All posts by admin

نادرا میں دھشت گردوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے والوں کی گرفتاریاں۔ایف آئی اے اور نیب نے چھاپھے مارنے شروع کر دیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا

افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان ،ایف آئی اے نے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل، ذمہ دار نادرا اہل کاروں کا تعین کرلیا گیا، ذمے داران نے افغانوں کو شناختی کارڈ اجرا کیلئے پاکستانی خاندانوں کا رکن ظاہرکیا۔پاسپورٹ دفترکے قریب سے ایک افغان سمیت ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا۔ مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پرپاکستانی پاسپورٹ حصول کا خواہشمند تھا۔نادرا سے مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رکن ظاہر کئے جانے والی فیملی کوجاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔تحقیقات میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لئے گئے۔تحقیقات کے آخری مرحلے میں مبینہ طور پرملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ نادرا کی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مبینہ طور پر ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ، نادراکی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کےخلاف ایکشن لیا گیا۔یاد رہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے نے نادرا اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نادرا سے جاری 6 پاکستانی شناختی کارڈز کی تفصیلات مانگی تھیں۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل سے جاری مراسلے میں تفصیلات اور متعلقہ ریکارڈ فراہمی کا کہا گیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق 6شناختی کارڈز مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو جاری کئے گئے شناختی کارڈز پراسیس کرنے والے اہلکاروں کے نام، سسٹم لاگ ان کی سرکاری تفصیلات سمیت فارم کے تصدیق کنندہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔ طلب کردہ تفصیلات میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار زرداد نامی افغان شہری کو محب اللہ کے نام سے جاری شناختی کارڈ بھی شامل تھا۔محب اللہ کی مبینہ ماں امیراں بی بی سمیت 4 دیگر شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔ افغان شہری زرداد کو محب اللہ کے نام سے شناختی کارڈ اجرا ءکیلئے مبینہ طور پر امیراں بی بی کے خاندان میں شامل کیا گیاتھا۔ نادرا کو ارسال مراسلے میں ریجنل ہیڈکوارٹرز نادرا کے ڈائریکٹر آپریشنز کو بھی درکار ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ لیسکو نے سولرگرین میٹرپر عائد پابندی ختم کر دی،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پندرہ اکتوبر بائی ڈائریکشنل گرین میٹر نصب کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کا این او سی دیا جائیگا۔ مارکیٹ میں گرین میٹرزکے متبادل اے ایم آئی میٹردستیاب نہیں ہیں، مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کمپنیوں کے پاس کئی ماہ تک نئے اے ایم آئی میٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔لیسکو نے یکم جولائی سے گرین کی بجائے اے ایم آئی میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا تاہم اے ایم آئی میٹرز کے نوٹیفکیشن پر قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا۔جبکہ میٹر ساز کمپنیوں کے پاس سٹاک کی کمی کی وجہ سے میٹرز فراہمی ناممکن ہو رہی تھی۔ گرین میٹرز پر پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹرز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔گرین میٹر کی قیمت 35 ہزار جبکہ اے ایم آئی کی قیمت 63 ہزار روپے تھی۔ لیسکونے جلدبازی میں گرین میٹرپرپابندی لگا دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ گرین میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے گرین میٹر پر پابندی لگانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔لیسکو کی جانب سے سولرکنکشن کیلئے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کا این او سی دیاجائے گا۔این او سی کی بنیاد پر صارفین مارکیٹ سے میٹرز کی خریداری کریں گے۔اے ایم آئی میٹرز کی خریداری سے صارفین پرتقریباً 20ہزارروپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔اے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے اووربلنگ اور بجلی چوری میں کمی ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت ایکشن میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد طویل عرصہ بعد جیل سے رہائی پانے والی صنم جاوید کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم وفاقی دارالحکومت میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان یار محمد نیازی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، صںم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں صوبے کے وزیراعلیٰ ہی کی ہدایت پر منتقل کیا گیا ہے، صنم جاوید کو اکیلے وہاں منتقل نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ ان کی پوری فیملی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک گرفتاری سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات اور پچھلے ایک سال کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے والد اقبال جاوید خان کی درخواست پر سماعت کی، دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات تک پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ ’جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد سے باہر نہیں جائیں گی، جمعرات کو اس حوالے سے مزید سماعت ہو گی، اس دوران صنم جاوید کو کہیں خاموش رہے‘، اس کے بعد وکیل میاں علی اشفاق پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کو لے کر عدالت سے روانہ ہوگئے۔اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو صنم جاوید کو وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا تھا ، ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو صنم جاوید کے کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا، صنم جاوید کو بھی ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عدالتی فیصلہ سن کر صنم جاوید کے والد اور والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔

آج نو محرم الحرام ہے‘ ایرانی حکومت نے زائرین کے لیے مفت ویزے کا اعلان کر دیا ہے جن کے پاس عراق کا ویزہ ہوگا وہ ایرانی راستہ اختیار کر سکتا ہے گزشتہ سال اربعین پر 12 کروڑ مسلمان عراق پہنچے تھے جن میں 3کروڑ پاکستانی زائرین بھی شامل تھے جبکہ اسی سال دنیا بھر سے 18 لاکھ حجاج حج پر اے سعودی حکومت کی جانب سے ناقص انتظامات پر 10 ہزار حجاج شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ابھی حال ہی میں چند روز قبل حضور اکرم ﷺ کے روضہ اقدس کی نعوذبااللہ‘ شاہی خاندان کے افراد نے جس طرح گاڑیاں مسجد نبوی میں پارک کی ہیں‘ یہ عمل بے حرمتی اور بے ادبی میں شمار ہوتا ہے تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آج نو محرم الحرام ہے‘ ایرانی حکومت نے زائرین کے لیے مفت ویزے کا اعلان کر دیا ہے جن کے پاس عراق کا ویزہ ہوگا وہ ایرانی راستہ اختیار کر سکتا ہے گزشتہ سال اربعین پر 12 کروڑ مسلمان عراق پہنچے تھے جن میں 3کروڑ پاکستانی زائرین بھی شامل تھے جبکہ اسی سال دنیا بھر سے 18 لاکھ حجاج حج پر اے سعودی حکومت کی جانب سے ناقص انتظامات پر 10 ہزار حجاج شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ابھی حال ہی میں چند روز قبل حضور اکرم ﷺ کے روضہ اقدس کی نعوذبااللہ‘ شاہی خاندان کے افراد نے جس طرح گاڑیاں مسجد نبوی میں پارک کی ہیں‘ یہ عمل بے حرمتی اور بے ادبی میں شمار ہوتا ہے جبکہ ہمیں تاریخی حوالے ملتے ہیں کہ جب بھی جبرائیل علیہ سلام وحی لے کر حضور اکرم ﷺ کے پاس آتے تھے‘تو ادب احترام سے پہلے اجازت لیا کرتے تھے کہ نبی اکرم ﷺ کا مقام اس قدر بلند ہے قرآن مجید میں سورہ الحجرات میں صحابہ اجماعین کو واضح تلقین کی گئی ہے کہ اپنی آواز بھی نبی ﷺ کی آواز سے نیچی رکھی جائے مبادہ کہیں آپ کی ساری نیکیاں ضائع ہی نہ ہو جائیں‘ اب 2 ارب مسلمانوں کا دل دکھانے والوں کو خدا معاف کرے گا؟

پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ویزا پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے سابقہ??اعلان کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ویزا پالیسی حسب ذیل ہو گی۔

  1. یکم محرم (08/07/2024) سے 15 صفر (20/08/2024) تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، 45 دن (جاری ہونے کی تاریخ سے) کی میعاد کے ساتھ ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اور ہر اندراج پر 15 دن کے قیام کی مدت۔
  2. ایک بار جب عراقی حکومت پاکستانی زائرین کو ”خصوصی اربعین ویزے” جاری کرنا شروع کر دیتی ہے، تو ان تمام زائرین کو ڈبل انٹری حج ویزے مفت جاری کیے جائیں گے جن کے پاس درست عراقی ”اربین ویزا” ہیں۔
  3. 25/08/2024 کے بعد سے، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔
  4. پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔
  5. گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی کیونکہ ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا اور ان کی سرحدوں سے آمد و رفت صرف اس سے ممکن ہوگی۔ عازمین کے ناموں کی فہرست کی نگرانی اور انہیں لائسنس پلیٹ نمبر کے ساتھ ملانا۔
  6. گروپ لیڈرز کو چاہیے کہ سفر کے دوران پاکستانی زائرین کی ٹریفک کا انتظام کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ضوابط کی تعمیل کے حوالے سے ضروری ضمانتیں حاصل کریں۔
  7. پاکستانی زائرین کو 20 صفر (24/08/2024) تک چازبہ (الشب – الشیب) کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے اور دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہے۔

امین الحق ، مصطفی کمال ، فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت قائد کے باغیوں اب تم لوگوں کا کیا بنے گا ۔۔الطاف حسین انگلینڈ میں ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کا کیس جیت گئے۔الطاف حسین کی طرف سے اپنے ایکس ہی دل سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے

امین الحق ، مصطفی کمال ، فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت قائد کے باغیوں اب تم لوگوں کا کیا بنے گا ۔۔الطاف حسین انگلینڈ میں ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کا کیس جیت گئے۔الطاف حسین کی طرف سے اپنے ایکس ہی دل سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ۔۔۔۔کورٹ آف اپیل میں تاریخی فتح پر تمام وفا پرست کارکنان وعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔16 جولائی 2024ءمیں،رائل کورٹ آف جسٹس کی اعلی عدالت کی کورٹ آف اپیل میں ایم کیو ایم کی اپیل منظور ہونے اور لندن میں پراپرٹیز کیس میں تاریخی فتح پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود ایم کیو ایم کے تمام کارکنوں،ہمدرد ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور معصوم بچوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مقدمات کے سلسلے میں مالی تعاون اور مقدمات میں کامیابی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام وفا پرست کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بیٹیوں، معصوم بچوں کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ دلی مبارکباد اور سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ لندن میں پراپرٹی کیس کے مقدمے کی پیروی کرنے والے بیرسٹر رچرڈ سلیڈ (Richard Slad) مقدمے کےلئے قانونی خدمات فراہم کرنے والی برطانیہ کی معروف لیگل فرم CM Atif & Co کے سینئر وکیل چوہدری محمد عاطف ،ان کے صاحبزادے سلمان عاطف اور قانونی معاونت کرنے والے دیگر کارکنان سے بھی دلی تشکر کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی صحت وعافیت کیلئے دعائیں کرتا ہوں۔

15جولائی2024کوبنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے جوان۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

راولپنڈی،16جولائی2024:*15جولائی2024کوبنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)،

سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک)

اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت) کی نماز جنازہ بنوں کنٹو نمنٹ میں ادا کر دی گئی شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئرافسران، عوام،

شہداء کے رشتہ داروں اورجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکتشہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا

مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلے کابینہ سے زیادہ قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلے کابینہ سے زیادہ قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

اپنے بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے قوم کو بتائیں پاکستان کے خلاف سازشوں کے ان کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ فارن فنڈنگ کے ثبوت بتائے جائیں سائفر کے ثبوت قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کس طرح بانی پی ٹی آئی کو پاپولر کرنے کیلئے ارینجمنٹ کی گئی، قوم کو بتایا جائے اس شخص نے ملک میں انتشار پیدا کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انتشار پھیلانے کے علاوہ اداروں کے اندر بغاوت کیلئے لوگوں کو کیسے اکسایا؟ یہ بھی قوم کو بتانا ہوگا، یہ بھی بتایا جائے 6 ہزار دہشت گردوں کو کس کی ایماء پر اور کیوں چھوڑا گیا؟

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ادارے اور حکومت کوئی بھی اقدام لینے سے پہلے شواہد قوم کے سامنے رکھیں، اس کے بعد ایکشن لینا چاہیے۔

