All posts by admin

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا نیا شیڈول جاری پہلامیچ 28 مئی کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی حدود بھارتی جھآزوں کے لیے ایک ماہ مزید بند رھے گی۔پاکستان اور چین کی دوستی لاجواب ہے اسپیکر قومی اسمبلی۔چین پاکستان کو J-35A جنگی طیارے جلد فراہم کرے گا پاکستانی پائلٹس اس وقت چین میں تربیت لے رہے ہیں۔اوور چارجنگ سے بچنے کے لئے صارف خود ہی اپنی ریڈنگ بھیج سکتا ہے، وزارت توانائی۔اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی صحیح ڈی جی آئی ایس پی آر۔بھارت کی اشتعال انگیزیاں جاری، ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے، دوپہر 12:15 پر چھٹی ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق پرائمری سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے اور 11:40 پر چھٹی ہوگی، ہائی سکولز صبح 7:15 پر کھلیں گے، دوپہر12:15 پر چھٹی ہو

*بھارت کی اشتعال انگیزیاں جاری، ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم*جنگ بندی کے باوجود بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں اور بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ری پبلک ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکار پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو آج اس سلسلے میں ایک ڈیمارش جاری کیا گیا ہے۔

یادگار شہدا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بادبان نیوز کےمطابق تقریب میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا

23 فرنٹیر فورس کے سپوت اپنی یونٹ کے ھمراہ فیلڈ مارشل کا عھدہ سنبھالنے کے بعد شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

فیلڈ مارشل ارمی جیف سید عاصم منیر نے اپنے پھلے خطاب میں کہا کہ شہید ھمارے ماتھے کا جھومر ھے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی یونٹ 23 ایف ایف جھاں انھوں نے عسکری انکھ کھولی انکے ھمراہ فیلڈ مارشل کا عھدہ سنبھالنے کے بعد شہدا واقعہ جنرل ھیڈ کواٹر میں پھول رکھے اور عھد کیا کہ پاکستان پر اٹھنے والی انکھ نکال دی جائے گی

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں

**فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان – فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے – فیلڈ مارشل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قوم کا شکریہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے*وزیرِ اعظم کی پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد

. *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے*وزیرِ اعظم کی پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد.حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری. حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔ کابینہ میں گفتگو 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی. وفاقی کابینہ پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا. وفاقی کابینہ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی. وفاقی کابینہچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا. وفاقی کابینہآرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی. وفاقی کابینہان کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی. وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا. حکومت کا ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ. وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا.

جنرل ایوب کے بعد سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنا دیا گیا تفصیلات بادبان ٹی وی پر

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں – فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان – فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے – فیلڈ مارشل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قوم کا شکریہ