تازہ تر ین

مردہ پیچ پر سری لنکا کے بلے بازوں کی پاکستان کے باولر ز کی دھلائی۔اسرائیل آور امریکہ کو شکست دی ھے ایران۔۔بھارت کی ھٹ دھرمی جاری۔۔پیٹرول کے بعد ڈیزل بھی 7 روپے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری۔۔ ۔سعودی عرب میں خوف کے ساے شھروں پر حوثی حملے۔۔ ریاض پر حملے جاری ھلاکتوں کا خدشہ۔۔ 4وفاقی وزراء اور 36 بیورو کریٹ شکنجے میں۔۔ ۔۔افواج پاکستان میں 4 اھم ترین تبادلے۔حکومت کے ارکان بھی حکومت کے خلاف۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان کے سیکرٹری مفتی محمود اللہ گرفتار ۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔۔پوسٹ مارٹم کے بغیر پولی گراف لولی گراف ھے۔۔پمز انکوائری رپورٹ وزارت صحت اور ڈاکٹر سومرو امنے سامنے۔شھباز شریف کوپ کانفرنس میں شریک۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‼️ کوہاٹ میں پولیس کے غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پولیس جوانوں نے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 18 خوارج ہلاک ہوگئےکے پی پولیس کے مطابق خوارج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پولیس کے 10 جوان شہید ہوگئے۔پولیس پارٹی پر مشترکہ حملہ ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ مافیا اور فتنہ الخوارج روابط رکھتے ہیں اور واقعہ پھر ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج کا دین اسلام اور پاکستان سے تعلق نہیں، یہ عناصر مذموم مقاصد کیلئے جرائم پیشہ مافیاز کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور خوارج کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ مافیاز کو نہیں چھوڑا جائے

