All posts by admin

بلوچستان میں ریلوے بینک اور انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی۔ حالات کشیدہ صورتحال نازک بڑے حادثے کی گونج 31 اگست تک دوسرے صوبوں کے ساتھ سب کچھ بند. غزہ میں ایک ملین بچے تعلیم سے محروم اور صدمے سے دوچار ہیں:..امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد. ای سی سی رینکنگ پاکستانی جوا باز سب سے پیچھے. فراڈئوں کی چالاکیاں اور کر.. تفصیلات بادبان ٹی وی پر

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے حج درخواستیں کی وصولی کیلئے ہفتہ 16 اگست کو مجاز بنک کھولے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ دو ارب 82 کروڑ روپے نئے انگریزی نیوز چینل کا قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی۔ ملک بھر میں مھنگای کا طوفان عوام خودکشیوں پر مجبور یوم آزادی کے روز بھوک سے 4 بجوں سمیت ماں باپ کی خودکشی۔ ۔دو ارب 82 کروڑ روپے نئے انگریزی نیوز چینل کا قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی۔ایک اور لال مسجد آپریشن کی گونج۔ مافیاز کی لسٹیں تیار کھربوں روپے لوٹنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بڑے مگر مچھ 31 ھزار افراد کونسے 40 لسٹیں فائنل۔غیر یقینی صورتحال برقرار اسلام آباد میں مدرسوں کے طلبہ بھپھر گئے۔ 42 افراد کو شکنجے میں نے لیا گیا مافیا کے پر کاٹنے کا حکم بیرون ملک سے بھی گرفتاریاں تفصیلات بادبان ٹی وی پر

کلاس ایک سے آٹھ تک کے تعلیمی ادارے یکم ستمبر کو کھلیں گے کلاس نہم سے اوپر کے تعلیمی ادارے 18 اگست کو اوپن ہو جائیں گے وزیر تعلیم

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردیبھارتی کھلاڑی سب سے آگے ،پاکستانی کھلاڑی اور بھی پیچھے ہوگئے، بابر، رضوان کی تنزلی ایک روزہ کرکٹ کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار‘ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردیبھارتی کھلاڑی سب سے آگے ،پاکستانی کھلاڑی اور بھی پیچھے ہوگئے، بابر، رضوان کی تنزلی ایک روزہ کرکٹ کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار‘ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی بیانیہ عالمی سطح پر موثر اور کامیاب انداز میں پیش کرنے پر نشان ء امتیاز عطاء کیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کی تقریب میں پیش کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال میں عطاء اللہ تارڑ نے سول و عسکری اداروں کی جانب سے اطلاعات کی ترسیل میں کامل ہم آہنگی پیدا کر کے بھارت کے پروپیگنڈے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور پاکستان کے موقف کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہاس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔~ وزیراعظم پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیبارٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم، اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہے۔️آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔~ بریفنگ

فراڈیوں کی چالاکیاں تو دیکھو! کبھی دوست بن کے آتا ہے، اور کبھی ایمرجنسی کا ڈرامہ رچاتا ہے! آپ کے بچّوں یا پیاروں سے متعلق ڈرا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، مگر ہوشیار عوام اسے پہچان لیتے ہیں!اگر آپ کو بھی کبھی ایسی کال آئے جو ذرا سی بھی عجیب لگے، تو پہلے تصدیق ضرور کریں ! مشکوک کالز کو فوراً اپنے ٹیلی کام آپریٹر یا پی ٹی اے کو رپورٹ کریں

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے حج درخواستیں کی وصولی کیلئے ہفتہ 16 اگست کو مجاز بنک کھولے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ دو ارب 82 کروڑ روپے نئے انگریزی نیوز چینل کا قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی۔ ملک بھر میں مھنگای کا طوفان عوام خودکشیوں پر مجبور یوم آزادی کے روز بھوک سے 4 بجوں سمیت ماں باپ کی خودکشی۔ ۔دو ارب 82 کروڑ روپے نئے انگریزی نیوز چینل کا قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی۔ایک اور لال مسجد آپریشن کی گونج۔ مافیاز کی لسٹیں تیار کھربوں روپے لوٹنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بڑے مگر مچھ 31 ھزار افراد کونسے 40 لسٹیں فائنل۔غیر یقینی صورتحال برقرار اسلام آباد میں مدرسوں کے طلبہ بھپھر گئے۔ 42 افراد کو شکنجے میں نے لیا گیا مافیا کے پر کاٹنے کا حکم بیرون ملک سے بھی گرفتاریاں تفصیلات بادبان ٹی وی پر

