All posts by admin

پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی۔

**راولپنڈی، ۲۸ مئی ۲۰۲۴*پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی۔ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں

یہ افغانی پور ے اسلام آباد بلکہ پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں

حسب الحکم جناب علی ناصر رضوی IGpصاحب اسلام اباد ۔۔۔۔۔۔۔ ڈی پی او صاحب صدر زون کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی عبدالحفیظ ایس ڈی پی او صدر ۔ عدیل شوکت si/shoتھانہ گولڑہ ۔صہیب پاشاانچارج انویسٹی گیشن ۔حسن سردار 3178/Hc. وقار3574عمر 8077/c پر مشتمل ٹیم نے سنیچنگ میں ملوث چار رکنی افغانی گروہ(شینو گینگ) کے سر گرم ارکان 1.عرفات ولد شیر جان ساکن غلنئ مہمند ایجنسی 2.فرہاد اللہ عرف شینو ولد حبیب الرحمن قوم افغانی ساکن مستقل افغانستان حال ساکنان گولڑہ شریف اسلام اباد کوھیومن ریسورسزاور دیگر وسائل بروئے کار لا کر انتہائی دلیری سےسنیچنگ کی کوشش کرتے ہوئے رنگےہاتھوں گرفتار کیاابتدائی تفتیش میں ملزمان کے قبضہ سے الہ واردات اہنی مکا واٹومیٹک خنجرالہ تیز دھار اور ایک عدد چھینا ہوا موٹر سائیکل cd/70برامد کر لیا ملزمان نےصدر سرکل میں سنیچنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیےملزمان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیاہےملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ پائے گئے نیز گروہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔،،۔۔۔۔۔سینیئر افسران نے جرائم پیشہ Criminals عناصر( گینگز )کے خلاف موثر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ وٹیم کوشاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے ۔۔۔

ویسٹ انڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی جب کہ جنوبی افریقہ کی میگا ایونٹ کے حوالے سے تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ساؤتھ افریقہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے اپنے آخری 11 مکمل ٹی 20 میچوں میں سے صرف 2 جیت سکا ہے جب کہ اس دوران اسے 2 بار ویسٹ انڈیز اور ایک بار آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سیریز میں جنوبی افریقہ کو جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر اور ٹرسٹن اسٹبس کی خدمات حاصل نہیں تھیں جب کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں، اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی فارم پروٹیز کے لیے باعث تشویش ہے، جنہوں نے 3 اننگز میں صرف 64 رنز بنائے اور وہ اس سے قبل بی بی ایل، ایس اے ٹی 20 لیگ اور آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے تھے۔اسی طرح سے سیریز کے دوران فاسٹ باؤلر اینریچ نورٹجے نے 12.16 کی اوسط سے باؤلنگ کرتے ہوئے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جب کہ وہ انجری کے باعث تقریباً 9 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ویسٹ انڈیز گیانا میں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ ٹرینیڈاڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گا، اس نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے 5 میں سے 4 سیریز جیتی ہیں۔ویسٹ انڈیز نے حالیہ سیریز میں جنوبی افریقہ کو 3-0 سے شکست دی، ابتدائی دو میچز میں اس نے 175 اور 207 کے ٹوٹل کا کامیاب دفاع کیا جب کہ آخری میچ میں 164 رنز کے ہدف کا 14 اوورز میں تعاقب کرکے جنوبی افریقہ کو آسانی سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں کُل 20 ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان نیویارک میں شیڈول میچ کے ٹکٹ کی قیمت 20ہزار امریکی ڈالر(56لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپسگروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکاگروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمانگروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنیگروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپالپاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکا، ڈیلاس9 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیویارک11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

شاداب کے لیے مشکلات اعظم خان اور صائم ایوب کو نکالنا ھو گا ورنہ ھر ٹیم سے ھارنا ھو گا

شاداب کے لیے مشکلات اعظم خان اور صائم ایوب کو نکالنا ھو گا ورنہ ھر ٹیم سے ھارنا ھو گا آئرلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیکر پھر سے ٹیم میں آگیاانگلینڈ کے خلاف پہلے 2 اوورز میں 31 رنز دے دیۓ ہیںپرچی کھلاڑی صرف پی ایس ایل ہی کھیلوا

سوی گیس کی ک کمپنیوں کا فراڈ ملک بھر کی عوام سے 200 ارب روپے لوٹ لئے گئے

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ڈیفالٹرز سے وصولیوں کے لیے انوکھی منطق سامنے آئی ہے اور کمپنی نے ڈیفالٹرز سے رقوم نکلوانے کے لیے ایک ارب روپے مانگ لیے۔سوئی سدرن نے 10 ارب روپے کی وصولیوں کو ایک ارب روپے کی فراہمی سے مشروط کردیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں منقطع کیے گیے صارفین سے وصولیوں کے لیے 72 کروڑ 10 لاکھ روپے اور رننگ ڈیفالٹرز سے وصولیوں کے لیے 35کروڑ 90 لاکھ روپے مانگے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے زیر انتظام علاقوں میں ڈومیسٹک ڈیفالٹرز کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس لیے محدود وسائل کے باعث ڈیفالٹرز تک نہیں پہنچ سکتے۔گیس کمپنی کا درخواست میں کہنا ہے کہ اندرون سندھ اور اندرون بلوچستان میں ڈیفالٹرز تک نہیں پہنچ سکتے۔سوئی سدرن نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے بقایاجات میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے منقطع کیے جانے والے گیس صارفین سے بھی وصولیوں میں مشکلات ہیں۔سوئی سدرن واجبات وصولیوں کو آؤٹ سورس کرنا چاہتی ہے جس پر اوگرا نے تمام کیٹیگریز کے میٹرز کاٹنے اور ری کنکشنز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کو واجب الادا رقم کی وصولیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کا ریمانڈ 14 روز سے بڑھا کر 40 دن کرپٹ نیب آفیسر کی سزا 5 سال سے کم کر کے آدھی کر دی گئی

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر 40 دن اور بدنیت نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نیب ایکٹ ترمیمی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے۔قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا، جس کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کر دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں صدر کیلئے11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔فصیلات کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے،آج صبح 9سے 5 بجے تک کاغذات نامزدگی کا اجرا ءتھا ،11کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے ہیں،بشیر میمن ، انوار الحق صدیقی ، اسحاق ڈار ، راجہ محمد فاروق نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ، حافظ حفیظ الرحمان اور شاہ غلام قادر نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔ وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں 3 مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، کامیابی سے آگ بجھانے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے جنگلی حیات کو بچانے میں کامیابی ہوئی۔یاد رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر چار گھنٹے قبل آگ لگی تھی، تیز ہوا کے باعث ا?گ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ امریکہ نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔امریکہ کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5قسط تھی۔ تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیے۔اس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔ نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے ایکس اکاﺅنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرات پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، پاسپورٹ بھی واپس کر دیا ہے۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