ایف آئی اے میں انکوائریوں اور تحقیقات کی منتقلی، تبدیلی اور دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار میں اہم ترمیم کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 09/2026 جاری کرتے ہوئے انکوائری اور تحقیقات سے متعلق اختیارات کی نئی تقسیم، منظوری کے مراحل اور متعلقہ افسران کی ذمہ داریوں کا باقاعدہ تعین کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق یہ ترمیم 9 اکتوبر 2026 کو جاری کی گئی، جس کے تحت اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 02/2025 کے پیراگراف 18 اور 19 کو تبدیل کرکے انکوائری اور تحقیقات کی منتقلی، تبدیلی اور دوبارہ کھولنے کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔نئے احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ ان درخواستوں پر بھی لاگو ہوں گے جو پہلے سے زیر التوا ہیں یا جن پر اسٹینڈنگ آرڈر کے اجرا کے بعد درخواستیں موصول ہوں گی۔نئے اسٹینڈنگ آرڈر کے مطابق دائرہ اختیار کی بنیاد پر انکوائری کی منتقلی کے اختیارات مختلف سطحوں پر تقسیم کیے گئے ہیں۔ایک ہی زون کے اندر انکوائری کی منتقلی: متعلقہ زونل ڈائریکٹر مجاز ہوں گے۔ایک زون سے دوسرے زون میں منتقلی: متعلقہ ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ADG) منظوری دے سکیں گے۔ایک ریجن سے دوسرے ریجن میں منتقلی: متعلقہ ونگ کے فنکشنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مجاز اتھارٹی ہوں گے۔اسٹینڈنگ آرڈر کے مطابق اگر مجاز اتھارٹی انکوائری یا تحقیقات کی منتقلی کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے ضروری سمجھے تو تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے ابہام، نامکمل پہلوؤں یا قانونی و انتظامی خامیوں کو دور کرنے کے لیے تحریری ہدایات جاری کی جائیں گی، جنہیں کیس مینجمنٹ سسٹم (CMS) میں بھی درج کرنا ہوگا۔ایف آئی اے کے نئے طریقہ کار کے تحت ایک ہی سرکل یا زون کے اندر انکوائری تبدیل کرنے کا اختیار زونل ڈائریکٹر کو حاصل ہوگا، تاہم اس فیصلے کے لیے زونل بورڈ کی معاونت ضروری ہوگی۔زونل بورڈ میں دو ایسے افسران شامل ہوں گے جو ڈپٹی ڈائریکٹر سے کم رینک کے نہ ہوں اور ان کا متعلقہ انکوائری سے کوئی تعلق نہ ہو، جبکہ زونل لاء افسر بھی بورڈ کا حصہ ہوگا۔ایک زون سے دوسرے زون میں انکوائری کی تبدیلی کا اختیار ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو حاصل ہوگا، جو ریجنل بورڈ کی معاونت سے فیصلہ کریں گے۔ اس بورڈ میں دونوں متعلقہ زونل ڈائریکٹرز، متعلقہ فنکشنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا نمائندہ اور ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے طلب کردہ دیگر متعلقہ افراد شامل ہوسکیں گے۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) میں انکوائری تبدیل کرنے کا اختیار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز کو دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (CTW) میں ایک سرکل سے دوسرے سرکل میں انکوائری کی تبدیلی کا اختیار ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو اور تحقیقات کی تبدیلی کا اختیار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (AML-CFT) کو حاصل ہوگا۔نئے اسٹینڈنگ آرڈر کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ کسی انکوائری کی تبدیلی دو مرتبہ سے زیادہ نہیں ہوسکے گی۔پہلی مرتبہ تحقیقات تبدیل کرنے کا حکم متعلقہ زونل ڈائریکٹر تحریری وجوہات کے ساتھ جاری کریں گے، جسے کیس مینجمنٹ سسٹم میں درج کرکے سات روز کے اندر ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کرنا ہوگا۔دوسری مرتبہ تحقیقات تبدیل کرنے کا اختیار صرف ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو حاصل ہوگا۔ تاہم اس کے لیے غیر معمولی حالات، متعلقہ زونل ڈائریکٹر کی تحریری رائے اور کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرنا ضروری ہوگا۔دوسری مرتبہ تبدیلی کے حکم میں وجوہات تحریری طور پر درج کرنا اور سات روز کے اندر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو آگاہ کرنا بھی لازم ہوگا۔اس کے بعد تحقیقات کی مزید تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 09/2026 میں انکوائری یا تحقیقات دوبارہ کھولنے کے لیے بھی واضح طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے تحت: زون کے اندر مکمل یا بند کی گئی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار متعلقہ زونل ڈائریکٹر کو ہوگا، تاہم اس کے لیے تحریری وجوہات درج کرنا اور سات روز کے اندر ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔اگر زونل ڈائریکٹر کسی انکوائری کو دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کردیں تو متعلقہ متاثرہ فریق ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے رجوع کرسکے گا، جو درخواست پر تحریری حکم جاری کریں گے۔ایسی انکوائری یا تحقیقات جس کی بندش یا تکمیل کی منظوری زونل ڈائریکٹر سے اعلیٰ سطح کے کسی افسر، مثلاً ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل یا اس سے اعلیٰ اتھارٹی نے دی ہو، اسے دوبارہ کھولنے کا اختیار ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز یا متعلقہ فنکشنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کو حاصل ہوگا۔دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مجاز افسران کسی متاثرہ فریق کی درخواست پر یا اپنے طور پر بھی انکوائری دوبارہ کھولنے کا حکم دے سکتے ہیں، بشرطیکہ معاملے میں کوئی اہم پہلو، قانونی سقم یا ایسا خلا سامنے آئے جس کی مزید تحقیقات ضروری ہوں۔نئے طریقہ کار کی شق 19.3 کے مطابق اگر زونل ڈائریکٹر انکوائری دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کردیں تو اس فیصلے کی وجوہات پر مشتمل باقاعدہ تحریری حکم جاری کرنا ہوگا، جسے کیس مینجمنٹ سسٹم میں درج کرکے درخواست گزار کو بھی مطلع کیا جائے گا۔متاثرہ فریق اس فیصلے کی اطلاع موصول ہونے کے 30 روز کے اندر متعلقہ ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے رجوع کرسکے گا۔ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل متعلقہ ریکارڈ اور زونل ڈائریکٹر کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد انکوائری دوبارہ کھولنے یا زونل ڈائریکٹر کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے سکیں گے۔ اس فیصلے کی وجوہات تحریری طور پر درج کرنا لازمی ہوگا۔اسٹینڈنگ آرڈر کے مطابق ریجنل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا فیصلہ حتمی تصور ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اس ترمیمی اسٹینڈنگ آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی ترامیم کے علاوہ سابقہ اسٹینڈنگ آرڈر کی دیگر تمام شقیں بدستور نافذ العمل رہیں گی۔اسی طرح نئے احکامات کے نفاذ سے قبل پیراگراف 18 اور 19 کے تحت انکوائری یا تحقیقات کی منتقلی، تبدیلی یا دوبارہ کھولنے کے حوالے سے جاری کیے گئے احکامات بھی متاثر نہیں ہوں گے۔ ایف آئی اے میں انکوائریوں کی تبدیلی اور دوبارہ کھولنے کے اختیارات کی نئی تقسیم سے فیصلہ سازی میں شفافیت اور جواب دہی کا نظام کس حد تک مضبوط ہوگا؟ کیا نئے طریقہ کار کے تحت کسی انکوائری کو غیر ضروری طور پر تبدیل کرنے، بند کرنے یا دوبارہ کھولنے کے معاملات پر مؤثر نگرانی ممکن ہوسکے گی؟ اس کا عملی جواب نئے اسٹینڈنگ آرڈر پر عمل درآمد