صدر مملکت آصف علی زرداری کا آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام مادرِ وطن کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت یہ دن ہمیں اس جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی، صدر مملکت آج ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، صدر مملکت اس سال ہم یومِ آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، صدر مملکت حال ہی میں ہماری قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا،

صدر مملکت معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، صدر مملکت معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل قومی عزم، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے، صدر مملکت بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل، حکمت اور بھرپور قوت سے اپنے وطن کا دفاع کیا، صدر مملکت دنیا نے دیکھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت معرکہ حق میں فتح ہمارے عوام کے لیے نئے اعتماد کا ذریعہ بنی ہے، صدر مملکت معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے، صدر مملکت آپریشن بنیان مرصوص نے اداروں پر اعتماد مزید مضبوط کیا، پاکستان کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کیا، صدر مملکت آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے مگر دباؤ کے آگے نہیں جھکتا، صدر مملکت ہم متحد، یکسو اور ایک مشترکہ مقصد کے لیے پرعزم ہوں تو ہم ہر شعبے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، صدر مملکت جذبے کو معاشی بحالی، تعلیمی اصلاحات، تکنیکی ترقی، ادارہ جاتی اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب لگانا ہوگا، صدر مملکت نظم، جرات اور حکمت بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی کا باعث بنی، صدر مملکت نظم اور حکمت ہی ہمیں غربت کے خاتمے، عوام کے لیے مواقع پیدا کرنے اور ایک منصفانہ اور ہمہ گیر معاشرہ قائم کرنے میں بھی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے، صدر مملکت بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کرتے ہیں، صدر مملکت کشمیریوں کی جرات، انصاف اور حقِ خودارادیت کی جدو جہد ہمارے دل کے قریب ہے، صدر مملکت پاکستان کشمیروں کے حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیروں کو غیر متزلزل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت فراہم کرتا رہے گا، صدر مملکت آئیے اس یومِ آزادی کو اپنی تاریخ کا ایک نیا باب بنا کر، اختلافات سے بالاتر ہو کرانصاف، مساوات، ایمان اور خدمتِ خلق پر مبنی ملک کیلئے متحد ہوں ، صدر مملکت

لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید۔ اظہر سیدلال مسجد آپریشن کی بازگشت دارالحکومت کی فضاؤں میں سنائی دے رہی تھی ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابھی ناکہ بندی شروع نہیں کی تھی۔مولوی عبدالرشید نے صحافیوں کی ملاقاتیں ممکن تھیں لیکن پہلے فون پر انٹرویو دینا ہوتا تھا پھر مسجد کے اندر جانے کی اجازت ملتی تھی۔ بڑی تعداد میں بچیاں اور کم عمر بچے مسجد میں موجود تھے ۔ہم بلیو ایریا روزنامہ جنگ کے بیورو آفس میں بیٹھتے تھے ۔تقریبا روز ہی لال مسجد جاتے ۔غصے اور جذبات سے بھری طالبات اور بچوں سے بات کرتے۔ہمیں پتہ تھا آپریشن ہونا ہے اور ان بچوں میں سے بیشتر آپریشن کی بھینٹ چڑھ جائیں گے۔

ایک سات سالہ معصوم چہرے والا خوبصورت پختون بچہ ہمیں روزانہ اپنی کالے برقعہ میں ملبوس نقاب پوش بہن کے ساتھ مسجد کے باہر سڑک پر نظر اتا۔ہم نے ایک روز اسکی بہن کو کہا دو تین روز میں کاروائی شروع ہو جائے گی ۔تم اپنے بھائی کو لے کر واپس بنوں اپنے گھر چلی جاؤ ۔تمہاری واپسی کا سارا بندوبست ہم کر دیتے ہیں۔بچوں کے معصوم زہین کفر اسلام کی جنگ کے نام پر اسقدر آلودہ کر دئے گئے تھے اس بچی نے غصہ سے صاف انکار کر دیا۔مسجد کے منتظمین ان بچوں اور بچیوں کو ہیومین شیلڈ بنائے ہوئے تھے ۔مولوی عبدالرشید اور مولوی عبد العزیز کو یقین تھا مدرسہ میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیوں کی موجودگی میں آپریشن نہیں ہو گا ۔

ہمیں کسی سورس سے پتہ چلا اگلے چوبیس گھنٹے میں آپریشن شروع ہو جائے گا اور چند گھنٹے بعد علاقہ میں نقل و حمل بند کر دی جائے گی ۔ہم نے اطلاع ملتے ہی مولوی عبدالرشید کو فون کیا اور ملنے کی اجازت چاہی ۔مولوی نے کہا ابھی آجاؤ بعد میں مصروفیت زیادہ ہے۔ہم اگلے دس منٹ میں مولوی صاحب کے سامنے تھے ۔ہم نے مولوی صاحب سے درخواست کی کہ بنوں کے گل زمان نامی سات سالہ بچے کو چند گھنٹے کیلئے اپنے گھر لیجانا چاہتے ہیں۔اسکی شکل میرے بیٹے سے بہت ملتی ہے ۔اپنے گھر والوں سے ملانا ہے ۔اپ مدرسہ کا کوئی لڑکا ساتھ بھیج دیں دو گھنٹے بعد واپس لے آؤں گا ۔ہمیں آج بھی یاد ہے مولوی عبدالرشید نے چند سیکنڈ بڑے غور سے ہمیں دیکھا اور پھر صاف انکار کر دیا۔ہم نے آخر میں مولوی صاحب کو صاف صاف بتا دیا آپریشن شروع ہونے والا ہے یہ بچہ مارا جائے گا ہم اسے بچانا چاہتے ہیں لیکن مولوی صاحب ٹس سے مس نہ ہوئے الٹا کمرے میں موجود لڑکوں کو کہا اسے باہر چھوڑ او۔اگلے دن آپریشن شروع ہو گیا۔

مولوی رشید مارا گیا۔مولوی عزیز طالبات کے برقعہ میں طالبات کے ساتھ فرار ہوتے پکڑا گیا۔آپریشن کے دوران انتظامیہ نے بہت ساری بچیوں اور بچوں کو بچ کر نکل جانے کا موقع فراہم کیا ۔ہماری گنتی کے مطابق تین چار سو بچیاں ،بچے،خواتین آپریشن کے دوران محفوظ راستے سے نکل آئیں ۔لیکن گل زمان اور اسکی بہن ہمیں بچ جانے والوں میں نظر نہیں ائے۔ہم نے بعد ازاں اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے ایک کولڈ سٹوریج کو بھی دیکھا جہاں ڈیڈ باڈیز رکھی گئی تھیں وہاں بھی گل زمان نہیں ملا۔ہم آج بھی سمجھتے ہیں وہ سات سالہ بچہ اور اسکی بہن اگر آپریشن میں مارے گئے تھے تو اسکا زمہ دار مولوی عبدالرشید اور مولوی عبد العزیز تھے جنہوں نے زیر تعلیم بچوں کو بطور ہیومین شیلڈ استمال کیا ۔

اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیااسلام آباد ( )اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا. لیزر سٹی باولنگ کلب،صفا گولڈ، اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ محمد حسین چھٹہ اور سیلم بیگ نے دوسری اور دانیال شاہ اور افضال اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اعجاز الرحمن اور جنید شفیق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی چیمپئن شپ کی مختلف نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج جمعرات کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل امور نوجوانان کے زیر اہتمام دوسرے بلوچستان گیمز کا افتتاح مشعل روشن کرکے کردیا گیامیگاایونٹ میں بلوچستان بھرسے چار ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں دوسرے بلوچستان گیمز میں ٹیبل ٹینس، کک باکسنگ، شوٹنگ بال بیڈمنٹن، باڈی بلڈنگ، و اتھلیٹکس وغیرہ شامل ہیں افتتاحی تقریب میں مشیر کھیل مینہ مجید مشیر لیاقت لہڑی،سیکرٹری کھیل امور نوجوانان درا بلوچ،ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی،ڈپٹی ڈائریکٹرز کامران خورشید،آصف فاروقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے دوسرے بلوچستان گیمز میں بلوچستان کے آٹھ ڈویژن کوئٹہ،لورالائی،سبی ،نصیرآباد،رخشان،ژوب،قلات اور مکران شامل میں ہیں گیمز 18اگست تک جاری رہیں گئے مشیر کھیل مینہ مجید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کا عزم ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب گامزن کیا جائے تاکہ بچوں اور بچیوں کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کی جائیں اس سے قبل محکمہ کھیل نے فٹبال کا میگا ایونٹ کا انعقاد کروایا اور دنیا بھر کو پیغام پہنچایا کہ بلوچستان کے عوام پرامن اور کھیلوں پیار کرنے والے لوگ ہیں دوسرے بلوچستان گیمز کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آٙے گا اور اس سال نیشنل گیمز ہونے جارہے ہیں اس گیمز کے انعقاد سے بھی کھلاڑیوں کو کافی حد تک تجربہ حاصل ہوگا اس کے بعد کرکٹ کا بھی میگا ایونٹ کروایا جائے گا

سیکرٹری کھیل امورنوجوانان درا بلوچ کا کہنا تھا کہ فٹبال کے میگاایونٹ کے بعد دوسرے بلوچستان گیمز میں بلوچستان گیمز میں چاریزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں گیمز میں آٹھ ڈویژن کے کوالفیائی کرنے والے کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گئے حکومت بلوچستان بھی ہماری بھر پور اندازمیں حوصلہ افزائی اور تعاون کررہی ہے محکمہ کھیل کی کوشش ہے کہ حکومت بلوچستان کے ویژن کو آگئے لیکر چلیں کوشش ہوگئی کہ بلوچستان کے کھیل کے میدان اباد رہیں یہ میگا ایونٹ آٹھارہ اگست تک جاری رہے گاافتتاحی تقریب کے بعد میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیاگیا تھا

ملک بھر میں مھنگای نے جشن آزادی کی خوشیاں ماند کر دی بجلی کے بلوں نے عوام کو زندہ دفن کر دیا۔۔بلوچستان میں دہشت گردی امن و امان نے کی وجہ سے جشن آزادی کی تقریبات محدود۔۔اسلام آباد روالپندی مکمل طور پر سیل فون سروس 6 گھنٹے بند۔۔۔جشن آزادی کی تقریب عام آدمی کی نھی خاص آدمی کی بھی انٹری مشکل۔۔ دن 2 بجے سے رات 1یک بجے تک کرفیو نافذ رھا اسلام آباد کی عوام گھروں میں محصور۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

باپ کرتا ہے پر کہتا نہیں سمجھ میں آئے تب تک رہتا نہیں۔۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے حج درخواستیں کی وصولی کیلئے ہفتہ 16 اگست کو مجاز بنک کھولے رکھنے کا اعلان کر دیا۔۔دو ارب 82 کروڑ روپے نئے انگریزی نیوز چینل کا قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی۔۔بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی لای جارہی ھے وزیر خزانہ۔۔ملک بھر میں مھنگای کا طوفان عوام خودکشیوں پر مجبور یوم آزادی کے روز بھوک سے 4 بجوں سمیت ماں باپ کی خودکشی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

وفاقی وزیر اطلاعات ستارہ امتیاز کے لیے نامزد۔۔اسلام آباد مے مساجد کی شھادتوں کے بعد حالات کشیدہ۔۔پولیس اور مذہبی جماعتوں کے درمیان بلی اور چوھے کا کھیل جاری۔۔انتظامیہ مکمل طور پر پریشان مزھبی جماعتوں نے 14 اگست کو بڑے اجتھجاج کا فیصلہ کر لیا۔۔جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے: وزارت قانون۔۔ ۔ھای کورت کے جج کی بیوہ کو ڈرائیور اردلی 300 لیٹر پٹرول 2 ھزار یونٹ بجلی مفت۔پاور ڈویژن میں اربوں روپے کے گھپلے۔۔14 کروڑ میٹرز پر 1300 روپے کا کرایہ کھربوں روپے کا ڈاکہ۔۔عوام کو 80 روپے کا یونٹ 2 سالوں میں کھربوں روپے کی کرپشن۔۔پاور ڈویژن مکمل طور پر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام۔۔نسل در نسل غداری* اسلام آباد۔۔۔وزیر توانائی اویس لغاری نے 300 یونٹ تک لائف لائن صارفین کی حد بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی طلبہ کے لیے بیرون ملک اسکالرشپ پروگرام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے ہونہار طلبہ کو دنیا کی معروف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، رہائش اور دیگر تعلیمی اخراجات شامل ہوں گے۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے میں مددگار

چیف جسٹس کی پنشن 2010 میں 5 لاکھ 60 ہزار اور 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی

جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، ماہانہ 2 ہزار یونٹ بجلی، 300 لیٹر پٹرول، مفت پانی، اور انکم ٹیکس سے استثنی

وزارت قانون و انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات اور جج کی بیوہ کو حاصل مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔وزارت قانون نے بتایاکہ 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011 میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار تھی، 2012 میں پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہوئی اور پھر 2013 میں چیف جسٹس کی پنشن 8 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔وزارت قانون کے مطابق 2014 میں چیف جسٹس کی پنشن 9 لاکھ 35 ہزار ہوئی، 2015 میں چیف جسٹس کی پنشن 10 لاکھ 5 ہزارہو گئی، 2016 میں چیف جسٹس کی پنشن 11لاکھ 5 ہزار اور 2017 میں 12 لاکھ 17 ہزار تھی جبکہ 2018 میں چیف جسٹس کی پنشن 13 لاکھ 38 ہزار ہوئی اور 2021میں چیف جسٹس کی پنشن 14 لاکھ 52 ہزار ہو گئی۔وزارت قانون کا کہنا ہے کہ 2023 میں چیف جسٹس کی پنشن 16 لاکھ 57 ہزار ہوئی اور 2024 میں چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار ہو گئی۔جج کی بیوہ کو ملنے والی پنشن کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

وزارت قانون نے جواب میں بتایاکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، جج کی بیوہ کو 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے جبکہ جج کی بیوہ سے انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد: 12 اگست 2025. *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت، منصوبے کی خود نگرانی کرونگا. وزیرِ اعظم**گلگت بلتستان میں کم لاگت ماحول دوست بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا. وزیرِاعظم**منصوبے کا سارا انفراسٹرکچر کلائیمیٹ ریزیلئینٹ بنایا جائے. وزیرِاعظم*

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہء گلگت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لئے 100 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کی ایکنیک جلد منظوری دے گا. ایکنیک کی منظوری کے بعد وزیرِ اعظم کا منصوبے کی تعمیر پر جائزہ اجلاس. ایکنیک کی جانب سے حال ہی میں منظوری کے بعد منصوبے کی تعمیر پر کام کی رفتار کو مزید تیز کر دیا گیا. بریفنگ. منصوبے پر خرچ ہونے والی تمام لاگت وفاقی حکومت دے گی. وزیرِ اعظمگلگت سے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے. وزیرِ اعظمگلگت بلتستان کے لوگوں کو 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات اور دو دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولرآئیزیشن سب سے موزوں حل ہے. وزیرِ اعظممنصوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا. وزیرِ اعظمپاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہوگا. وزیرِاعظمگلگت بلتستان میں ہائیڈل اور سولر ذرائع سے بجلی کی فراہمی کو اس طرح یقینی بنایا جائے جس سے لوگوں کو شدید موسم میں بجلی کے تعطل سے نجات ملے. وزیرِاعظم کی ہدایت.

منصوبے کی تعمیر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظموزیرِ اعظم نے منصوبے کی تعمیر کیلئے قائم اسٹرینگ کمیٹی کی صدارت وزیرِ بجلی سردار اویس خان لغاری کو سونپ دی.وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی، قابل تجدید توانائی شعبے کے ماہر ڈاکٹر جروین ڈریسمَن (Dr. Gerwin Dreesmann)

اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر پیش رفت اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت گلگت میں 6، سکردو میں 8 اور دیامر میں 6 سولر پارکس بنائے جائیں گے.

اسی طرح گلگت میں 234، سکردو میں 179 اور دیامر میں 68 عمارتوں پر سولر کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی. منصوبے میں بیٹریوں کی تنصیب سے بیک اپ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا بھی نظام بنایا جا رہا ہے.

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے گا. اجلاس کو منصوبے کی تعمیری لاگت اور معینہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم کی منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت.

23 ھزار بیورو کریٹ کونسے پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ اصف اور کھربوں ڈالر کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک ایف بی آر اور نیب حکام کو طلب کر لیا جہاں وہ کمیٹی کو بریفنگ دیں۔ 23 ھزار بیورو کریٹ شکنجے میں گرفتاریاں ای سی ایل پر نام جنرل نور ڈالیں گے سب سے زیادہ بیورکریٹ کا تعلق کے پی دوسرے نمبر پر پنجاب تیسرے پر سندھ چوتھے پر اے جے کے اور پانچویں نمبر پر بلوچستان۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

23 ھزار بیورو کریٹ کونسے پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ اصف اور کھربوں ڈالر کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک ایف بی آر اور نیب حکام کو طلب کر لیا جہاں وہ کمیٹی کو بریفنگ دیں۔ 23 ھزار بیورو کریٹ شکنجے میں

گرفتاریاں ای سی ایل پر نام جنرل نور ڈالیں گے سب سے زیادہ بیورکریٹ کا تعلق کے پی دوسرے نمبر پر پنجاب تیسرے پر سندھ چوتھے پر اے جے کے اور پانچویں نمبر پر بلوچستان۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر