے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کیا گیا ہم وہاں شفافیت دیکھنا چاہیں گے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھنا چاہیں گے کہ پاکستانی اس پارٹی کو ووٹ دیں جو امریکہ کے ساتھ زیادہ تعاون چاہتی ہے.قبل ازیںامریکہ نے پاکستان میں تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی گرفتاری سے متعلق خبریں دیکھی ہیں جب بھی ہم اپوزیشن راہنماﺅں کو گرفتار ہوتا دیکھتے ہیں تو اس پر ہمیشہ ہمیں تشویش ہوتی ہے. محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مجھے ذاتی طور پر بھی پریشانی ہوئی جب میں نے ایک ترجمان کو گرفتار ہوتے دیکھا میتھیو ملر نے کہا کہ ہم آئین اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی، انصاف کا بول بالا، انسانی حقوق کا تقدس، جس میں آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی شامل ہے.میتھیو ملر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ان اصولوں کے تقدس کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل بھی امریکی ترجمان متعدد بار پاکستان تحریک انصاف سے متعلق صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے چکے ہیں. میتھیو ملر نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے سے متعلق حکومت پاکستان کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز قرار دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے.خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوﺅں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی قرارداد کو حقائق سے منافی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد، امید ہے امریکی کانگریس باہمی تعاون کی راہوں پر توجہ مرکوز کرے گی.

وزارت خارجہ کے 76 فیصد ملازمین غیر ملکی دوسری طرف گریڈ 22 کے احمد ڈاھیو امتیاز قاضی دنوں سندھ کے ڈومی سایئل رکھنے والے افسران کو چھوڑ کر سجاد قاضی کو سیکرٹری لگایا گیا تھا جو 18 ویں کامن کے آفیسر ھے وہ ان دنوں افسران سے ایک کورس جونیر ھے اور اب نجیب درانی ظہور احمد آمنہ بلوج گریڈ 22 کے آفیسر ھے سیکرٹری ایک ماہ کے بعد ریٹائر ھو رھے ھے ڈاھیو اور امتیاز سے یہ دنوں افسران 2 سال جونیر ھے درانی 2027 میں ظہور اور آمنہ بلوچ 2026 میں ریٹائر ھونگے تینوں افسران کا تعلق 19ویں کامن سے بادبان رپورٹ سہیل رانا کے مطابق آمنہ بلوچ کو وزارت خارجہ کی سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے 10 سفیر تبدیل کر دیے گئے ہیں ویانا دوبئ فرانس کینڈا امریکہ اور برطانیہ 2 ممالک میں ریٹائر ارمی آفیسر لگانے گئے ہیں جن کی تفصیلات بادبان نیوز قارئین کو دے چکا ھے۔ دنیا بھر کی مستد خبروں کے لئے ایک ھی مستند ادارہ بادبان نیوز۔ مزید تفصیلات کے لیے بادبان ٹی وی، بادبان یو ٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل کو فالو کریں