All posts by admin
سکندر سلطان راجہ شکنجے میں وزارت خارجہ کے 10 افسران گریڈ 22 میں زھرہ جعلی بلوچ کی کرپشن چیف جسٹس ان ایکشن سھیل رانا لاءیو میں
فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، محمد عامر، عماد وسیم، اعظم خان، اسامہ میر، سعود شکیل، وسیم جونئیر، امام الحق پاکستان ٹیم سے ڈراپ کر دئیے گئے۔
چیئرمین پی سی بی کا رضوان کو ون ڈے , ٹی20 کا کپتان بنانے کا اعلان ,;;;;;…( بادبان رپورٹ);;;;;;;;;چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سلامن علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ بیچ میں بہت ساری باتیں سامنے آتی رہیں لیکن پی سی بی سے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا کہ آپ نے قیادت چھوڑنی ہے، انہوں نے پہلے کوچز اور باقی لوگوں سے مشورہ کیا اور پھر مجھے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، وہ کھیل پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اور ہم سب کی خواہش ہے کہ وہ اپنی فارم میں واپس آئے اور اسی طرح کی پرفارمنس دے جیسی دیتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں ینگ ٹیلنٹ کو موقع دینا ہو گا، اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی ہو گی اور ہم جب تک اپنے ینگ ٹیلنٹ کو سامنے نہیں لاتے رہیں گے اور ایک جگہ پر رک جائیں گے تو اسی طرح کے نتائج آتے رہیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے آخری دو ٹیسٹ میچوں میں محنت کی ہے اور دو، دو دن لگاتار کام کرتے رہے ہیں، یقیناً ٹیم نے بھی پرفارم کیا ہے لیکن اس جیت کے پیچھے اس سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیاانگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا تھا اور اب انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم دورہ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وائٹ بال کے ممکنہ کپتان محمد رضوان دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ ہیں لیکن انہیں زمبابوے کے خلاف ٹی20 میچز کے لیے آرام دیا گیا ہےخیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں 4 سے 10 نومبر تک پاکستان 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی اور 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔ دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی سلیکٹرز کی جانب سے روٹیشن پالیسی اور ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جب کہ دونوں سیریز کیلئے عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، محمد عرفان خان نیازی کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسے ہی جہانداد خان اور سلمان علی آغا کو پہلی بار ٹی20 میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ میں 17 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ 4 کھلاڑیوں کو دونوں فارمیٹس میں شامل کیا گیا ہے، جن میں عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔ اسی طرح، عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے میں منتخب کیا گیا ہے اور ان ٹی20 میں ان کھلاڑیوں کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، صفیان مقیم اور عثمان خان لیں گے۔
جب ساجد خان پر کرکٹ ٹیم کے دروازے بند تھے تو اس وقت ٹیم کی کامیابی کے دروازے بھی بند تھے آج ساجد خان نے خون دیا ہے تو کرکٹ میں خون پینے والے جو ے کے دروازے بند ہونے جار ہے ہیں سو سال بعد بھی خون دینے کا لمحہ یادگار رہے گا اس کے بز رگوں نے بھی مُلک کے لیے خون دیا اور مُلک بچایا ساجد خان نے خون دے کر کرکٹ بچا لی ہے
یہ غازی صوبیدار میجر کے بیٹے کا خون کرکٹ ٹیم کے لئے کھیلتے ھوے نکلا ہے شہدا کے بچوں کا جذبہ کیسا ھوتا ھے تفصیلات کے لئے بادبان نیوز
برطانوی حکومت نے غیر ملکی سیزنل ورکرز کے لیے 43 ہزار ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام ویزے ہارٹیکلچر سیکٹر کے لیے ہوں گے
برطانوی حکومت نے غیر ملکی سیزنل ورکرز کے لیے 43 ہزار ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام ویزے ہارٹیکلچر سیکٹر کے لیے ہوں گے۔ نئے سال میں پولٹری سیکٹری کے لیے اضافہ دو ہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔ان ویزوں سے پاکستانی محنت کش بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ دی نیشنل فارمرز یونین (یو کے) نے ویزوں کے اجرا کے اعلان کا خیرمقد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو محنت کشوں کی ضرورت ہے اس لیے افرادی قوت کی درآمد ناگزیر ہوچکی ہے۔نیشنل فارمرز یونین نے کئی سال تک افرادی قوت کی درآمد کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو موسمی یا عارضی ورکرز کی ضرورت رہتی ہے۔نیشنل فارمرز یونین کے صدر ٹام بریڈشا نے اس سلسلے میں سابق شیڈو وزیرِداخلہ یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کی تھی۔ رواں سال لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر انہوں نے ماحول، خوراک اور دیہی امور کے وزیرِمملکت اسٹیو ریڈ سے بھی ملاقات کی اور اپنے شعبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔رائے عامہ کے چند حالیہ جائزوں کے مطابق برطانیہ میں عارضی ویزے پر کام کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں میں سے 91 فیصد نے برطانیہ میں کام کرنے کو ایک اچھا تجربہ قرار دیا ہے اور 95 فیصد نے دوبارہ آنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
پاکستانی آف اسپنر ساجد خان نے راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی آف اسپنر ساجد خان نے راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے کے بعد ساجد نے اہم 48* رنز بنا کر بلے سے اپنی افادیت کا مظاہرہ کیا اور اس کے بعد دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے انہوں نے ایک ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو ٹیسٹ کرکٹ میں صرف دو مرتبہ حاصل کیا گیا ہے۔ ساجد خان ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے اور بلے سے چار چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان اور عبدالقادر واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ مجموعی طور پر آف اسپنر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ساجد نے مجموعی طور پر 197 رنز کے عوض 10 شکار کیے۔ ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 21.11 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔ حالیہ دنوں میں ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ساجد نے انگلینڈ کے خلاف موقع کو اپنی گرفت سے نہیں جانے دیا۔ وہ تیزی سے مداحوں کا پسندیدہ بن گیا ہے اور ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں اسکواڈ کا رکن بننا جاری رکھے گا
تاریخ بدل دینے والی خبر کا انتظار کیجئے آج رات دس بجے با د با ن ٹی وی ٹو یٹر یو ٹیوب پر نظریں جمالیں 77 سال کے بعد ورلڈ سکوپ خبر سھیل رانا لاءیو میں
پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی
پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری انگلینڈ نے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب 8 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے جبکہ کپتان شان مسعود نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 6 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے میچ جتوا دیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کون گورنر وزیر اعلی اور اب چیف جسٹس سپریم کورٹ تینوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ھے تفصیلات کے لئے کلک کرے
چیف جسٹس یحیی آفریدی نے 28 اکتوبر کو سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا، جسٹس منصور علی شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہونے کے باعث فُل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کی واپسی پر دوبارہ سپریم کورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس، چاروں صوبوں کے گورنرز و وزراءاعلیٰ، سپریم کورٹ کے ججز سمیت وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کر دی گئی، ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد بطور سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ کا نام درج ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جستس آف پاکستان تعیناتی 3 سال کیلئے ہوئی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی، کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔بتایا جارہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990ء میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا ہ کیلئے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں، 2010ء میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012ء کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا، 30 دسمبر 2016ء کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا، 28 جون 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔









