ایر,ان نے آبنائے ہرمز میں سرنگیں بچھا دیں، امریکا کو چیلنج۔۔برطانیہ کی ھای کمشنر کی ملاقات مولانا فضل الرھمان۔۔‏عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مستردوزیراعظم نے ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔۔کرنل معمر قذافی کی بیٹی کا ایرانی عوام کے نام اہم۔۔ ۔آبنائے ہرمز بند رہے گی،خون کا بدلہ خون، ایرانی سپریم لیڈرڈٹ گئےوالد کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا،امریکا سے بدلہ لینے کااعلان ایر،انی حملوں میں زخمی ہونے والے 36امریکی فوجی اہلکاروں کو سعودی عرب سے جرمنی منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اسلام آباد:پاکستان میں برطانیہ کی سفیر جین میریٹ کی اسلام آباد میں جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد جین میریٹ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پاکستان اور خطے کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر بات چیت رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان افغانستان،اسرائیل/امریکہ ایران اور خلیجی ریاستوں کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاقامیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا برطانیہ سے خطے میں سکیورٹی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہہم اس حوالے سے ان تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اور اپنا سفارتی کردار ادا کررہے ہیں،جین میریٹملاقات میں انجنئیر ضیاء الرحمان اور برطانوی پولیٹیکل قونصلر بھی موجود تھے۔

“عدلیہ نے وہی کیا جو پچھلے 3 سال سے کررہی ہے،ایک بار پھر عدلیہ نے اپنا اصل چہرہ دکھادیا۔۔ جج سے استدعا کی کہ عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے، جج نے دوران سماعت ہماری تمام باتوں سے اتفاق کیا کہ یہ عمران خان کا بنیادی حق ہے،انکے سارے ٹیسٹ ہونے چاہئیں اور یہ بھی پتہ چلنا چاہئے کہ کلاٹ کیسے آیا؟ لیکن پھر سماعت میں وقفہ آیا ، جج صاحب 15 منٹ کیلئے اندر چلے گئے اور انہیں لکھا لکھایا فیصلہ آگیا”۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے_*وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر عزت مآب پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز ، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہو گیاس دورہ سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔__

دنیا بدل گئی ہے ۔ اظہر سید امریکہ کو کسی نے نہیں ڈبویا یہ کیپٹلزم کے گھاٹ اترا ہے ۔سپر پاور کی کہانی اسی طرح ختم ہو رہی ہے جس طرح ماضی کی عظیم سلطنتیں فنا کے گھاٹ اتریں۔ایران پر حملہ اونٹ کی کمر پر وہ تنکہ ہے جس کا بوجھ اٹھایا جانا ممکن نہیں رہا ۔سب کو حقیقت کا پتہ چل گیا ہے ۔ایرانی جنگ بندی کا معاوضہ مانگنے لگے ہیں ۔سعودی عرب نے ایران پر حملہ نہیں کیا امریکی شکوہ کرنے لگے ہیں۔کیپٹلزم خود غرض ہے ۔ یہ کیپٹلزم بیس سال تک امریکہ کو افغانستان میں بٹھا کر اس کا دودھ نکالتا رہا ۔ایک امریکی فوجی کی عینک ،کپڑے اور جسم پر سجے دوسرے سازو سامان سے دو سو سے زیادہ جونکیں خون چوستی رہیں ۔کھربوں ڈالر کے اخراجات کے بعد جب ہاتھی نڈھال ہو گیا تو ان جونکوں یعنی جنگی صنعتوں نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کی اجازت دے دی۔جنگی صنعت کے منہ کو جو خون لگ چکا ہے اس نے پہلے وینزویلا پر حملہ کروایا پھر ایران پر چڑھ دوڑا ۔مارکیٹ میں دوسرے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔جب جونکیں امریکی معیشت کو چوس رہی تھیں چینی خاموشی سے ترقی کرتے جا رہے تھے ۔آپریشن سیندور کے بعد بھارت کی دھوتی اتری ایران پر حملہ امریکی دھوتی اتار دے گا ۔سعودی عرب اس لئے ایران پر حملہ نہیں کر رہا باقیوں کی طرح سعودیوں کو بھی پتہ چل چکا ہے ہاتھی دم توڑ رہا ہے ۔اردن،قطر،عراق ،بحرین شام کسی نے ایران پر حملہ نہیں کیا باوجود اس کے ایرانی میزائل انہیں نشانہ بناتے رہے ۔ظلم تو یہ کرد بھی امریکیوں کے قابو میں نہیں آئے ۔کوئی دن جاتا ہے ایران جنگ ختم ہو جائے گی ۔امریکی دھوتی اتر جائے گی ۔خلیج کی ساری ریاستیں امریکیوں کے اثر سے آزاد ہو جائیں گے ۔دنیا کو چلانے کے نئے اصول وضع ہونگے ۔

گورباچوف نے پسپائی کا فیصلہ کر کے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچا لیا تھا ۔سوویت یونین کو تحلیل کر دیا تھا ۔سوویت یونین چاہتا تو دنیا کو تین مرتبہ تباہ کر سکتا ہے ۔خود بھی مرتا ساری دنیا کو بھی مار دیتا لیکن روسی انسانیت کے محسن ثابت ہوئے ۔امریکی معیشت بھی سوویت معیشت کی طرح برباد ہو چکی ہے ۔ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سپر پاور کو کھا لیا ہے ۔امریکی اسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں کبھی سوویت یونین کھڑا تھا۔وہی آپشن امریکہ کے پاس ہے جو کبھی سوویت یونین کے پاس تھے ۔ایٹمی ہتھیار استعمال کریں اور ایران کو شکست دے دیں یا پسپا ہو جائیں ۔امریکی ریاستوں کو آزاد ہونے کی اجازت دے دیں ۔سوویت یونین نے ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کئے تھے ۔دیکھنا یہ ہے امریکی کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔ایران میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استمال کئے یا روایتی ایٹم بم استعمال کیا پورے خلیج کا نقشہ تبدیل ہو گا اور ساتھ میں دنیا کا نقشہ بھی بدلے گا ۔دوسری جنگ عظیم میں صرف امریکیوں کے پاس جوہری ہتھیار تھے آج پانچ نہیں سات ایٹمی طاقتیں ہیں ۔کر لیں ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال اور لے آئیں دنیا کو اس سطح پر جہاں اگلی عالمی جنگ پتھروں سے لڑی جائے ۔

گورنر سندھ۔۔۔۔۔۔۔!تحریر: ایڈووکیٹ محمد نواز ڈاہری گورنر ہاؤس اور گورنر کہ منصب کو اپنے صحافتی کیریئر میں بہت قریب سے دیکھا ہے۔ اگر موجودہ گورنر سندھ کامران ٹسوری سندھ کہ تقسیم کی بات اور گورنر ہاؤس کو سندھ میں لسانیت پھیلانے کہ لیے استعمال نہ کرتا تو شاید سندھ کا واحد عوامی گورنر ہوتا۔ جس نے بغیر کسی سرکاری فنڈز کہ عوام کی خدمت کی اور گورنر ہاؤس کو عوام کہ لیے کھولا اور بڑے پیمانے پر عوامی فلاحی کام کئے۔ بحرحال ایک بات ملک بھر کہ سیاستدانوں کو سمجھ لینی چاہئے کہ سندھ کہ لوگ اپنی دھرتی سے جنون کی حد تک عشق کرتے ہیں۔ اور اپنی ماں سمجھتے ہیں۔ جس پر دھرتی کا بٹوارا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ سندھ دھرتی میلی آنکھ رکھنے والا شخص بھلے کتنا ہی اثر رکھنے والا ہوں وو قبل قبول نہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ نئیں گورنر سندھ جس کا تعلق نون لیگ سے ہے وو صوبے کہ عوام کہ لیے کتنے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ یا پھر ماضی کہ نون لیگ کہ گورنر کی طرح پیشہ ورانہ کام پر توجہ کم اور اواری ٹاور میں وقت زیادہ بسر کریں گے۔ ماضی کا ایک تلخ تجربہ رہا ہے کہ نواز لیگ کبھی بھی سندھ صوبے کہ لیے کوئی خاص فائدہ مند نہیں رہی۔ نہ ہی سنجیدہ رہی ہے۔

اسرائیل نے مصر میں برطانوی دفاتر پر بمب بلاسٹ کروائے تاکہ برطانیہ مصر سے جنگ شروع کردے۔۔کہانی شروع کرنے سے پہلے آپ کو اس کا تھوڑا پس منظر بتادیتا ہوں 1859فرانس کا ایک سفارت کار فرڈینینڈ ڈی لیسیپس مصر میں آیا اور اس نے اس نہر کا منصوبہ پیش کیا اور اسی کی کمپنی نے نہر کا نقشہ ،نہر بنانا وغیرہ سب سنبھالا مزدور مصر کے کسان تھے حالانکہ اس سے پہلے بھی یہ نہر بنانے کی کوشش ہوچکی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر تعمیر شروع نہیں کی گئی اس نہر کے بارے میں بتادوں کہ دنیا کی بارہ فیصد تجارت اس نہر کے ذریعے سے ہوتی اور روزانہ اربوں ڈالر مالیت کا سامان اس نہر سے گزرتا خیر نہر سے بحیرہ روم اور بحیرہ احمر آپس میں مل گئے جس سے 8900 کلومیٹر کا سفر کم ہوگیا اس کی لمبائی 193 کلومیٹر ہے اور یہ دس سال میں بنی اس میں پندرہ لاکھ مزدوروں نے حصہ لیا اور ڈیڑھ لاکھ مزدور مارا گیا جبری مشقت اور بیماریوں کی وجہ سے یہ ظلم کی الگ کہانی ہے جو فلحال موضوع نہیں دس سال بعد نہر تعمیر ہوگئ لیکن تب مصر کافی مالی مشکلات کا شکار تھا اور قرضے میں ڈوبا ہوا تھا قرضے میں ڈبونے کے لیے بھی ایک جال بچھایا گیا تھا دو لائنوں میں بتادیتا ہوں کہ پہلے کسانوں سے مفت زبردستی کام کروایا جارہا تھا پھر فرانس ایک قانون پاس کرتا ہے کہ کسانوں سے جبری مزدوری کروانا بند کیا جائے اس سے کیا ہوا مزدور اجرت پر بھرتی کرنے پڑے ،کمپنی سے معاہدہ ہوا تھا کہ فری مزدوری ہوگی لیکن اب مشینیں منگوانی پڑیں گی تو کمپنی کے معاہدے کو توڑنے کا جرمانہ کردیا فرانس نے مصر پر جس سے مصر مزید قرضے میں ڈوب گیا خیر یہ بہت بڑی سازش تھی اس پر الگ سے تحریر لکھوں گا تب اس وقت کے حکمران اسمائیل پاشا نے فیصلہ کیا کہ اس نہر کے کچھ حصص بیچے جائیں آج کے دور میں آپ سمجھ لیں جیسے ٹول پلازے ہوتے جو گرزنے والی گاڑیوں سے ٹیکس لیتے

،اس نہر سے جو بھی جہاز گزرتا تو اس کو ٹیکس دینا پڑتا پاشا نے اس کے شئیر بیچنے کا اعلان کیا برطانیہ کے وزیراعظم کی پہلے ہی نظریں اس نہر پر تھی اور جتنی بڑی رقم چاہیے تھی وہ اس کے پاس نہیں تھی نہ سرکاری فنڈ میں سے لے سکتا تھا تو اس نے فورا ایک رتھشیلڈ خاندان کے یہودی سے رابطہ کیا جس نے چند گھنٹوں میں چالیس لاکھ پاونڈ بھیج دیا اب یہ بھی بتادوں کہ جن بینکوں کے قرضے تلے مصر ڈوبا تھا وہ بھی اسی رتھشیلڈ خاندان کے تھے 💀یہ بھی الگ کہانی ہے قرضے یہودیوں کے جال ہیں اس دنیا کو کنٹرول کرنے کے لیے جن میں پاکستان بھی پھنسا ہوا افسوس کے ساتھ خیر اس سے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو فرانس برطانیہ اور خاندان نے قرضوں کا بہانہ لگاکر اسمائیل کی حکومت کو ختم کرکے ایک نیا بندا بٹھادیا جس کا نام توفیق پاشا جو فرانس ،برطانیہ اور رتھشیلڈ وغیرہ کی کٹھ پتلی تھی اس کے دور میں مصر کا سارے نظام کو یورپین چلاتے تھے اور عوام کو یہ بات پتہ چل گئی تھی اس وجہ سے اس سے نفرت کرنے لگ گئی اس نہر سے ملینز آف ڈالر فرانس ،برطانیہ اور رتھشیلڈ کو جاتے تھے جبکہ جن کے ملک میں نہر تھی ان کو کچھ نہیں ملتا تھا پھر مصر میں بغاوت ہوئی احمد عرابی نے بغاوت کردی کہ مصر صرف مصریوں کے لیے یورپ برطانیہ کو نکالا جائے اس ملک سے توفیق پاشا بزدل تھا وہ خوفزدہ ہوکر برطانوی بحریہ کے پاس پناہ میں چلا گیا اور برطانیہ نے مصر پر حملہ کرکے احمد عرابی کی بغاوت کو کچل دیا اس کو گرفتار کرلیا اور مصر پر قبضہ کرلیا اور توفیق کو واپس بٹھادیا پھر توفیق پاشا فوت ہوگیا اس کا بیٹا اگیا جو مصر کے ساتھ مخلص تھا وہ برطانیہ کو پسند نہیں آیا تو اس کو بھی ہٹادیا عہدے سے اور مزید کٹھ پتلیاں کھڑی کردی جو ستر سال چلی 1954 میں شاہ فاروق جو توفیق پاشا کے ہی خاندان سے ایک کٹھ پتلی تھا اس کی حکومت میں جمال الناصر نے بغاوت کرکے اس کی حکومت کو ختم کیا لیکن برطانیہ کی فوج اس وقت نہر سوئیز کی حفاظت پر مامور تھی جو شاید اسی ہزار سپاہیوں پر مشتمل تھی ناصر نے برطانیہ کو مجبور کردیا کہ وہ اپنی فوج یہاں سے نکال لے ،برطانیہ ویسے ہی کمزور ہوچکا تھا بہت سے علاقے ہاتھ سے نکل چکے تھے جن میں پاکستان اور بھارت بھی تھا تو برطانیہ نے فوج واپس بلانے کا سوچا لیکن اس وقت اسرائیل نے دیکھا کہ اگر برطانیہ چلا گیا تو ناصر ہمارے لیے خطرہ بن سکتا اور اس سے رتھشیلڈ کا جو اس نہر پر قبضہ تھا خفیہ طور پر وہ خطرے میں دکھائی دیا تو اسرائیل کے وزیر دفاع نے فورا کچھ یہودیوں کو بمب دئیے کہ وہ مصر میں موجود امریکی اور برطانوی دفاتر ،سفارت خانوں اور دیگر عمارتوں کو اڑھادیں اس منصوبے کو لاوون افئیر کہا جاتا اس کا تاثر یہ دینا تھا کہ ناصر برطانیہ اور امریکہ کے لیے خطرہ ہے اس کو ہٹادیں دونوں مل کر اور جو برطانیہ کی فوج نہر پر حفاظت کرتی اس کو مصر سے نہ نکالا جائے لیکن یہ ناکام ہوگیا جب ایک ایجنٹ کا بمب اس کی جیب میں ہی پھٹ گیا تب کاروائی ہوئی اور پورا ایجنٹ گروپ پکڑ لیا گیا اسرائیل نے شروع میں انکار کیا لیکن ثبوت اتنے واضح تھے کہ اسرائیل کو قبول کرنا پڑے اور اپنے ایک وزیر دفاع کو بھینٹ چڑھایا اس کو عہدے سے برطرف کرکے کہ سب اسی نے کیا تھاتب اسرائیل نے اپنا سازشی نظام بھی تبدیل کیا تھا تاکہ دوبارہ کچھ ایسا ہو تو اوپر والے کسی کا نام آئے جو الگ کہانی جب اسرائیل پکڑا گیا تو برطانیہ نے اپنی فوج نکال لی مصر سے اس سے اسرائیل اور برطانیہ کے تعلقات پر اثر پڑا لیکن جب بیٹھی ہی کٹھ پتلیاں ہوں تو کیا فرق پڑتا سب پہلے جیسا ہوگیا

پھر ناصر نے اعلان کردیا کہ نہر ہمارے قبضے میں ہے اب اس سے رتھشیلڈ اور برطانیہ کے مفادات کو خطرہ محسوس ہوا کیونکہ اسی نہر سے تجارت اور ٹول ٹیکس سمجھ لیں اس کے ملینز آف ڈالرز ان دونوں کو آتے تھے تب فرانس اسرائیل اور برطانیہ نے مصر پر حملہ کردیا یہاں پر بہت کچھ ہوا ،اسرائیل نے مصر کا کمیونیکینشن سسٹم ہیک کیا تھا جو ناصر کی موت کا سبب بن گیا لمبی کہانی ہے اگلی تحریر میں بتاوں گا ۔کچھ لوگ کمنٹس میں کہہ رہے کہ سب کچھ اگلی تحریروں میں کیوں آنا اسی میں کیوں نہیں تو یہ ایک صدی کا واقعہ ہے جو میں نے ایک تحریر میں لکھا اب نہر سویر پر ایک پوری کتاب ہے اس کو ایک تحریر میں کیسے لکھا جاسکتا ؟سمجھنے کی کوشش کیا کریں بات کو ۔#LavonAffair

ایران اور اسرائ*یل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز میں بھارت جانے والے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جسے بعض ماہرین ایران کے ممکنہ ردعمل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تھائی لینڈ کے مال بردار جہاز مے یوری ناری کو اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اس جہاز پر بھارت کے شہر گجرات کے لیے سامان لے جایا جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق حم*لے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، تاہم عملے کے کئی ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و بھارت تعلقات میں موجود پیچیدگیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران بھارت کی اس پالیسی سے ناراض ہے جس میں وہ بیک وقت ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ عملی طور پر اسرائ*یل کے قریب سمجھا جاتا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران حالیہ بعض اقدامات کو اپنے خلاف بھارتی صف بندی کا حصہ سمجھ رہا ہے، اسی لیے بھارت جانے والے

پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری*پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا

**Operation Ghazab Lil Haq/ Update 13 March 2026*🚨🚨*آپریشن غضب للحق جاری

، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری*پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ، *سیکیورٹی ذرائع*ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں تراوو (Tarawo) دہشتگرد کیمپس کو موثر انداز میں تباہ کیا ، *سیکیورٹی ذرائع*ان کامیاب فضائی حملوں میں صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، *سیکیورٹی ذرائع**آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی*

مجتبی خمینی کا قوم سے پھلا خطاب

🇮🇷 ” مجھے ان کی شہادت کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ جو میں نے دیکھا وہ استقامت کا ایک پہاڑ تھا، اور میں نے سنا کہ ان کا غیر زخمی ہاتھ اب بھی مٹھی کی صورت میں بند تھا”رہبرِ انقلابِ اسلامی، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ایمیں، آپ کا خادم سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، نے مجلسِ خبرگان کے معزز اراکین کے ووٹ کے نتیجے کے بارے میں آپ ہی کی طرح اسلامی جمہوریہ کی نشریات کے ذریعے سنا۔میرے لیے اس مقام پر بیٹھنا، جہاں دو عظیم رہنما — امام خمینی عظیم اور شہید خامنہ ای — بیٹھ چکے ہیں، ایک نہایت مشکل ذمہ داری ہے۔ یہ منصب ایسے شخص کی میراث ہے جس نے ساٹھ سال سے زیادہ عرصہ اللہ کی راہ میں جدوجہد کی، ہر طرح کی آسائش اور آرام کو ترک کیا، اور ایک درخشاں اور ممتاز شخصیت بن گیا؛ نہ صرف موجودہ دور میں بلکہ اس ملک کے حکمرانوں کی پوری تاریخ میں۔ان کی زندگی اور ان کی وفات دونوں عظمت اور وقار سے جڑی ہوئی تھیں، جو حق پر ان کے کامل اعتماد کا نتیجہ تھیں۔⸻شہید رہبر کو خراجِ عقیدتمجھے ان کی شہادت کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ جو میں نے دیکھا وہ استقامت کا ایک پہاڑ تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ ان کا غیر زخمی ہاتھ اب بھی مٹھی کی صورت میں بند تھا۔جو لوگ ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے واقف ہیں، انہیں ان پر بات کرنے کے لیے بہت وقت درکار ہوگا۔میں یہاں صرف اس مختصر بیان پر اکتفا کرتا ہوں اور تفصیلات کو زیادہ مناسب مواقع کے لیے چھوڑتا ہوں۔اسی لیے ایسی عظیم شخصیت کے بعد قیادت کی ذمہ داری سنبھالنا انتہائی مشکل کام ہے۔اس خلا کو صرف اللہ کی مدد اور آپ عوام کی حمایت سے ہی پُر کیا جا سکتا ہے۔⸻قومی اتحاد کی ضرورتقوم کے افراد اور مختلف گروہوں کے درمیان اتحاد — جو عموماً مشکل حالات میں زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے — کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔اس مقصد کے لیے اختلافات کو نظر انداز کرنا ضروری ہے۔