جب کسی کاپوسمارٹم نہ کیا جائے تو پتہ نہیں چل سکتا گولی کتنے فاصلے سے لگی مارنے والے کے ہاتھ کا angle کیا تھا ایسی صورت میں پولی گراف ایک لولی گراف ہی ہوتا ہے۔ جب اور کوئ گواہ نہ ہو تو گولی لگنے کا اینگل اور فاصلہ بڑے گواہ ہوتے ہیں

چوہدری سالک کے بعد مسلم لیگ ن کے جس ایم این اے نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف زبان کھولی ہے یہ وہ صاحب ہیں جنہیں زرتاج گل کی نااہلی کے بعد منتخب کروایا گیا تھا۔ اویس لغاری کے قریبی ساتھی رکن قومی اسمبلی محمود قادر لغاری کہتے ہیں ،پنجاب کے ہسپتالوں میں دیکسین و ادویات نہیں ہیں، ہر منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال ، کرپشن عروج پر، بیوروکریسی کا راج ہے اور میرئ ویڈیو جو مرضی شئیر کر دے عہدہ پارٹی کی امانت ہے جب کہیں گے واپس کر دوں گا مگر خوشامدی اور مراثی مریم صاحبہ کو درست رپورٹ نہی دے رہے حالات بہت خراب ہیں وہ نہی جو بتائے جا رہے ہیں

*🛑 11 نومبر 2026 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (1) کوہاٹ: غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن کیلئے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید ، 12 زخمی🚨 (2) کوہاٹ: مسلح افراد نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلادیا، شہدا میں ڈی ایس پی حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل🚨 (3) وزیر اعظم شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں🚨 (4) شہباز شریف کی ایر_انی صدر سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق🚨 (5) 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت🚨 (6) چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر🚨 (7) عمران خان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک بلند ہے، وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات🚨 (8) عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار🚨 (9) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق🚨 (10) افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دیں گے: محسن رضائی🚨 (11) سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی، ہنر مند نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان🚨 (12) بھارت کی مالدیپ کے خلاف فتح، پاکستان ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا🚨 (13) امریکا اور اس را_ئیل کو ان کے جرائم کا نتیجہ انتخابات میں مل گیا، ایر_انی صدر🚨 (14) پن بجلی کی پیداوار میں کمی، ایل این جی کی عدم دستیابی، بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیا🚨 (15) کراچی: یونیورسٹی روڈ پر طلبہ سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل، لیپ ٹاپ برآمد🚨 (16) اینکر پرسن ربیعہ احسن قتــل کیس، ملزم شوہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا🚨 (17) پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم🚨 (18) ابرار احمد آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے🚨 (19) ایر_انی فوج کا زیرِ زمین میزائلوں کا شہر؛ تہلکہ خیز مناظر کی نئی ویڈیو🚨 (20) اداکار اسد ملک کا دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین کےلیے تشویش کا اظہار🚨 (21) فیفا صدر بننے کی دوڑ میں نیا امیدوار، کامیابی پر سالانہ صرف 1 ڈالر تنخواہ لینے کا اعلان🚨 (22) امریکا کا جوہری معلومات کی جاسوسی پر کروڑوں ڈالر کی لالچ دینا قابل نفرت عمل ہے؛ ایر_ان🚨 (23) لبنان میں حز، ب اللہ کث ساتھ جھڑپوں میں اس را_ئیلی فوجی ہلاک

