All posts by admin

ھای کورٹ اسلام آباد کے جج جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔۔چیف جسٹس ان ایکشن۔۔ھای کورٹ اسلام آباد نے چئیرمین پی ٹی اے کو برطرف کر دیا۔میجرجنرل کی برطرفی۔۔ھای کورت اسلام آباد نے چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔۔جسٹس ستار نے جنرل کو چارج شیٹ کر دیا کیا چئیرمین پی ٹی اے عھدے کا چارج چھوڑے گئے اسلام آباد ھای کورٹ ان ایکشن۔۔اسلام آباد بادبان ای پی ای نیوز ایجنسی رپورٹ سھیل رانا لائیو

اسٹیٹ بینک شرح سود 11 فیصد پر برقرار۔۔غیر قانونی طور پر سمندر کے ذریعے جانے والے 31 جوان گرفتار۔۔عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔مون سون بارشوں اور سیلاب سے 9921 افراد جاں۔۔پی سی بی کا میچ ریفری کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ، اے سی سی کی جانب سے بھی بھارتی ٹیم پر جرمانے عائد کیے جانے کا امکان۔۔دوحہ کانفرنس کا جنازہ زرا دھوم سے۔۔افواج پاکستان میں دھشت گردی کے خلاف شھادتوں کا سلسلہ جاری افواج پاکستان ماں دھرتی پر قربانیاں جاری رکھے ہوئے۔۔بلوچستان میں کیپٹن وقار نائیک جنید نائیک عظمت لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظھو ماں دھرتی پر قربان۔۔مری ھوی عوام پر ڈیزل بم گرا دیا گیا۔۔مقبول گوندل نے اڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پیر سوہاوہ اسلام آباد Kpkبارڈر پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا “چیف منسٹر ہاؤس” تعمیر کرنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے. یہ کل تک گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے اور سادگی کے دعوے کرتے تھے، لیکن آج وہ یونیورسٹیوں کو بند کرکے اپنی عیاشیوںکیلیے اڈے تعمیر کر رہے ہیں۔کے پی کے میں سینکڑوں لوگوں کے گھر سلاد میں بہہ گئے انہیں چھت مہیا کرنے کی بجائے اپنے لیے یہ عیاشی کا محل بنانے کے دو ہی مقاصد ہیںشہر سے دور اپنی خفیہ رنگین محفلوں کے لیے پرتعیش اڈا قائم کرنا۔اسلام آباد پر”چڑھائی”کے لیے ایک محفوظ جمپ آف پوائنٹ بنانا

دوحہ سمٹ کا اعلامیہ روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل بادبان میگزین رپورٹ سھیل رانا چیف ایگزیکٹو بادبان ٹی وی دوحہ میں پیر 15 ستمبر کو منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے حالیہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری پر کھلا حملہ اور عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قطر پر یہ جارحیت دراصل غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری ثالثی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

اجلاس نے دوحہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے ہر ممکنہ جوابِی اقدام کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔سمٹ نے زور دیا کہ ایک غیر جانب دار ثالثی مرکز کو نشانہ بنانا امن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ اجلاس نے قطر کے بردبار اور دانشمندانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ مصر اور امریکا کی جاری ثالثی مساعی کو اہم قرار دیا۔ اعلامیے میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی

۔اعلامیے میں اسرائیلی دعووں اور توجیہات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ محاصرے اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جنگی جرم ہے۔ کسی بھی ممکنہ اسرائیلی فیصلے کے تحت فلسطینی علاقوں کے انضمام یا جبری ہجرت کی سخت مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تاکہ قطر، غزہ، مغربی کنارے اور خطے کے دیگر ممالک پر مسلسل جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے۔سربراہ اجلاس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حالیہ “اعلانِ نیویارک” اور دو ریاستی حل کی توثیق کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کو ایٹمی اور تباہ کن ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں دوحہ میں موجود ح۔م۔ اس کے رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں وہ تو بچ گئے، تاہم ان کے دفتر کے سربراہ جہا۔د لبد، ان کے بیٹے ہمام الحیہ اور تین ساتھی جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے نے عرب و اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا، جبکہ قطر نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھا ہے۔

ریٹائرمنٹ—-جب ہمارے ہم عصر یونیورسٹی کے لانوں اور کیفے میں عہدو پیماں کر رھے تھے ، ہم پی ایم اے میں، ایبٹ آباد کی پہاڑیوں کو ماپ رھے تھے – جب دنیا دیکھنے کی عمر تھی ہم ریگستانوں میں دشمن کے متوقع راستوں کا جائزہ لے رھے تھے- ملک کا چپّہ چپہ ناپا، کہیں ٹینٹ ملا، کہیں بنکر ، کہیں MOQ کہیں BOQ- الحمدللہ، چالیس سے تھوڑا ہی اوپر گئے ہونگے جب گھر جانے کا وقت آ گیا-فوج نے پنشن بک پکڑائی اور ساتھ ایک یادگاری شیلڈبھی اور ہمیں خدا حافظ کہ دیا –

ہم قیمتی یادیں لئے گھر پہنچے تو بچے لان میں ٹی وی پر چلنے والے پرانے زمانے کے مشہور اشتہاری فلوں کے گانے گا رکھے تھے ، ” صبح بناکا، شام بناکا، صحت کا پیغام بناکا”- بچے ہمیں دیکھ کر خوش ہوئے اور بھاگتے ہوئے گلے سے لگ گئے- ہم نے بیگ اور بستر بند ایک طرف رکھا اور بچوں کے ساتھ مل کر ایک اور اشتہاری گانا گانے لگے ” ابّو آ گئے” – بیگم نے شور سن کر کچن سے منہ نکالا کہ دیکھوں یہ شور کاھے کا ھے، باھر لان میں-ہمیں دیکھا تو حیران رہ گئی – کھڑکی میں سے ہی سوال داغ دیا، ” آپ کب آئے”؟ ہم نے بھی ریٹائرمنٹ والے موڈ میں جواب دیا ” پہنچے تو ابھی ہیں لیکن واپس نہ جانے کے لئے”-

محترمہ ہکاّ بکاّ رہ گئیں اور اگلا سوال داغا “ہائے اللہ، کیا ھوا، فوج نے نکال دیا کیا؟”- ہم زیر لب مسکرائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بیگم کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے فرمایا کہ “نکالا نہیں ، ہم ریٹائر ہو کر عزّت سے گھر واپس آئے ہیں- اب ہم جو دل کرتا ھے کریں گے- بیگم ہمارے ” جو دل کرتا ہے کریں گے” پر زیر لب سا مسکرائیں ، جیسے کہ رہی ھوں ” دیکھتے ہیں “- ہم نے بھی دھماکا کیا، خوشخبری سنائی “لیکن ہمیں یہ گھر اگلے چند مہینوں بعد خالی کرنا ھو گا؟”- بیگم کا اگلا سوال بالکل مناسب تھا، ” پھر ہم جائیں گے کہاں ؟”- بیگم کو پہلی دفع حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا اور چہرے سے ہوائیاں اڑتی نظر آئیں –

” اور پھر گھر کیسے چلے گا، آپ کو تو آتا بھی کچھ نہیں، سوائے حکم چلانے کے؟”- یہ سوال سے زیادہ ہمارے اوپر تبصرہ تھا – ان کے خدشات اور غصّہ اب آپس میں گڈ مڈ ہو چکے تھے اور ابھی ہم ریٹائر منٹ کے بعد گھر داخل نہیں ہوئے تھے- تجزیے اور appreciation کرتے عمر گزری تھی ،ہم اندازہ لگا چکے تھے کہ ہماری زندگی تبدیل ہونے جا رہی ہے- ذرا غور کیا تو بیگم نے جو طنز کیا تھا اس میں سچائی تو ھے ” ہمیں آتا تو کچھ ہے نہیں”- اب فوجی یادوں کے سہارے کچن تو چلنا نہیں اور بچوں نے تو ابھی یونیورسٹیوں میں بھی جانا ہے، وغیرہ وغیرہ- پنشن صرف اتنی تھی کہ بیگم زیادہ سے زیادہ مہینے کا پہلا ھفتہ چپ رہ سکتی تھیں -خیر بستر بند اٹھا کر گھر میں داخل ہوئے اور خوشی خوشی کمرے میں جا کر بستر پر دھڑام سے گر سے گئے اور سرگوشی کی ” میں آ گیا ھوں ، واپس نہ جانے کے لئے”- ایسے لگا، بستر نے کہا ہے ” جی آیاں نو”- خیر ریٹائرمنٹ شروع ہو گئی- ہم نے ریٹائرمنٹ کے پہلے دن ، پودوں کو پانی دیا، اخبار پڑی، شام کو واک کی ، ٹی وی پر سیاسی بحث سنی-

ہمیں سب کچھ نارمل سے بھی نارمل لگا- لیکن جب جب پہلی پنشن لے کر گھر پہنچے تو سمجھ آئی کہ سب کچھ نارمل نہیں ہے- پنشن بیگم کے ہاتھ پر رکھی تو ، نہ انہیں حقیر سی پنشن کی رقم اچھی لگی اور نہ ہی ہماری شکل – ہماری یونیفارم کے جانے کا بیگم کو اتنا دکھ نہیں تھا جتنا” بیٹ میں” کے چلے جانے کا- کچن کا سارا بوجھ اب بیگم کے کندھوں پر آن پڑا تھا-بیٹ مین فوجی افسر کی زندگی میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ھے- بس ادھر سے ہی ہمارا paradox شروع ہوا- ریٹائرڈ کرنل صاحب حقیقت میں اب صرف ” اخبار کے قاری” بن چکے تھے – وقت گزارنے کے لئے ہمیں اب ہر قسم کے بیکار کالم بھی پڑھنے پڑتے تھے- فوج کے حساب سے ہم ویٹڑن ہو چکے تھے، زمانے کے حساب سے ہم غیر ھنر مند ہونے کے ساتھ ساتھ اوور ایج بھی تھے- ذاتی رائے میں ہمارے اندر ابھی بہت صلاحیت تھی، جس سے ملک کو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا – ایک پرائیویٹ فرم میں نوکری کے لئے انٹرویو دینے گئے تو وہاں ہم نے یہ فقرہ بول دیا کہ ” ہمارے اندر بہت صلاحیت ھے”- انٹرویو لینے والوں میں سے ایک افسر نے پوچھا، جی جی ، ضرور بتائیں کس شعبے میں ھے آپ کی مہارت- اور تو کچھ سمجھ نہ آئی تو کہہ دیا کہ ہماری دو سالانہ کارکردگی رپورٹوں جنہیں ہم اے سی آر کہتے ہیں اس میں برگیڈ کمانڈر نے لکھا تھا ” Officer has lot of potential “ – ہم نے انٹرویو لینے والوں کو آدھا فقرہ بتایا- اگلا حصہ نہیں بتایا جس میں کمانڈر نے لکھا” Provided he uses it also “-پہلے انٹرویو کے بعد یکے بعد دیگرے متعدد انٹرویو دیئے لیکن وہ سب ہمارے potential کو پک نہ کر پائے-‎وہی پھر زیر اور پیش والا معاملہ ہمارے ساتھ پیش آیا، نہ اِدھر کے رہے، نہ اُدھر کےنوکری کا نہ ھونا، بیٹ مین کا جانا، معصوم سی پنشن ؛ ہمیں پہلی دفع اندازہ ہوا کہ وہ جو اخبار میں اکثر لکھا ھوتا ھے کہ ” ملک نازک صورتحال سے گزر رھا ھے” اس کا مطلب کیا ھے-

دوحہ کانفرنس بے نتیجہ ختم ایک اور اسرائیلی حملے کے بعد جواب دیا جاے گا۔وزیر اعطم کی محمد بن سلمان مصری صدر اور اردن کے شاہ سے ملاقات۔۔فوٹو سیشن کا کامیاب آپریشن۔۔دوحہ کانفرنس ختم تمام نظریں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

دوحہ سمٹ کا اعلامیہ دوحہ میں آج پیر 15 ستمبر کو منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے حالیہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری پر کھلا حملہ اور عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قطر پر یہ جارحیت دراصل غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری ثالثی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اجلاس نے دوحہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے ہر ممکنہ جوابِی اقدام کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔سمٹ نے زور دیا کہ ایک غیر جانب دار ثالثی مرکز کو نشانہ بنانا امن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ اجلاس نے قطر کے بردبار اور دانشمندانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ مصر اور امریکا کی جاری ثالثی مساعی کو اہم قرار دیا۔

اعلامیے میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی۔اعلامیے میں اسرائیلی دعووں اور توجیہات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ محاصرے اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جنگی جرم ہے۔ کسی بھی ممکنہ اسرائیلی فیصلے کے تحت فلسطینی علاقوں کے انضمام یا جبری ہجرت کی سخت مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا

تاکہ قطر، غزہ، مغربی کنارے اور خطے کے دیگر ممالک پر مسلسل جارحیت کا سلسلہ روکا جا سکے۔سربراہ اجلاس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حالیہ “اعلانِ نیویارک” اور دو ریاستی حل کی توثیق کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کو ایٹمی اور تباہ کن ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں دوحہ میں موجود ح۔م۔ اس کے رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں وہ تو بچ گئے، تاہم ان کے دفتر کے سربراہ جہا۔د لبد، ان کے بیٹے ہمام الحیہ اور تین ساتھی جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے نے عرب و اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا، جبکہ قطر نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھا ہے۔

قطر میں اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس مکمل طور پر ناکام ٹاسک فورس بنای جاے پاکستان آپریشن روم بنایا جائے ایران کٹھرے میں لایا جائے سعودی عرب۔۔کسی اسلامی ملک نے نھی کھا کہ 6 اسلامی ممالک پر حملے کرنے والے اسرائیل کو نیست نابود کر دیا جائے۔۔اسلامی ممالک اسی تنخواہ پر کام کرتے رھے گئے اور اپنی باری کا انتظار کرینگے پوسٹ انٹرنیشنل رپورٹ سھیل رانا دوحہ۔۔شکست کا ذمہ دار کون کھلاڑی سلیکٹر یا چئیرمین پی سی بی۔۔پاکستانی فورسز کا ٹی ٹی پی کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع۔۔کے پی میں بڑا آپریشن۔۔۔؟ دہش تگردوں کے خلاف کتہ مھم۔۔قطر نے بدلہ نہ لیا تو قطر کی تاریخ لکھی جاے گی۔ ۔راحیل شریف کی فورس کھا ھے۔۔۔ اسرائیلی حکومت نے 30 صحافی یوٹیوبر 100 بیورو کریسی کے افسران 21 سیاست دان اور عسکری ریٹائرڈ افسران خرید لئے۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اسلامی ممالک اسی تنخواہ پر کام کرتے رھے گئے اور اپنی باری کا انتظار کرینگے پوسٹ انٹرنیشنل رپورٹ سھیل رانا دوحہ۔۔کسی اسلامی ملک نے نھی کھا کہ 6 اسلامی ممالک پر حملے کرنے والے اسرائیل کو نیست نابود کر دیا جائے۔۔ٹاسک فورس بنای جاے پاکستان آپریشن روم بنایا جائے ایران کٹھرے میں لایا جائے سعودی عرب۔۔قطر میں اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس مکمل طور پر ناکام۔۔راولپنڈی: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، میاں بیوی سمیت خاندان کے 3 افراد جاں بحق۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان 3 روزہ دورے پر ایر_ان پہنچ گئے (35) فتنہ الخوارج میں پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گی۔موجودہ حکومت کے 16 ماہ کے دوران قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپےکا اضافہ۔94 ہزار 197 ارب قرضے کے ساتھ ملک ترقی کر رہا ھے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ اپریل 2022 میں مجموعی قرض 44 ہزار ارب تھا تو ملک دیوالیہ ھو رہا تھا اور اب 94 ہزار 197 ارب ھے تو ملک ترقی کر رہا ھے۔اسلام آباد ایجنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مھنگای دھشت گردی اور کرپشن کا بول بالا ہے۔پاکستان تاریخ کے بدترین بحران کا شکار ھر طرف کھربوں روپے کی کرپشن جاری۔۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ اپریل 2022 میں مجموعی قرض 44 ہزار ارب تھا تو ملک دیوالیہ ھو رہا تھا۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو کھیلی جائے گی۔اسلام آباد اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تعاون سے آئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو لیزر سٹی باولنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ کا مقصد گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے اور چیمپئن شپ کو شان و شایان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی

جس کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا۔چیمپئن شپ میں چھ کلب حصہ لیں گے جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان منیجرز میٹنگ کے بعد 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔ اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے کر قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جو بین الاقوامی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

افغانڈو پاکستانی پختونوں سے شدید نفرت کرتے ہیں،بھارتی فنڈنگ سے سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس سے افغان بر” کا زہریلا پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔عورتوں کو اسلام کے نام پر غلام بنانے والے افغان ملڑوں کی پوجا کرتے ہیں۔پختونوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر زبیح کرتے ہیں

*پابندی: 15 ستمبر 2025 سے پہلے نشر/شائع یا پوسٹ نہ کیا جائے**وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام* جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔ یہ دن عالمی سطح پر جمہوریت کی نظام حکومت کے طور پر تنوع اور افادیت پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جمہوریت بنیادی طور پر لوگوں کی آواز اور لوگوں کی نظام حکومت میں شمولیت کا نام ہے۔ پاکستان میں جمہوری نظام حکومت کے نشوونما میں 1973 کے آئین کی کلیدی اور نمایاں حیثیت ہے۔

جمہوری اداروں میں پارلیمان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ ادارہ عوامی و ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قانون سازی کرنے کا مجاز ہے.

آئین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ اجتماعی دانش کے مطابق عوامی افادیت کے قوانین پاس کرتی ہے جس پر حکومت عمل درآمد کرتی ہے۔ 1973 کا آئین آرٹیکل 25 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور انکی قانون کے سامنے برابری کو یقینی بناتا ہے۔ شہریوں کی انفرادی سطح کے علاوہ آئین پاکستان، تمام صوبوں کو برابری کی حیثیت دیتے ہوئے وفاق میں مؤثر کردار ادا کرنے کی بنیاد رکھتا ہے۔آئین پاکستان بنیادی حقوق کو نہ صرف بیان کرتا ہے بلکہ انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

آئین پاکستان تمام شعبہ ہائے زندگی بالخصوص پارلیمنٹ میں عورتوں کی شمولیت کو بھی یقینی بناتا ہے اور اقلیتوں کی نمائندگی اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات ہمارے آئین میں درج ہیں، جن میں اقلیتوں کی پارلیمنٹ میں شمولیت سے لے کر انکی مذہبی آزادی کا تحفظ شامل ہے. آئین کے تحت بنیادی حقوق کا تحفظ، آزادی، سماجی برابری و برداشت، قانون کی حکمرانی اور قومی اتحاد سے کوئی بھی ملک اپنے مسائل حل کر سکتا ہے.

دنیا کا کوئی بھی ملک عصر حاضر کے چیلنجز اور مشکلات سے مؤثر طور پر نبرد آزما صرف اسی طور پر ہو سکتا ہے جب بنیادی جمہوری اصولوں کی پیروی کی جائے۔ عالمی سطح پر پاکستان اقوام متحدہ کے تحت اصولوں اور تمام عالمی معاہدوں میں جمہوری اقدار کی پاسداری اور فروغ کے لیے ہمیشہ کام کرتا رہا ہے۔

پاکستان کی جمہوری اصولوں کے فروغ کے لیے حمایت عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گولز (SDGs) کے عین مطابق ہے جن میں امن، عدل اور مضبوط اداروں کا تحفظ شامل ہے۔ آج کے اہم دن، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ اور ترقی یافتہ مستقبل کی تعمیر کے لیے عوام ، ادارے اور حکومت مل کر کام کریں گے.

گڈو بیراج پر 5 لاکھ 82 ہزار کیوسک ، اونچے درجے کا سیلاب سکھر بیراج ، 4 لاکھ 38 ہزار کیوسک ، درمیانے درجے کا سیلاب۔۔جب اپنی خود مختاری کا سودا کیا جائے تو یہی حشر ہوتا ہے۔۔ سب کچھ جانتے کے لئے سھیل رانا لاءیو۔پاکستانی سیلاب کے حوالے اور اسٹاک ایکسچینج آسمان پر۔۔۔۔ کھلا تضاد۔۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ 96 گھنٹے سے لگاتار سیلاب زدگان میں موجود حلقہ کی عوام کا ردعمل۔ مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف ۔بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

اشرافیہ کی لامتناہی خواہشات و مراعاتاطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان کو بھاری پنشن و دیگر مراعات کے علاوہ تین پولیس گن مین ( 8 گھنٹے ڈیوٹی فی کس ) جبکہ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان کو باقی مراعات کے علاوہ ایک فُل ٹائم گن مین کی سیکیورٹی پہلے ہی حاصل ہے

-اگر درج ذیل نوٹیفکیشن درست ہے تو اس کے نتیجے میں ہماری سمجھ کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان کو بیک وقت تین گن مین مہیا کرنے کیلئے( 8 گھنٹے فی کس ڈیوٹی کے حوالہ سے ) 9 پولیس گن مین مہیا کرنا ہونگے ۔

۔مزید یہ کہ جج صاحب کی وفات کی صورت میں انکی بیوہ کو بھی بھاری پنشن کے ساتھ اسی سطح کی سیکیورٹی تاحیات حاصل رہے گی۔۔۔

بصد معذرت ! سپریم کورٹ کا یہ حُکم انصاف ، مساوات اور عام آدمی کے تحفظ کے تقاضوں کے منافی ہے۔۔

سب کو اچھی طرح معلوم ہو جانا چاہئے کہ سیاستدانوں ، جرنیلوں اور ججوں کی لامتناہی خواہشات و مراعات کی تکمیل کا بار گراں اٹھاتے اٹھاتے پاکستانیوں کی کمر جھک چُکی ہے

یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کےمزید ناز و ادا اٹھانےکے قابل نہیں رہی ۔یہ سلسلسہ اب کہیں رُکنا چاہئے ۔خواجہ سعد رفیق

*مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف*آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی بحران میں ڈوبی مودی سرکار کے نت نئے حربے ناکام معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں 6 رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد نئے طیارے بھارت کی مجبوری*بھارتی اخبار دی ٹریبیون کے مطابق؛

*انڈین ائیر فورس نے دفاعی معاہدے میں مزید 114رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر زور دیا ہے بھارتی فضائیہ نے مزید 114 رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز وزارت دفاع کو پیش کی،

*دی ٹریبیون* بھارتی فضائیہ ایسے طیارے چاہتی ہے جو ملٹی رول آپریشنز کے قابل ہوں،

*دی ٹریبیون*بھارتی وزارت دفاع ٹینڈر کی بجائے براہ راست فرانسیسی رافیل کا انتخاب کرے گی ، *دی ٹریبیون* جیٹ طیارے “میڈ ان انڈیا” اسکیم کے تحت ہندوستان میں بنائے جائیں گے،

*دی ٹریبیون*رافیل بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن ایک ہندوستانی فرم کی شراکت میں ہے، *دی ٹریبیون* جس پر تقریباً 2 کھرب روپے سے زیادہ کی لاگت متوقع ہے جو بھارت کے بڑے دفاعی سودوں میں سے ایک ہو گا

،*دی ٹریبیون*طیاروں میں مختلف ہتھیار اور 60 فیصد تک دیسی مواد ہو سکتا ہے، *دی ٹریبیون* M-88 انجن بنانے والی سافران کمپنی نے حیدرآباد میں انجن مرکز کا اعلان کیا ہے،

*دی ٹریبیون* بھارتی فضائیہ کو فوری طور پر نئے جیٹ طیاروں کی ضرورت ہے، *دی ٹریبیون* نئے طیاروں کی خریداری ، پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی کا اعتراف ہے

مودی سرکار جنگی ہتھیاروں کی خریداری کے ذریعے عوام کا پیسہ اپنی ناکامیاں چھپانے میں لگا رہی ہے

*وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے اہم اجلاس* عوام کو نئی ٹوپی۔گھر سب کچھ تمام بلز پر نئی فلم جاری تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

*وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے اہم اجلاس* عوام کو نئی ٹوپی

وزیرِ اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا.آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا. وزیرِ اعظمجن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے گا. وزیرِ اعظم کی ہدایت.سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے. وزیرِ اعظممشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرحم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں. وزیرِ اعظممتاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے. وزیرِ اعظم

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ بنوں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

**وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ بنوں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی، سیکیورٹی ذرائع وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی، سیکیورٹی ذرائع دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا،

وزیر اعظم پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پُشت پنائی ہندوستان کر رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، وزیر اعظمدہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو افغانستان سے پار آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے،

وزیر اعظم جو بھی خارجیوں اور ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا اعلیٰ کار ہے اور اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا

جس کا وہ حق دار ہے، وزیر اعظم پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ہندوستان کی ان پراکسیوں کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں، وزیر اعظمدہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لئے جو ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرنے پڑے وہ فوراً کریں گے –

وزیر اعظموزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے بنوں CMH میں زخمیوں کی عیادت بھی کی پشاور کے کور کمامڈر نے علاقے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریف کیا وزیر اعظم کا چیف آف آرمی اسٹاف نے بنوں کنٹونمنٹ میں استقبال کیا