مؤثر طور پر میدان میں موجود رہنا بھی ضروری ہے؛ چاہے وہ اسی طرح ہو جیسے آپ نے جنگ کے ان دنوں اور راتوں میں دکھایا، یا پھر سماجی، سیاسی، تعلیمی، ثقافتی اور حتیٰ کہ سلامتی کے شعبوں میں بامعنی شرکت کے ذریعے۔اہم بات یہ ہے کہ ہر شخص اپنا صحیح کردار پہچانے اور اسے ادا کرے، بغیر اس کے کہ معاشرتی اتحاد کو نقصان پہنچے۔⸻ایک دوسرے کی مددایک دوسرے کی مدد اور حمایت کرنے سے کبھی دریغ نہ کریں۔الحمدللہ، یہ ہمیشہ ایرانی عوام کی ایک نمایاں خصوصیت رہی ہے۔ امید ہے کہ ان دنوں میں، جب حالات قوم کے بعض افراد پر زیادہ بھاری ہیں، یہ جذبہ پہلے سے زیادہ نمایاں ہوگا۔میں خدمت انجام دینے والے اداروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرہ افراد اور عوامی امدادی ڈھانچوں کی بھرپور مدد کریں۔⸻مسلح افواج کو خراجِ تحسینمیں اپنے بہادر مجاہدین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایسے وقت میں جب ہماری قوم اور ہمارا عزیز وطن تکبر کے محاذ کے رہنماؤں کے ظالمانہ حملوں کا نشانہ بنا، طاقتور ضربوں سے دشمن کی پیش قدمی روک دی۔انہوں نے دشمن کے اس وہم کو بھی ختم کر دیا کہ وہ ہمارے ملک پر غلبہ حاصل کر سکتا ہے یا اسے تقسیم کر سکتا ہے۔عوام کی خواہش ہے کہ مؤثر اور دشمن کے لیے پشیمانی کا باعث بننے والا دفاع جاری رہے۔⸻آبنائے ہرمز اور جنگی حکمتِ عملییقیناً آبنائے ہرمز کی بندش کے اختیار کو بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔دیگر محاذوں کے بارے میں بھی مطالعات کیے گئے ہیں، جہاں دشمن کو کم تجربہ ہے اور وہ زیادہ کمزور ثابت ہوگا۔ اگر جنگ جاری رہی تو اسٹریٹجک تقاضوں کے مطابق ان محاذوں کو فعال کیا جائے گا۔میں مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔⸻مزاحمتی محاذہم مزاحمتی محاذ کے ممالک کو اپنے بہترین دوست سمجھتے ہیں۔مزاحمت کا مقصد اور مزاحمتی محاذ اسلامی انقلاب کی اقدار کا لازمی حصہ ہیں۔یقیناً اس محاذ کے مختلف عناصر کا اتحاد صہیونی فتنہ کو شکست دینے کے راستے کو مختصر کر دے گا۔ہم نے دیکھا کہ بہادر یمن نے غزہ کے مظلوم عوام کا دفاع جاری رکھا،حزب اللہ نے تمام رکاوٹوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ کی مدد کی،اور عراقی مزاحمت نے بھی اسی راستے پر جرات کے ساتھ قدم رکھا۔⸻شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردیمیں شہداء کے عظیم خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔یہ صرف ایک رسمی بات نہیں بلکہ ایک مشترکہ تجربہ ہے، کیونکہ میرے اپنے خاندان نے بھی قربانیاں دی ہیں۔میرے والد کی شہادت ایک قومی غم بن گئی، اور اس کے علاوہ میری وفادار اہلیہ، میری مخلص بہن، اس کا کمسن بچہ، اور میری دوسری بہن کے شوہر بھی شہداء کے قافلے میں شامل ہو گئے۔لیکن ایسی مشکلات کو برداشت کرنا اس وقت ممکن ہو جاتا ہے جب انسان کو اللہ کے اس وعدے پر یقین ہو کہ صبر کرنے والوں کے لیے عظیم اجر ہے۔⸻شہداء کے خون کا بدلہمیں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے شہداء کے خون کا بدلہ لینے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔یہ انتقام صرف انقلاب کے عظیم رہبر کی شہادت تک محدود نہیں بلکہ ہر اُس شہری کے لیے ہے جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہوا۔اس انتقام کا کچھ حصہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے، مگر جب تک یہ مکمل نہیں ہوتا، یہ معاملہ کھلا رہے گا۔⸻دشمن کو جواباگر ممکن ہوا تو ہم دشمن سے مالی نقصانات کا ازالہ بھی وصول کریں گے۔اگر وہ انکار کرے گا تو ہم اس کے اثاثے ضبط کریں گے، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہوا تو اتنی ہی مقدار میں اس کی املاک تباہ کر دی جائیں گی۔⸻پڑوسی ممالک کے لیے پیغامہمارے پندرہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ زمینی یا سمندری سرحدیں ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ گرمجوش اور تعمیری تعلقات چاہتے رہے ہیں۔تاہم دشمن نے کچھ ممالک میں فوجی اور مالی اڈے قائم کیے ہیں تاکہ خطے میں اپنی بالادستی برقرار رکھ سکے۔حالیہ حملوں کے دوران انہی اڈوں میں سے بعض استعمال ہوئے۔ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا اور صرف انہی اڈوں کو نشانہ بنایا۔اگر ضرورت پڑی تو ہم آئندہ بھی ایسا کرنے پر مجبور ہوں گے، اگرچہ ہم اب بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں۔⸻شہید رہبر سے خطاباے رہبر!آپ کی جدائی نے ہم سب کے دلوں پر گہرا غم چھوڑ دیا ہے۔آپ ہمیشہ اسی انجام کے آرزو مند تھے، اور بالآخر اللہ نے آپ کو یہ مقام عطا کیا جب آپ رمضان کی دسویں صبح قرآن کی تلاوت کر رہے تھے۔آپ نے بے شمار ناانصافیاں صبر اور استقامت سے برداشت کیں۔⸻عہدہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پوری قوت سے اس پرچمِ حق کو بلند رکھنے اور آپ کے مقدس مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔⸻شکریہ اور دعامیں تمام ان معزز افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کی، جن میں علماء، سیاسی و سماجی شخصیات، اور عوام کی بڑی تعداد شامل ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ ان بابرکت دنوں اور گھڑیوں میں اللہ کی خاص رحمت ایران کی پوری قوم، تمام مسلمانوں اور دنیا کے مظلوموں کو نصیب ہو۔میں امامِ زمانہؑ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ وہ اللہ کے حضور ہماری قوم کی دشمن پر فیصلہ کن فتح، عزت، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔⸻اختتامی پیغامآپ لوگوں نے ہی ملک کی قیادت کی۔حالیہ واقعات میں ایرانی قوم کی بصیرت، حکمت، استقامت اور جرات نے دوستوں کو متاثر اور دشمنوں کو حیران کر دیا۔یہ آپ ہی تھے جنہوں نے ملک کو سنبھالا اور اس کی طاقت کو یقینی بنایا۔

ائل کمپنیوں کو 100 ارب کا حکومتی پیکج۔۔نواز شریف اور مریم سے گورنر تاشقند کی ملاقات۔۔اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس رزلٹ صفر۔جنگ کے 12 روز اسرائیل زخمی تہران اپاھج فیصلہ اج۔امریکہ فرار جنگ نے عربوں کو خدا یاد کروا دیا دوبئی اور قطر ڈوبنے کے قریب بحرین ڈوب گیا۔۔عمران خان کو جیل میں نہیں رکھ سکتے اگر ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرلیں۔اچکزئی۔۔فوج اپنا کام کر رہی ہے۔ جب یہ مشن مکمل ہو گا تو دنیا زیادہ محفوظ اور بہتر جگہ بن جائے گی۔ مارکو روبیو۔امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 3 سو ارب ڈالر کا معاہدہ ، ٹرمپ کا امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری کے قیام کا اعلان۔پاکستان کا آئین ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کے پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتا۔۔ترجمان پاک فوج۔۔ حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

🚨آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر — تین گھنٹوں میں تین جہازوں پر حملہ! آبنائے ہرمز کے قریب تین گھنٹوں کے اندر تین جہازوں کو میزائل نما ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی بحری نگرانی ادارہبرطانیہ کے فوج کے زیرِ انتظام بحری سیکیورٹی مانیٹر برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سروس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً تین گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے قریب تین تجارتی جہازوں کو مبینہ طور پر میزائل نما ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔🚢 کارگو جہاز — ایکسپریس روم — رات 12:35آبنائے ہرمز میں عمان کے شمال میں تقریباً 11 سمندری میل کے فاصلے پر موجود ایک کارگو جہاز کو نامعلوم ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز پر آگ لگ گئی۔ عملے نے فوری مدد طلب کی اور آگ بجھنے سے پہلے جہاز خالی کرنا شروع کر دیا۔ بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا،

کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ محدود عملہ جہاز پر موجود رہا۔🚢 بلک کیریئر — مایوری ناری — رات 10:05متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے تقریباً 50 سمندری میل شمال مغرب میں موجود بلک کیریئر مایوری ناری نے اطلاع دی کہ اسے نامعلوم ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق کسی قسم کی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی اور تمام عملہ محفوظ ہے۔🚢 کنٹینر جہاز — نام ظاہر نہیں کیا گیا — رات 9:58متحدہ عرب امارات کے علاقے راس الخیمہ سے تقریباً 25 سمندری میل شمال مغرب میں موجود ایک کنٹینر جہاز کو بھی مبینہ ہتھیار سے نقصان پہنچا، تاہم نقصان کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ تمام عملے کے ارکان محفوظ بتائے گئے ہیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حوالے سے اپنی وارننگز میں اضافہ کیا ہے۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے مرکزی کمان ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے فائدے کے لیے “آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی گزرنے نہیں دیا جائے گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک سے منسلک کسی بھی جہاز یا کارگو کو ایرانی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف سمجھا جائے

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑*🛑 11 مارچ 2026 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨(1) جنگ کا 12 واں روز؛ نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے، ایر_ان🚨(2) ایر_ان پر امریکی و اس را_ئیلی حملے جاری، اس را_ئیلی عہدیدار کا نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کا دعویٰ🚨(3) ایر_ان نے اس را_ئیل کے بن گورین ائیرپورٹ پرمیزائلوں کی بارش کردی، اس را_ئیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام🚨(4) ایر_ان کے اس را_ئیلی ’گرین پائن‘ ریڈار سمیت کئی اہم فوجی اہداف پر ڈرون حملے🚨(5) ایر_ان میں امریکی و اس را_ئیلی حملوں میں اب تک 1300 سے زائد افراد شہیـد اور ہزاروں زخمی ہو چکے، ایر_انی حکام🚨(6) خطے میں امریکا اور اس را_ئیل سے وابستہ بینکوں کو نشانہ بناسکتے ہیں: ایر_انی فوج🚨(7) سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایر_انی کشتیاں تباہ کر دی ہیں🚨(8) ایر_ان میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا جنگ ختم ہو جائیگی: ٹرمپ🚨(9) ٹرمپ کو ایر_انیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایر_انی مشیر خارجہ🚨(10) پاکستان ہر وقت، ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہر حال میں مددکریں گے: ترجمان وزیراعظم🚨(11) دبئی ائیرپورٹ کے قریب دو ڈرون طیاروں سے حملہ، 4 افراد زخمی🚨(12) اس را_ئیل کا تہران میں بڑے پیمانے پر حملوں کا دعویٰ، بینک کو بھی نشانہ بنایا🚨(13) تہران: نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اس را_ئیل کا حملہ🚨(14) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اس را_ئیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا🚨(15) لبنان سے میزائل حملہ، اس را_ئیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ🚨(16) برطانوی ائیرلائن نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پروازیں منسوخ کردیں🚨(17) اسپین کا شدید احتجاج؛ اس را_ئیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

🚨(18) آبنائے ہرمز کے قریب تھائی بحری جہاز پر میزائل حملہ، سمندر برد ہونے کا خدشہ🚨(19) ایر_ان کے کویت اور بحرین میں امریکی اڈّوں پر تابڑ توڑ حملے🚨(20) نئے ایر_انی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ایر_انی صدر کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا🚨(21) ایر_انی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں، شمالی کوریا🚨(22) آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل کی کمی: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا ’سٹریٹجک ذخائر‘ سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ

🚨(23) عمان کی صلالہ بندرگاہ پر تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر ڈرون حملہ🚨(24) خلیجی پانیوں میں آج 3 بحری جہاز حملوں کا نشانہ بنے: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسیز🚨(25) ایر_ان کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان🚨(26) بحرین میں ایر_انی حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 5 پاکستانی گرفتار، سخت سزاؤں کا خدشہ🚨(27) تہران پر امریکا اور اس را_ئیل کی شدید بمباری، رات بھر دھماکوں سے شہر گونجتا رہا🚨(28) ایر_ان کے میزائل حملوں کی 37ویں لہر، اربیل، تل ابیب اور بحرین میں مراکز پر حملے🚨(29) ایر_انی اسکول پر حملہ، امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا🚨(30) ایر_ان کے میزائل اس را_ئیل کے بن گورین ایئرپورٹ تک پہنچ گئے، کمیونیکیشن سسٹم تباہ

🚨(31) ایر_ان پر امریکا اور اس را_ئیل کے حملےغیرقانونی ہیں، شمالی کوریا🚨(32) امریکا نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 16 ایر_انی کشتیوں کی تباہی کا دعویٰ کردیا🚨(33) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی🚨(34) ایر_ان جنگ میں ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری اپنے مشیروں پر ڈال دی🚨(35) ایر_ان پر امریکی و اس را_ئیلی حملوں میں روسی قونصل خانےکی عمارت کو نقصان، شیشے ٹوٹ گئے🚨(36) ایر_ان نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانا شروع کر دیں، امریکی میڈیا کی رپورٹ🚨(37) بغداد ائیرپورٹ کے قریب امریکی سفارتخانے کے کیمپ پر ڈرون حملہ

🚨(38) ایر_ان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وائٹ ہاؤس🚨(39) ایر_ان امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا، ایر_انی وزیرِ کھیل کا اعلان🚨(40) لندن میں فلس_طین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد🚨(41) ایر_انی جوہری پروگرام اور امریکی و اس را_ئیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع، امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے🚨(42) اس را_ئیل کے قیام پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ، 45 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا خط

🚨(43) خطے کے دیگر ممالک کیساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایر_انی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو🚨(44) آبنائے ہرمز کی بندش: پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا🚨(45) آپریشن غضب للحق؛ افـغـاـ ن طاـ لباـ ن ژوب میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار، ہلاکتوں کی تعداد 641 ہوگئی، 243 چیک پوسٹیں تباہ🚨(46) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے گئے🚨(47) کراچی : تیز رفتار ٹرالر نے عید کی خریداری کرکے گھر جانے والے دو سگے بھائیوں کو کچل ڈالا🚨(48) حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس اختتام پذیر، سکیورٹی کے سخت انتظامات🚨(49) بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی🚨(50) مشرق وسطیٰ کی صورتحال: پاکستان سے آج مزید 84 پروازیں منسوخ🚨(51) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب🚨(52) سندھ حکومت کا جمعۃ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان🚨(53) قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات🚨(54) نادرا نے وفات پانے والے 42 لاکھ افراد کے فعال شناختی کارڈ منسوخ کر دیے🚨(55) راولپنڈی: شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی

🚨(56) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا🚨(57) ازبکستان کا پنجاب میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون پر اتفاق🚨(58) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست: عدالت نے نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا🚨(59) اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالت میں ہفتے کی 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری🚨(60) کفایت شعاری؛ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی🚨(61) اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تنخواہ اور تمام مراعات نہ لینے کا اعلان🚨(62) بائیک کیلیے نئی ایم ٹیگ چپ شہریوں کو مفت دی جائیگی، ڈی سی اسلام آباد🚨(63) راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 264 ملین روپے کی کرپشن کا انکشاف🚨(64) اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز سامنے آگئی

🚨(65) فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہوگئی🚨(66) پی ایس ایل 11: ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد🚨(67) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: راشد خان دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے🚨(68) ٹائٹینک کے مشہور منظر کی نقل، ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب🚨(69) کراچی: این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست🚨(70) نواز شریف اور مریم نواز سے تاشقند کے گورنر کی وفد سمیت ملاقات

🚨آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر — تین گھنٹوں میں تین جہازوں پر حملہ! آبنائے ہرمز کے قریب تین گھنٹوں کے اندر تین جہازوں کو میزائل نما ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی بحری نگرانی ادارہبرطانیہ کے فوج کے زیرِ انتظام بحری سیکیورٹی مانیٹر برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سروس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً تین گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے قریب تین تجارتی جہازوں کو مبینہ طور پر میزائل نما ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔🚢 کارگو جہاز — ایکسپریس روم — رات 12:35آبنائے ہرمز میں عمان کے شمال میں تقریباً 11 سمندری میل کے فاصلے پر موجود ایک کارگو جہاز کو نامعلوم ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز پر آگ لگ گئی۔ عملے نے فوری مدد طلب کی اور آگ بجھنے سے پہلے جہاز خالی کرنا شروع کر دیا۔ بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا، کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ محدود عملہ جہاز پر موجود رہا۔🚢 بلک کیریئر — مایوری ناری — رات 10:05متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے تقریباً 50 سمندری میل شمال مغرب میں موجود بلک کیریئر مایوری ناری نے اطلاع دی کہ اسے نامعلوم ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق کسی قسم کی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی اور تمام عملہ محفوظ ہے۔🚢 کنٹینر جہاز — نام ظاہر نہیں کیا گیا — رات 9:58متحدہ عرب امارات کے علاقے راس الخیمہ سے تقریباً 25 سمندری میل شمال مغرب میں موجود ایک کنٹینر جہاز کو بھی مبینہ ہتھیار سے نقصان پہنچا، تاہم نقصان کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ تمام عملے کے ارکان محفوظ بتائے گئے ہیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حوالے سے اپنی وارننگز میں اضافہ کیا ہے۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے مرکزی کمان ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے فائدے کے لیے

“آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی گزرنے نہیں دیا جائے گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک سے منسلک کسی بھی جہاز یا کارگو کو ایرانی مسلح افواج کے لیے جائز ہدف سمجھا جائے

ان پر 50 لاکھ نہیں 50 کڑور جرمانہ ہونا چاہیے محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف ناکامی پر برس پڑے .بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ کی مکمل تباہی کے بعد محمد حفیظ شدید غصے میں نظر آتے ہیں اس کا کہنا ہے ان پر 50 لاکھ نہیں 50 کروڑ جرمانہ ہونا چاہیے بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے خلاف انہوں نے 114 رنز بنائی ہے کیا بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوئی شائن وارن مرلی یا اجنتھا مینڈس تھا جو یہ دو سو رن نہیں کر سکے .محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ جب پانچ پانچ فرسٹ کلاس میچوں پر ٹیم بناؤ گے تو پھر اس طرح کے نتائج سے حیران ہونے کی ضرورت نہیں !کون کون حفیظ سے اتفاق کرتا ہے .

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے جوابی حم*لوں کی پالیسی ختم ہو چکی ہے اور اب ہم مسلسل حم*لوں کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائ*یل کو مکمل سزا ملنے تک ایک کے بعد ایک حم*لہ کریں گے۔

پاکستان نیوی نے آپریشن “محافظُ البحر” کامیابی سے مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ آبنائے ہرمز جیسے حساس اور خطرناک سمندری راستے سے اپنے کیریئر اور سپلائی جہازوں کو بحفاظت پاکستان تک پہنچانا پاکستان نیوی کی غیر معمولی جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔ اس مشن کے دوران تیل سمیت تمام قیمتی سامان کو مکمل تحفظ کے ساتھ منزل تک پہنچایا گیا، جو اس وقت دنیا کی کسی اور نیوی نے کر کے نہیں دکھایا۔سلام ہے پاکستان نیوی کے ان بہادر سپاہیوں کو جو سمندروں کی لہروں میں بھی وطن کی عزت اور معیشت کی حفاظت کر رہے ہیں۔سمندروں کی پاسبان نیوی