All posts by admin

مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی تباہی کا سبب*مودی سرکار جہاں بھارت کے دیگر شعبوں کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے وہاں اس نے بھارتی فضائیہ جیسے اہم شعبے کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا

*مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی تباہی کا سبب*مودی سرکار جہاں بھارت کے دیگر شعبوں کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے وہاں اس نے بھارتی فضائیہ جیسے اہم شعبے کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہےکسی بھی ملک کی فضائیہ کا مقصد ملک کی فضاؤں کو محفوظ بنانا ہوتاہے مگر بھارت میں بھارتی فضائیہ کو معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کیلئے استعمال کیا گیابھارتی اخبار ”دی ہندو“ کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے مشہور اور ہائی پروفائل شخصیات نے شرکت کیغیر ملکی مہمانوں کو لانے کیلئے جن جہازوں کا استعمال کیا گیا ان کی فضائی سرگرمیوں کی ساری ذمہ داری بھارتی فضائیہ کے سپرد تھی”اس مقصد کیلئے بھارتی فضائیہ نے 600 سے زائد پروازوں کی نقل و حرکت کو سنبھالا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار ذاتی مفاد کیلئے ملکی اداروں کا بے جا استعمال کرتی ہے“(دی ہندو)ابتدائی طور پر ریلائنس گروپ نے سیکرٹری دفاع کو جو خط تحریر کیا اس میں 23 فروری تا 4 مارچ کے درمیان 30 سے 40 طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے سہولیات ڈیمانڈ کی گئی تھیں حقیقتاً ان آپریشنز کیلئے 600 سے زائد پروازوں کیلئے لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولیات درکار تھیں مودی حکومت کی جانب سے ذاتی مفاد کیلئے بھارتی فضائیہ کا بے دریغ استعمال کرنے کا واضح ثبوت ہےجام نگر ائیرپورٹ دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے مگر مکیش امبانی کے بیٹے کے مہمانوں کیلئے اسے ایک کمرشل ائیرپورٹ کے طور پر استعمال کیا جس دفاعی مقام کو شادی بارات کے مقام میں تبدیل ہو گیا جام نگر ہوائی اڈے کو بھارتی فضائیہ کی سربراہی میں 26 فروری سے 6 مارچ تک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دیدیا گیاجس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایسے حالات میں ایک نہیں کئی ابھینندن پیدا ہونگےمودی سرکاری کی جانب سے اس طرح کے اقدام نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی حکومت مالی فائدے کیلئے ملک کے اہم اداروں کو تباہ کرسکتی ہےمودی سرکار کے اس عمل کو بھارت میں انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے

قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی اپوزیشن نے حکومت کو یرغمال بنا لیا سپیکر نے اجلاس اصفہ بھٹو سے حلف لینے اور حکومت کے واک آؤٹ کرنے پر غیر یقینی صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا تفصیلات بادبان ٹی وی پر

قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی اراکین کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر سپیکر نے کہاکہ موجودہ اجلاس ریکوزیشن سیشن تھا اور جس معاملہ پر اجلاس بلایا گیا ہے وہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اس لئے اس پر بحث نہیں ہوسکتی۔بعد ازاں گنتی پراراکین کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی جس پر سپیکر نے ایوان کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

وہ آئی،رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا، چلی گئی،اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، صدرمملکت آصف زرداری کی صاحبزادی اورپہلی باررکن قومی اسمبلی بننے والی آصفہ بھٹونے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا اور اس کے فوراً بعد ایوان سے چلی گئیں۔ریکوزیشن پربلائے گئے اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس شروع ہوتے ہی آصفہ بھٹو کو حلف اٹھانے کی دعوت دی، اپوزیشن کی نعرہ بازی اور جعلی مینڈیٹ کے شور میں آصفہ بھٹو نے حلف اٹھالیا۔ایوان میں دہشتگردی اور حادثات میں مرنے والوں کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد پیپلزپارٹی کے ہی عبدالقادر پٹیل نے اپنا کام مکمل ہونے پر کورم کی نشاندہی کردی۔گنتی ہوئی تو کورم پورا نہیں تھاجس پر اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا،ایازصادق نے ریمارکس دیئے کہ یہ اجلاس ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا۔آصفہ بھٹو کا حلف دیکھنے کےلئے صدرمملکت آصف زرداری، بختاوربھٹوزرداری ان کے شوہر بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کےلئے ایوان میں موجود تھے جب بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شریک تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔——-سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے طلبی کے نوٹس پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جواب ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر کی عدالت میں جمع کرایا ہے۔لیاقت علی چٹھہ نے جواب وکیل راجہ حسیب سلطان کے ذریعے جمع کرایا ہے جس میں کہا ہے کہ میرے خلاف الیکشن کمیشن میں 21 فروری سے انکوائری چل رہی ہے۔جواب میں لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے پر محکمانہ انکوائری کا سامنا بھی کر رہا ہوں، انکوائریوں میں پیش ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔عدالت نے 14 مارچ کو سابق کمشنر راولپنڈی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے وکیل کو دلائل کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی اور آئندہ سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔وکیل زیب فیاض نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔——– تھانہ روات کے علاقے میں چوری کے الزام پر گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مالک مکان نے ملازم سرور مسیح، اس کی بیوی اور بیٹے پر بدترین تشدد کیا، تشدد سے ملازم کے بیٹے کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔متاثرہ ملازمین نے تھانہ روات پولیس کو تحریری درخواست دے دی، پولیس نے متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ مالک مکان ملزم نوید اور اس کی اہلیہ فرزانہ کے خلاف درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نوید اور فرزانہ کے گھر ڈیڑھ سال سے ملازمت کر رہے ہیں، 3 مارچ کو ملزمان کے گھر چوری ہوئی اور الزام ہم پر لگایا گیا۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے شوہر اور بیٹے کو برہنہ کر کے تشدد کیا، ملزمان نے گھر کی دوسری منزل پر لے جا کر بدترین تشدد کیا، ملزمان نے میرے بیٹے اور شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان ہمیں کمپیوٹر کی تاروں اور پلاسٹک پائپ سے مارتے رہے، ملزمان تشدد کے بعد ہمیں اسلام آباد کی سنسان سڑک پر چھوڑ آئے—-۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر 1 بجے سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل دیے۔جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل پیش ہوئے۔صبح سماعت کے آغاز پر معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر کونسل راستے میں ہیں، 10 بجے تک ان کا انتظار کر لیں۔جج شاہ رخ ارجمند نے معاون وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کے وکیل آج پیش نہ ہو سکےمعاون وکیل نے جواب دیا کہ میں اپیل کنندہ کی طرف سے پیش ہوا ہوں۔جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ شکایت کنندہ کی طرف سے کون آیا ہے؟اس موقع پر شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں کہ کوئی پیش نہ ہوا تو آج فیصلہ کروں گا۔خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کی طرف سے جونیئر وکیل پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ رضوان عباسی ابھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اپیلوں پر سماعت کے لیے عدالت ساڑھے 11 بجے کا وقت رکھ لے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ میں نے وارننگ دی ہوئی ہے، رضوان عباسی آج نہ آئے تو فیصلہ کر دوں گا۔ عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ کر دیا۔سماعت دوبارہ شروع، خاور مانیکا کے وکیل پیش نہ ہوئےدوبارہ سماعت شروع ہوئی تو پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب،خالد خورشید، وکلاء سلمان اکرم راجہ، عثمان گِل، نعیم پنجوتھا، نیاز اللّٰہ نیازی عدالت پہنچ گئے۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل اور نئے تعینات کیے گئے پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت میں پیش ہوئے۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کے معاون وکیل پیش ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، وہ 1 بجے پیش ہوں گے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ معلوم ہے ناں کہ اگر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کر دوں گا۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عید گزر گئی، سپریم کورٹ میں ہمارے بھی کیس ہوتے ہیں۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ 1 بجے تک اور انتظار کر لیتے ہیں، رضوان عباسی عدالتی اوقات میں نہیں آتے تو فیصلہ کر دوں گا، تقریباً 1 گھنٹہ ہی رہ گیا ہے، انتظار کر لیتے ہیں۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل نے استدعا کی کہ آج کی کارروائی کورٹ کے آرڈر کا حصہ بنا لیں۔عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت میں ایک بار پھر ملتوی کرتے ہوئے 1 بجے تک وقفہ کر دیا۔ایک بار پھر سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی سیشن کورٹ میں پیش ہو گئے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی بھی کورٹ پہنچ گئے۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں اور ایک ملازم اس کیس میں بطورگواہ ہیں، 3 فروری کے عدالتی فیصلے کے اہم نکات عدالت کے سامنے رکھوں گا، خاور مانیکا کی درخواست پر بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاور مانیکا کی شکایت پر مقدمے میں 496 اور 496 بی کی دفعات شامل کی گئی تھیں، ٹرائل کورٹ نے 496 بی کی دفعہ حذف کرتے ہوئے 496 کے تحت سزا سنائی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے فردِ جرم عائد ہونے پر صحتِ جرم سے انکار کیا۔اس موقع پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا۔

ایرانی ملڑوں نے ایک دن کے جعلی حملے میں اسرائیلیوں کو مظلوم بنا دیا۔ اسرائیل پر حملہ کرنے والے تمام ڈرون “خالی” تھے ستر فیصد اسرائیلی دفاعی نظام نے مار گرائے تیس فیصد جو گرے ایک بھی اسرائیلی نہیں مار سکے۔ایران کے ایک جعلی حملے نے قاتل اسرائیل کو مظلوم بنا دیا تفصیلات کے لیے کلک کرے

مسلمان جذباتی نہ ھوصرف نظر کا ہیر پھیر ہےایران سے مزائل داغنے کی بجائے حزب اللہ بھی داغ سکتی تھی۔جہاں سے اسرائیل چند گز کے فاصلے پر ہے۔پورا غزہ تباہ ہو گیا کہاں ہے حزب اللہمقصد اسرائیل کو نقصان پہنچانا نہیں ہےیہ ویسے ہی مزائل داغے گئے ہیں جیسے کبھی عراق میں ایران نے خالی امریکی ایئر بیس پر داغے گئے تھے۔

نالائق بیورو کریسی نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے صدر زرداری۔اسلام آباد مے بیٹھے ھوے ھوے بابوز نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا زرداری

۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدوں اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اگلے ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

60 لاکھوں یہودیوں کو 2 ارب مسلمانوں پر حکومت نھی کرنے دینگے۔ کوی مذاکرات نھی ھو نگے تیسری عالمی جنگ کا خطاب حالات کشیدہ صورتحال نازگ

اہم ترین نیوز الرٹ !!!ایران : وہ وقت گزر گیا اب ہم امریکہ کو اب 2 ارب سے زائد مسلمانوں پر حکومت نہیں کرنے دیں گے ، صدر ایران ابراھیم رئیسی ایران نے اسرائیل کو مکمل طور تباہ کرنے کےلیے اعلان جنگ کے بعد تباہی کی گھنٹی بجادی ۔۔۔ موت آنی ہے آج نہیں کل پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایرانی صدر آج سے کفن باندھ لیا پورے ملک نے باندھ لیا ہمارے فوجی الرٹ ہے 60 لاکھ یہودیوں کو 2ارب سے زیادہ مسلمانوں پر حکومت نہیں کرنے دیں گے: ایرانی صدر دوران جنگ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے جس نے مخالفت کرنی ہے واضع آجائیں : ایرانی صدر