وزارت اطلاعات کا نیا سیکرٹری کون؟ وزارت اطلاعات کی سیکرٹری ریٹائرمنٹ کے قریب انفارمیشن گروپ کے 3 افسران کے نام وزیر اعظم کو بھیج دئیے گئے انفارمیشن گروپ کے سابق سیکرٹری سھیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مبشر توقیر اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی امبرین جان کا نام بھیجا گیا سھیل علی خان سینیارٹی میں پھلے جبکہ مبشر توقیر دوسرے اور امبرین سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں سھیل علی خان اس سے قبل سیکرٹری اطلاعات پرنسپل انفارمیشن آفیسر۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزارت اطلاعات کی سیکرٹری ریٹائرمنٹ کے قریب انفارمیشن گروپ کے 3 افسران کے نام وزیر اعظم کو بھیج دئیے گئے انفارمیشن گروپ کے سابق سیکرٹری سھیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مبشر توقیر اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی امبرین جان کا نام بھیجا گیا سھیل علی خان سینیارٹی میں پھلے جبکہ مبشر توقیر دوسرے اور امبرین سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں سھیل علی خان اس سے قبل سیکرٹری اطلاعات پرنسپل انفارمیشن آفیسر ایم ڈی پی ٹی وی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو ڈائریکٹر جنرل ای پی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب رہ چکے ہیں انھوں نے موجودہ وزیر اعظم کے ساتھ بطور سیکرٹری اطلاعات کے طور پر کام کر چکے ہیں ان کو نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اطلاعات کی کرپشن کی خبریں نہ رکوانے پر عھدے سے ھٹایا گیا تھا دوسرے نمبر مبشر توقیر شاہ جو موجودہ ایم ڈی پی ٹی وی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ھے اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی رہ چکے ہیں جنرل توقیر شاہ کے بیٹے ھے سول بیورو کریسی میں ایک عمدہ آفیسر کے نام سے پھچان رکھتے ہیں سھیل علی خان اور اور مبشر توقیر شاہ کورس میٹ ھے تیسرا نام امبرین جان کا جو صرف ایکسٹرنل پبلسٹی کی ڈائریکٹر جنرل ھے اس کے علاوہ انھوں نے کسی ادارے کی سربراہی نھی یہ ان سے ایک کورس جونیر ھے ریٹائر ھونے والی 22 گریڈ کی سیکرٹری اطلاعات شاھیرہ شاھد رانا ایک باوقار بارعب سیکرٹری اطلاعات تھی انکا تعلق بھی فوجی گھرانے سے تھا وہ ڈاکٹر کرنل افضل رانا کی پیٹی اور ریٹائر فنانس سیکرٹری شاھد رانا کی بیگم ھے ان کا تعلق 15وین کامن سے ھے چئیرمین پیمرا سلیم بیک بھی ان کے کورس میٹ ھے شاھیرہ شاھد رانا نے اپنی پیشرو محترمہ زاھدہ پروین کی طرح وزارت کو ایمانداری اور پروفیشنل انداز سے چلایا اب انے والے سھیل علی خان یا مبشر توقیر ان دنوں ریٹائر ھونے خاتون سیکرٹریز کی طرح وزارت کو چلا پائنگے بادبان ٹی وی رپورٹ

جنرل آصف غفور سے عالمی باکسر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی مبارکباد تفصیلات بادبان ٹی وی پر

عالمی باکسر عثمان وزیر کی صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹینٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے عثمان وزیر کو مسلسل 13فائٹس جیتنے پر مبارک باد دی تفصیلات کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ملاقات میں انٹر نیشل باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ہمیں عثمان وزیر کی کامیابی پر فخر ہے ، عثمان وزیر اپنی محنت جاری رکھو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو،پاک آرمی عثمان وزیر کو مستقبل کے مقابلوں میں مکمل سپورٹ کرے گی۔عثمان وزیر نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا پاک فوج نے ماضی میں بھی میری سپورٹ کی جس پر میں شکر گزار ہوں،اپنی محنت سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند رکھوں گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بلیک میلنگ سے مقاصد حاصل کرسکتے ہیںمسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔دانیال چودھری نے کہا کہ کبھی انہوں نے سائفر لہرایا اور کبھی لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کیں، ملک کو گالیاں دی گئیں اور جلاؤ، گھیراؤ کیا گیا، ان لوگوں نے اپنے ہی ملک کے اداروں پر حملے کئے جس کی مثال 9 مئی ہے۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ کبھی جلاؤ گھیراؤ اور کبھی پاکستان کو بند کرنے کی باتیں کی گئیں، ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے، آج ہم کہتے ہیں نومور، یہ ملک ہمیں زخمی حالت میں ملا تھا، ان کے چارسالہ ادوار میں معیشت پر خنجر گھونپے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا ایجنڈا سیاسی ہوتا تو اپنی اسمبلیوں کو ختم نہ کرتے، جب ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے تھے تو یہ پاکستان کیخلاف نعرے لگا رہے تھے، پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دیا، یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست ہے۔دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کو آن بورڈ لیکر اہم فیصلے کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری نے پاکستان کو کمزور کیا، بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کو توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ نان سٹیٹ ایکٹرز کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، حکومت کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگی، آرٹیکل 6 لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجیں گے، ہم نے بار بار چارٹر آف اکانومی کی بات کی، افسوس کہ ہماری وضع داری کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے فیصلوں میں اتحادیوں کو ساتھ لیکرچلیں گے، تمام اتحادیوں کو آن بورڈ لیا جارہا ہے، تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

*مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں ایک جماعت کو بن مانگے ریلیف دے دیا گیا ہے۔ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فیصلے کے خلاف ریویو دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ *حکومتی اور اتحادی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے*

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ*حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ*

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ *حکومتی اور اتحادی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے*

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ*حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ*

*حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا* جائے، عطا تارڑ *ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا*

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ *پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے، پارلیمان سے قرارداد منظوری کی جائے گی**حکومت نے سخت ترین کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے*

*واضح شواہد موجود ہیں کہ تحریک انصاف کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں بلکہ اس کے برعکس نے چنانچہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی. وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ*