All posts by admin

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سیل نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سیل نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔اے ای ٹی او کو ہلال احمد نے جعلی کسٹم کے کاغذات پر گاڑیاں رجسٹرڈ کی تھیں اور ایکسائز کے دفتر سے 1800 سی سی سے بڑی 6 گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ایران کے نو منتخب صدر نے ھمسائوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا اعادہ کیا۔مبارک ثانی کیس چیف جسٹس فیصلے پر نظر ثانی کرے پارلیمنٹ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مامعلہ انصاف اور قانون کی کمیٹی کے حوالے۔جماعت اسلامی کا دھرنا 6ویں روز مے داخل۔‏ بڑی تبدیلی ہوگئی اعلان آج ہوگا۔کسی کو قتل کرنے کا حق نھی دیا جا سکتا وزیر قانون۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی زندگی خطرے میں۔ تفصیلات ٹی وی پر

کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے ایک اور میر جعفر وقار یونس پی سی بی میں۔۔اے پی پی کا مافیا گرفتار۔۔اربوں روپے کی کرپشن۔۔500 ارب روپے کا عوام کی جیپوں پر ڈاکا 5 کروڑ بجلی کے میٹروں پر ماہانہ کرایہ۔۔فی میٹر 833۔۔مصدق ملک کا ایک اور فراڈ پٹرول پر سیلز ٹیکس۔۔پیکا ایکٹ جنجوعہ پر 2روز کا مزید جسمانی ریمانڈ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

الیکشن ایکٹ 2017 کی ترمیم سے متعلق الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔پہلی ترمیم یہ ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا

الیکشن ایکٹ 2017 کی ترمیم سے متعلق الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں۔پہلی ترمیم یہ ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔دوسری ترمیم یہ ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیشپہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 میں متعارف کروائی گئی ہے جبکہ دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ ترمیمی بل حکومتی رکن بلال اظہر کیانی نے ایوان میں پیش کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے بل کی مخالفت میں ’نو نو‘ کے نعرے لگائے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔

سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت خراب۔ عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کر دی۔ بارشوں نے تباہی مچا دی 12 افراد جان بحق سینکڑوں زخمی۔۔ سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائی 60 دھشت گرد ھلاک۔ متعدد بیورو کریٹ اور سیاست دان رفو چکر۔ اسلامی نظریاتی کونسل بھی جاگ گئی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ھای کورت اسلام آباد اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایات درج۔۔100 روپے یونٹ مصدق ملک کا سستی بجلی کا ڈرامہ۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالہ سے قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی گونج۔ تفصیلات بادبان نیوز اور اج کے روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی میں

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت خراب دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات سمیت وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی گئیں۔ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں بھی اسحاق ڈار، شہباز شریف کی نمائیندگی کرینگے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عروبہ کومل کی جانب سے ان کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2 خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ، عروبہ کومل ایف آئی آر میں میں نامزد بھی نہیں ۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عروبہ کومل کی جانب سے ان کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2 خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ، عروبہ کومل ایف آئی آر میں میں نامزد بھی نہیں ۔

اولمپک میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب کو آگے لگا لیا! تیراکی کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی کی 25 میں سے 25ویں پوزیشن!۔۔صوبہ سندھ کے علاقے ننگرپارکر کے نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔ قومی اسمبلی کا ھنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا۔۔تحریک انصاف کے خلاف تحریک کا خطرہ۔۔الیکشن کمیشن نے 93 مزید ارکان اسمبلی کو تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کر لیا۔۔18 مارچ کو مجھے قتل کرنے کا پروگرام تھا عمران خان۔ ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مجھے قتل کرنے کے کا پلان تھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مجھے قتل کرنے کے کا پلان تھا، میرے پاس ثبوت ہیں کہ 18 مارچ کو مجھے قتل کیا جانا تھا۔پاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نو مئی سے قبل جی ایچ کیو کے باہر احتجاجی مظاہرے کی پرامن کال کے بیان پر قائم ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے وضاحت کے ساتھ جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کی دوبارہ تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو ایسے پیش کیا گیا جیسے میں نے 9 مئی واقعات کا اعتراف یا جرم کیا ہو، جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج سے متعلق میں نے تین وی لاگز بھی کیے، 12 مرتبہ پولیس تفتیش میں بھی جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کا کہہ چکا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے 14 مارچ کو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مجھے قتل کرنے کے کا پلان تھا، میرے پاس ثبوت ہیں کہ 18 مارچ کو مجھے قتل کیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کو کہا تھا اگر فوج اور رینجرز مجھے گرفتار کریں تو آپ نے جی ایچ کیو اور کنٹونمنٹ کے باہر جا کر پرامن احتجاج کرنا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں پرامن احتجاج کی کال دی تھی لیکن نو مئی کو پرامن احتجاج تو نہیں ہوا۔ جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج پرامن اس لیے نہیں ہوا کہ ان کا پہلے سے یہ پلان تھا، یہ سی سی ٹی وی فوٹیج اس لیے سامنے نہیں لا رہے کیونکہ ہمارے لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود ہی نہیں ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ہماری بے گناہی کے ثبوت ہیں، سی سی ٹی وی اس لیے سامنے نہیں لائی جا رہی کیونکہ اس میں کسی اور کے چہرے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے مسئلہ ہوتا ہے وہیں احتجاج ہوتا ہے، پولیس اسٹیشن کے باہر جا کر احتجاج نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری ہونے پر میں عدالت جا رہا ہوں، میں خود رینجرز کے خلاف کیس کر رہا ہوں کہ کس طرح سابق وزیراعظم کو ہائی کورٹ کے احاطہ سے اغوا کیا گیا، کس نے رینجرز کو آرڈر دیا تھا کہ مجھے گرفتار کریں، کس نے پارٹی چیئرمین کو ڈنڈے مارنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، 75 سالہ کینسر سروائیور رؤف حسن کو بھی حکومت نے گرفتار کر لیا ہے، سوشل میڈیا کے معاملے پر وہ تفتیش کریں گے جو خود این آر او 2 اور فارم 47 سے حکومت میں آئے ہیں، جن کی کوشش ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں تصادم ہو وہی اس معاملہ کی تفتیش کریں گے، تفتیش کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کا خوف ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو فوج کے ذریعے ختم کیا جائے، حالیہ بجٹ کے بعد حکومت کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جمہوری پبلک کی آواز ہے، خدا کا واسطہ ہے عوام کی آواز کو ڈیجیٹل دہشت گردی سے نہ جوڑیں، کسی بھی ادارے پر اگر تنقید نہیں ہو گی تو وہ ادارہ تباہ ہو جائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے دور حکومت میں قانون سازی کروا کر فوج کے خلاف بات کرنے پر سزائیں مقرر کی تھیں۔جس پر عمران خان نے کہا کہ تنقید اور تنقید میں فرق ہوتا ہے، ہمارے دور میں کوئی صحافی ملک چھوڑ کر گیا نہ قتل ہوا، ان سے بہتر تو پرویز مشرف کا لبرل دور تھا۔صحافی نے سوال کیا کہ اس کا مطلب ہے قومی سلامتی کے ادارے پر بھی کھلے عام تنقید کی جائے؟جس پر عمران خان بولے کہ قومی سلامتی کا ادارہ ہو یا کوئی اور ادارہ ہر ادارے پر تنقید ہونی چاہیے، ان ججز کی سوشل میڈیا پر تعریفیں ہو رہی ہیں جنہوں نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، فوج پاکستان کی ہے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نہیں، فوج اگر فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی تو اس کی ساکھ متاثر ہوگی، فوج کا فارم 47 والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ملک، معیشت اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔صحافی نے کہا کہ ریکارڈ پر اپ کے بیانات موجود ہیں کہ نیوٹرل جانور ہوتا ہے، آپ پھر کس طرح آرمی چیف سے نیوٹرل رہنے کی اپیل کرتے ہیں؟عمران خان نے جواباً کہا کہ نیوٹرل کا مطلب جانور نہیں غیر سیاسی ہوتا ہے، نیوٹرل کا لفظ شاید غلط استعمال ہوا، میرے کہنے کا مقصد تھا کہ فوج آئین کے دائرے میں رہے۔ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں آرمی چیف کا کردار ہے؟جس پر عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی کو کس نے الیکشن نہیں لڑنے دیا، اسٹیبلشمنٹ کے بغیر یہ نہیں ہو سکتا، نواز شریف پر کرپشن کے اتنے کیسز تھے سب کے سب یکدم ختم کر دیے گئے۔صحافی نے کہا کہ اگر اپ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ اپ کو فوج سے لڑا رہی ہے تو حکومت نے آپ کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے آپ مذاکرات کی طرف کیوں نہیں جا رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات پہلے بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، یہ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس کا ہمیں نقصان نہیں ہماری جماعت کو فائدہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف دھرنا دے کر زبردست کام کیا ہے، میں جماعت اسلامی کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں، اسلام اباد میں ہمیں جلسے کی اجازت نہیں ملی ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جاتا ہے، اسلام اباد میں اجازت نہ ملنے پر فیصلہ کیا ہے پانچ اگست کو صوابی میں بڑا پاور شو کریں گے، پانچ اگست کو کے پی کے اور پنجاب کے بارڈر پر جلسہ کریں گے جس میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کریں گے، صوابی میں جلسے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ کوئی انتشار نہ ہو، صوابی میں جلسہ کر کے دکھائیں گے کہ ملک میں کس پارٹی کی پاور ہے۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جماعت اسلامی کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جاری دھرنے کی حمایت کر دی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے الزام لگایا کہ حکمران چاہتے ہیں ہماری اسسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہو اور یہ حکومت کرتے رہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی مینڈیٹ واپسی کی کوششیں جاری رکھے گی ، نئے انتخابات کا مطالبہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق حکمرانوں نے اچانک آئی پی پیز کی مخالف کیوں شروع کردی؟۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقلیتی حکومت ہے، ہم مینڈیٹ واپسی کی کوششیں جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی ہر وقت نئے الیکشن کے لئے تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ عوامی مفاد میں کررہے ہیں۔