*بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف*🔰ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے معروف جریدے “دی اکانومسٹ” کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقے اسے بنگلہ دیش کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے مشرقی حصے میں موجود اقتصادی مراکز کو گہرائی میں نشانہ بنانے کی بات کی ہے🔰بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن کی تنقید سے شدید دباؤ میں ہے، نے اب ایک بار پھر آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔ اس مہم میں فرضی دہشتگردوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔🔰”دی اکانومسٹ” کے سوال پر کہ بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا: “ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔ یہ بیان ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔🔰بھارت کے مشرقی علاقے جیسے کولکتہ، جمشید پور، رانچی، بوکارو، راؤرکیلا، بھوبنیشور اور پٹنہ اس کی معیشت کے اہم ترین مراکز ہیں۔ یہ علاقے صنعتی، تجارتی، توانائی، بندرگاہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز ہیں اور بھارت کی اقتصادی قوت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔بھارت کے ان مشرقی علاقوں میں مودی کے پسندیدہ کھرب پتی گوتم ادانی اور مکیش امبانی کی مختلف بزنس کی مہنگی فیکٹریاں ہیں اور ٹیکنالوجی کے ڈیٹا سینٹرز ہیں جنکو اگر نقصان پہنچتا ہے تو ہندوستان کو دنوں میں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگا 🔰اگر پاکستان کسی ممکنہ جنگ میں ان اقتصادی مراکز کو نشانہ بناتا ہے تو یہ محض سرحدی جھڑپ نہیں بلکہ بھارت کے اندر گہرائی تک حملہ تصور ہوگا۔ ایسا حملہ نہ صرف فوجی بلکہ معاشی و تزویراتی محاذ پر بھی بھارت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، جو دشمن کے حربی ارادوں کو مفلوج کر سکتا ہے۔🔰پاکستان کا موقف ہمیشہ دوٹوک اور اصولی رہا ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے، جو خطے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر ا ہے لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب معرکۂ حق کے نتائج سے زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔
*بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کرانے کا اعلان*بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی معزولی کا ایک سال مکمل ہونے پر محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’عبوری حکومت کی جانب سے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھوں گا، جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے، فروری 2026 میں کرائے جائیں۔‘عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے 85 سالہ محمد یونس نے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔
میڈیا میں خبریں عام ہیں کہ ملک ریاض نے پاکستان بھر میں پھیلے بحریہ ٹاونز کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں دینے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔ نیب نے بحریہ کے کچھ پروجیکٹ نیلام کرنے کی تاریخ 07 اگست مقرر کی ہے.. ملک ریاض نے ساری عمر جن کی آشیرباد سے زمینیں ہتھیائیں وہ اس ملک کی عسکری و پولیٹیکل ایلیٹ ہے۔ملک ریاض کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ صرف اس کے ساتھ ہیکیوں؟؟ اس کے ساتھ بڑی بڑی نوکریاں کرنے والے لوگوں، یا سہولت کاروں یا شراکت داروں کے خلاف کون کارروائی کرے گا ؟۔ سلیکٹیو جسٹس کوئی جسٹس نہیں ہوتا۔ کس نے کراچی میں سرکاری زمین بحریہ کو الاٹ کروائی ؟۔ آپ قبضے کریں ، لوگوں سے دھونس ڈنڈے پر زمینیں خریدیں، لوگوں کو اُٹھائیں، لوگوں کو دھمکائیں، پرائیویٹ ملیشیا بنا کر لوگوں پر تشدد کروائیں اور بحریہ ٹاؤنز بڑھاتے جائیں اور اس سارے کام میں عسکری و سیاسی ایلیٹ ساتھ ہو… مگر کسی نہ کسی کہ آہ عرش ہلا ہی دیتی ہے۔ ملک کے حکمران و اشرافیہ بھی ضرور سوچیں۔
ہیگسیتھ کے سینیئر مشیر نے وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ رابطہ کار کو پینٹاگون سے ہٹانے کی کوشش کیواشنگٹن ڈی سی (4 اگست 2025) — صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران پینٹاگون میں تعینات عملے میں اختلافات، عدم اعتماد اور رسہ کشی میں ایک اور ہلچل مچ گئی ہے، جب دفاعی سیکریٹری پیٹ ہیگسیتھ کے عبوری چیف آف اسٹاف، رکی بوریا، نے ایک سینیئر وائٹ ہاؤس رابطہ افسر میتھیو اے مک نِٹ کو پینٹاگون سے نکالنے کی ناکام کوشش کی۔یہ جھگڑا اُس وقت سامنے آیا جب بوریا کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا —
خاص طور پر ان کی طرف سے دفاعی سیکریٹری کے دفتر میں اہم عہدوں پر تقرریوں کی کوششوں پر۔ ساتھ ہی ساتھ، بوریا کو مستقل طور پر چیف آف اسٹاف کا عہدہ دینے سے بھی انکار کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، یہ تنازعہ وائٹ ہاؤس اور ہیگسیتھ کے درمیان موجود ایک نازک مفاہمت کو بھی کمزور کر چکا ہے —
جس کے تحت بوریا کو غیر رسمی طور پر چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی اجازت ملی تھی، کیونکہ پہلے سے نامزد کردہ کئی امیدواروں نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی مداخلتمعاملے سے واقف افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب بوریا نے مک نٹ کو ہٹانے کی کوشش کی تو وائٹ ہاؤس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اس کوشش کو روک دیا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان، انا کیلی نے بیان میں کہا:“صدر ٹرمپ، سیکریٹری ہیگسیتھ کی پینٹاگون میں جنگجوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، نہ کہ بیداری اور تنوع پر مبنی مہمات کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ:“دفاعی محکمے میں 90 فیصد سیاسی تقرریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور تمام اہلکار، بشمول میتھیو مک نِٹ، اس مشن کا حصہ ہیں جس کا مقصد دنیا کی سب سے مہلک جنگی قوت کی تشکیل ہے۔
”بیان میں رکی بوریا کا ذکر نہیں کیا گیا۔یہ واضح نہیں کہ ہیگسیتھ کو بوریا کی کوششوں کا پہلے سے علم تھا یا انہوں نے اس کی منظوری دی تھی۔پینٹاگون میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہےپینٹاگون کے ترجمان اور ہیگسیتھ کے مشیر شان پرنیل نے اس معاملے پر کوئی براہ راست تبصرہ نہیں کیا، البتہ ایک مختصر بیان میں اسے “افواہیں اور بلاگ پوسٹس” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
“جب جھوٹی خبریں چلانے والے میڈیا کے پاس عوام کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو وہ چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرتے ہیں۔”میتھیو مک نٹ — جو صدر ٹرمپ کی پہلی مدت میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے — تبصرہ کے لیے دستیاب نہ ہو سکے، اور بوریا نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔پہلے چھ ماہ میں بد نظمیصدر ٹرمپ کی واپسی کے پہلے چھ مہینے میں پینٹاگون کئی تنازعات سے دوچار رہا ہے۔ ہیگسیتھ کی قیادت میں اچانک برطرفیاں، ذاتی اختلافات، دھمکیاں، اور ناقص حکمرانی معمول بن چکی ہیں۔
ان کے مشیر بوریا، ان تمام تنازعات کا مرکزی کردار سمجھے جاتے ہیں۔ایک حالیہ ریٹائرڈ میرین کرنل، بوریا نے اپریل سے ڈی فیکٹو چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے فرائض سنبھال رکھے ہیں، جب ہیگسیتھ کے اصل امیدوار جو کیسپَر نے استعفیٰ دے کر نجی شعبے میں شمولیت اختیار کر لی۔ذرائع کے مطابق، بوریا نے ہیگسیتھ کو دیگر مشیروں سے الگ تھلگ کر کے پینٹاگون کے اندرونی معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔متنازع تقرریاں اور پولی گراف ٹیسٹحالیہ دنوں میں، ہیگسیتھ نے لیفٹیننٹ جنرل ڈگلس سمز کی ترقی کا فیصلہ منسوخ کر دیا،
جو جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ یہ فیصلہ چیئرمین جوائنٹ چیفس، جنرل ڈین کین کی براہِ راست اپیل کے باوجود کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، اس اہم ترین فوجی عہدے کو فی الحال عبوری طور پر میجر جنرل اسٹیفن لیشوسکی نے سنبھالا ہے۔ نیوی کے وائس ایڈمرل فریڈ کاچر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جو سینیٹ کی توثیق کے منتظر ہیں۔ہیگسیتھ نے افشا ہونے والی معلومات پر قابو پانے کے لیے، امسال کے آغاز میں لیفٹیننٹ جنرل سمز پر پولی گراف ٹیسٹ کروانے کی دھمکی بھی دی تھی — جیسا کہ وال اسٹریٹ جرنل پہلے رپورٹ کر چکا ہے۔اپریل اور مئی کے اوائل میں، کچھ اہلکاروں کے خلاف پولی گراف ٹیسٹ کیے بھی گئے، مگر بعد میں وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر روک دیے گئے، کیونکہ ہیگسیتھ کے ایک سیاسی مشیر پیٹرک ویور نے شکایت کی کہ بوریا انہیں بھی ٹیسٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ویور نے ہمیشہ ٹرمپ کے ایجنڈے کی حمایت کی ہے۔خفیہ معلومات لیک ہونے کا اسکینڈلبوریا اور ہیگسیتھ ایک اور تنازعے میں بھی زیرِ تفتیش ہیں —
جو سیکریٹری دفاع کے سگنل چیٹ ایپ کے استعمال سے متعلق ہے۔ محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مارچ میں ہیگسیتھ کے سگنل اکاؤنٹ سے یمن میں ممکنہ بمباری کی خفیہ تفصیلات شیئر کی گئیں، جو ایک “خفیہ / صرف امریکیوں کے لیے” درج شدہ ای میل سے حاصل کی گئی تھیں۔یہ حساس معلومات صدر ٹرمپ کے قریبی مشیروں کے ساتھ ساتھ ہیگسیتھ کی بیوی جینیفر اور ذاتی وکیل ٹم پرلاتورے کو بھی بھیجی گئی تھیں۔انسپکٹر جنرل اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ معلومات چیٹ گروپ میں کس نے پوسٹ کیں، کیونکہ بوریا کو ہیگسیتھ کے ذاتی فون تک رسائی حاصل تھی،
اور وہ اکثر ان کی جانب سے پیغامات بھی بھیجتے تھے۔گزشتہ ہفتے، ہیگسیتھ کی ٹیم نے انسپکٹر جنرل کے دفتر پر جوابی حملہ کیا — غالباً اس تفتیش کی ساکھ کو عوامی سطح پر چیلنج کرنے کی کوشش، قبل اس کے کہ رپورٹ منظر عام پر آئے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا۔۔۔عمر ایوب ، شبلی فراز ، صاحبزادہ حامد رضا ، زرتاج گل ، جنید افضل ساہی ، رائے حسن نواز ، رائے مرتضی اقبال نااہل قرار ، نوٹیفکیشن جاری
*ان حلقوں میں دوبارہ الیکشن ہونگے*این اے 17 ہری پوراین اے 96 فیصل آباداین اے 104 فیصل آباداین اے 143 ساہیوالاین اے 191 ڈیرہ غازی خان پی پی 73 سرگودھا ۔۔۔ انصر اقبال ہرلپی پی 98 فیصل آبادپی پی 203 ساہیوال
الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹر کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کو ڈی سیٹ کر دیا گیاسینیٹ سے قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو بھی ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاریاراکین قومی اسمبلی زرتاج گل، رائے حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز کو بھی ڈی سیٹ کردیا گیاایم پی اے انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور محمد مرتضیٰ اقبال کو بھی ڈی سیٹ کردیا گیا
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا۔ خورشید احمد شاہ دیوار برلن کی طرح بھارتی بربریت کی سرحدی لکیر بھی مٹ جائے گی۔خورشید احمد شاہ یومِ استحصال کشمیر، بھارتی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔ خورشید احمد شاہ ہم اتحاد، یگانگت، اور طاقت کی بدولت دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہیں۔ خورشید احمد شاہ ہم ہمیشہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ خورشید احمد شاہ
*پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیاترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کیملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا گولچک نیول بیس کے دورے کے موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیانیول چیف نے ترکش جہاز سمیت متعدد نیول تنصیبات کا دورہ کیا اور مصطفٰی کمال اتاترک کے مزار پر پھول رکھے سربراہ پاک بحریہ کے دورہ ترکیہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا
ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی 7 اگست کو ہوگینیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 7 اگست 2025 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیلامی نیب راولپنڈی آفس، G-6/1، اسلام آباد میں ہوگی۔نیلامی میں شامل جائیدادیں:بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پارک روڈ، فیز IIروبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹیایرینا سینما، فیز IVبحریہ انٹرنیشنل اکیڈمی، جیسمین اسٹریٹسفاری کلب، سفاری ولاز(تمام جائیدادیں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی/اسلام آباد میں واقع ہیں)
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو بیانیوم استحصال کشمیر پانچ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے، عطاء اللہ تارڑبھارت نے اس روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید بڑھانے کے لئے اس کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے۔ عطاء اللہ تارڑپاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ عطاء اللہ تارڑکشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ عطاء اللہ تارڑپاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ عطاء اللہ تارڑبھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، عطاء اللہ تارڑبھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور وہاں ناجائز قبضہ قائم کئے ہوئے ہے۔ عطاء اللہ تارڑپوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں۔ عطاء اللہ تارڑپاکستان کا ہر شہری کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ اس یوم استحصال کے موقع پر 5 اگست 2019ء کے اقدامات اور بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عطاء اللہ تارڑکشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، عطاء اللہ تارڑاس دعا اور امید کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارت کا غاصبانہ اقدام واپس ہوگا اور کشمیریوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔ عطاء اللہ تارڑ
🔴 چینی بحران اور درآمدی ڈرامہ!اسلام آباد: حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے مطابق ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ہی حکومت نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حکم دیا تھا — کیونکہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔🤔 سوال یہ ہے کہ:• ہر سال چینی کی قلت کیوں ہوتی ہے؟• کیا مقامی چینی مافیا کی چاندی ہو رہی ہے؟• اور کیا درآمد کا فائدہ صرف مخصوص طبقات کو ہی ملتا ہے؟#چینی_مافیا #مہنگائی #درآمدی_چکر #حقیقی_تبدیلی
*سانحہ لکی مروت پر سیاست، بے حسی کی انتہا یا سیاسی مجبوری؟*لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں کھیل کے دوران RPG کا گولہ دھماکے سے پھٹ گیادھماکےکے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی بچے RPG راؤنڈ کو کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے، کھیلتے وقت دھماکہ ہوافتنہ الخوارج کے زیرِ استعمال علاقے میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے کو پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
ایسے سانحات پر سیاست کرنا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے واقعے کے عینی شاہدین نے واضح طور پر فتنہ الخوارج کی موجودگی اور کردار کی تصدیق کی ہےاصل ذمہ دار خوارج اور ان کے خاموش سہولت کار ہیں،خوارج، سیاسی عناصر اور جرائم پیشہ نیٹ ورک ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں اور پولیس و سول اداروں کو غیر مؤثر کر کے اپنا راستہ صاف کر رہے ہیں اور الزام فوج پر لگا دیا جاتا ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس سب کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی 7 اگست کو ہوگینیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے 7 اگست 2025 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیلامی نیب راولپنڈی آفس، G-6/1، اسلام آباد میں ہوگی۔نیلامی میں شامل جائیدادیں:بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پارک روڈ، فیز IIروبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹیایرینا سینما، فیز IVبحریہ انٹرنیشنل اکیڈمی، جیسمین اسٹریٹسفاری کلب، سفاری ولاز(تمام جائیدادیں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی/اسلام آباد میں واقع ہیں)