🚨 (24) مسابقتی ایل پی جی پالیسی؛ خریداری کیلئے عالمی ٹینڈرز جاری🚨 (25) ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار اوگرا سے لے لیا گیا، نئی کمپنی قیمت طے کرے گی🚨 (26) عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ ہونا چاہیے، تاکہ قانون طاقتور کی خواہش کا غلام نہ ہو، جسٹس جمال مندوخیل🚨 (27) پمز انکوائری رپورٹ پر وفاقی وزیر صحت اور ڈاکٹر شازیہ سومرو کے درمیان نوک جھونک🚨 (28) جاوید ابڑو کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، قتــل کے واقعات 35 فیصد کم ہوگئے، آئی جی سندھ🚨 (29) لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ🚨 (30) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے نیا منصوبہ تیار کرلیا🚨 (31) راولپنڈی میں غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پکڑی گئی، سی ای او اور مینجر گرفتار🚨 (32) کریک ڈاؤن؛ ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت 54 سے کم ہو کر 48 فیصد پر آگئی🚨 (33) قدرتی آفات؛ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 50 کروڑ ڈالر ہنگامی مالی معاونت منظور کرلی🚨 (34) صوابی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے ژالہ باری اور ہلکی بارش🚨 (35) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں غیر معمولی اضافہ🚨 (36) کرپشن سے متعلق میرے بیان کے بعد کرپشن ختم نہیں ہوئی، اپنا بیان کبھی واپس نہیں لوں گا: چوہدری سالک🚨 (37) جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی، احتجاج نہ کرتے تو یہ پیٹرول 500 روپے پر لے جاتے: حافظ نعیم🚨 (38) جرمن فوج کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چینی ساختہ ڈرونز کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ🚨 (39) خوشاب میں بس کے بریک فیل ہونے پر ڈرائیور فرار، مسافر نے اسٹیئرنگ سنبھال کر 25 سے زائد جانیں بچالیں🚨 (40) شارجہ کے حکمران کا شادی کی گرانٹ بڑھا کر 30 ہزار درہم فی کس کرنے کا اعلان🚨 (41) راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کے کھیل کا اختتام، سری لنکا نے 4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے🚨 (42) 11،11 سیل کا حیران کن سودا، چینی خریدار نے 450 روپے میں پورا فلیٹ خرید لیا🚨 (43) اسلام آباد میں سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ🚨 (44) تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں خرابی، ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ🚨 (45) خیبر: تیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار🚨 (46) کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا🚨 (47) اسلام آباد: سی ڈی اے نے بری امام ہاؤس عمارت کو قبضے کی جگہ پر قرار دے دیا🚨 (48) ایپل کے 2 نئے آئی فونز کی پہلی جھلک سامنے آگئی🚨 (49) ایر_ان نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ اور جوہری توانائی ایجنسی کو خط لکھ دیا🚨 (50) ٹائیگر شروف فائرنگ کیس: ممبئی پولیس نے بالی وڈ ستاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی🚨 (51) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل🚨 (52) ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سابق وزیر اعلیٰ کے پی، سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری🚨 (53) کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان🚨 (54) فیصل آباد: نئی انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں نے کندھے پر کوٹ رکھ کر بیچنے والے سے سامان چھین لیا🚨 (55) ٹک ٹاک لائیو کے دوران شراب نوشی اور اس کی تشہیر کے الزام میں عباس عرف سانو (آن لائن ٹینشن) کو گرفتار کرلیا گیا🚨 (56) ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور قانون کا سامنا کریں گے۔ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو🚨 (57) جمعیت علمائے اسلام اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور🚨 (58) قدرتی آفات: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی🚨 (59) امریکا ایر_ان تنازع، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ ہوئی، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ🚨 (60) ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت🚨

(61) خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر🚨 (62) پاکستان نے ایل این جی سپلائی کیلئے موصول مہنگی بولیاں مسترد کردیں🚨 (63) کوٹ ادو میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی🚨 (64) قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے🚨 (65) ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ🚨 (66) ’15 جنوری سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی‘ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری🚨 (67) سعودی عرب کی تیل پیداوار فروری کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی🚨 (68) ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے🚨 (69) ایشین ٹیم اسکواش میں شاندار کارکردگی، کھلاڑیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم🚨 (70) وزیراعظم اشارہ کریں تو استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری سالک🚨 (71) نئی آٹو پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد کاریں الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف ہے: وزیراعظم🚨 (72) آئینہ دکھایا تو عظمیٰ بخاری برا ہی مان گئیں، ترجمان ق لیگ مصطفیٰ ملک🚨 (73) کل پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کریں گے: محمد عباس🚨 (74) پی ایس ایکس میں تیزی کی لہر ایک لاکھ 80 ہزار پر پہنچ کر دم توڑ گئی🚨 (75) روس اور یوکرین کے درمیان بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا🚨 (76) متحدہ عرب امارات کا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے قومی جینکٹس پالیسی کا اعلان🚨 (77) پاکستانی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی🚨 (78) پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، اعظم نذیر تارڑ🚨 (79) فیصل آباد: حوالہ ہنڈی سے کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا نیٹ ورک پکڑا گیا، ایف آئی اے🚨 (80) بنگلادیش: 11 سالہ طالبہ سے زیـاـ دتی، مدرسے کے قاری کو سزائے موت سنا دی گئی🚨 (81) آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی کوشش، بارودی سرنگوں سے ٹکراکر 2 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی🚨 (82) گروپ کیپٹن شہـیـد عاصم طارق قتــل کیس، پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند🚨 (83) فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو

خبر رساں ادارے رائٹرز کی تحقیقات کے مطابق بھارتی حکومت نے رواں سال دو ریاستی ہائی کورٹس کے جعلی احکامات کی بنیاد پر 129 غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ویب سائٹس بلاک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان احکامات میں الہ آباد ہائی کورٹ اور راجستھان ہائی کورٹ کی مہریں اور جعلی کیو آر کوڈز استعمال کیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved