All posts by admin

چیف کمشنر توھین عدالت نھی بنتی جسٹس ستار اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے اور تحریک تحفظ آئین اور عامر مغل کے بیٹے کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی ۔پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں کہا کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر دفتر سے عامر مغل کو گرفتار کر لیا، عامر مغل کو اٹھانے کے پورے ایک دن تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مقدمہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائیں. یہ توہینِ عدالت تو نہیں بنتی۔جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت میں شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر پڑھا ۔پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوٹیفکیشن پیش کیا، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی پچھلی رات ڈیڑھ بجے مجھے جلسہ معطلی کا نوٹیفکیشن بھیجا، آج محرم کی یکم ہے اور ہمارا جلسہ دو دن پہلے تھا، چیف کمشنر کے نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا کہ انہوں نے ہمیں بھی بلایا، ضلعی انتظامیہ نے ہمیں بالکل بھی اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں بلایا۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ اگر کمشنراسلام آباد نے آرڈر معطل کر دیا ہے آپ نے اس آرڈر کو چیلنج کرنا ہو گا۔شعیب شاہین نے کہا کہ انکو سزا تو دیں انکی ملی بھگت سامنے آئے جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ دلوں کے حال تو اللّٰہ جانتا ہے ہم نے تو قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں، آپ آرڈر کو چیلنج کریں گے تو آرڈر کی لیگیلیٹی کا تعین ہو گا، میں اس درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتا آپ مجھے بتائیں کس آرڈر پر توہین عدالت کی کارروائی کروں.آپ وکیل کی حثیت سے جو کر سکتے ہیں وہ کریں، پچھلی سماعت میں ڈی سی اسلام آباد نے جلسے کی اجازت دی ، چیف کمشنر نے اس آرڈر کو معطل کر دیا ، آپ چیف کمشنر کے احکامات کو چیلنج کریں۔عدالت نے پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست خارج کردی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کےلیے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کےلیے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق سولر پینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی، سولر پینلز 5 سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ شدہ چینی کاایک بڑا ذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا گیا

پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ شدہ چینی کاایک بڑا ذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےنوکنڈی میں پاکستان سےافغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔کارروائی کےدوران کلی غریب آباد،نوکنڈی میں ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ شدہ چینی کاایک بڑاذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا۔آپریشن کے نتیجے میں چینی کے 1,368 تھیلے ضبط کیے گئے، جن کاوزن تقریباً 70 ٹن اور قیمت موجودہ مارکیٹ ریٹ پر تقریباً 10 ملین روپے ہے، ضبط شدہ چینی افغانستان اسمگل کی جانی تھی۔چینی کےگودام کو سیل کرکےاسمگلروں کےخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ضبط شدہ چینی اور اس میں ملوث اسمگلروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

افغانستان چینل سمگلنگ کی کوشش ناکام مافیا شکنجے میں 70 ارب روپے کا مالک کون۔ قومی اسمبلی کا ھنگامہ خیز اجلاس طلب۔2 اھم بلوں کی منظوری۔چیف کمشنر توھین عدالت نھی بنتی جسٹس ستار۔پاکستان نے برطانوی ٹیم کو عبرت ناک شکست دے دی۔مریم نواز ان ایکشن سولر پینل فریب منظوری۔ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری۔محرم الحرام میں دھشت گردی کا خطرہ۔ تفصیلات کے لیے بادبان ٹی وی ٹویٹر بادبان یوٹیوب کو فالو کریں

سپریم کورٹ میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہ لینے پر پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست شہری قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں بھی الیکشن کمیشن معاملے پر کنفیوژن کا شکار دکھائی دیا۔

سپریم کورٹ میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہ لینے پر پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست شہری قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں بھی الیکشن کمیشن معاملے پر کنفیوژن کا شکار دکھائی دیا۔درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد مشکلات سلجھانے کیلئے سپریم کورٹ نے کاوشیں کیں، ایسا کیس پہلے نہیں آیا کیونکہ آئین ایسے مسائل کےلیے خاموش ہے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ پارلیمنٹیرینز نے ایسے تنازع کا کبھی نہیں سوچا تھا جس کے باعث قانون سازی نہیں کی۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نشان نہ چھینے جانے سے متعلق پارلیمنٹ کو قانون سازی کی ہدایت دے۔

21 ھزار ملک بھر میں ایسے افراد ھے جو ماہانہ 18 لاکھ سے 25 لاکھ روپے کی غیر قانونی مراعات حاصل کرتے ہیں۔ 30 ھزار واپڈا کے ملازم 300 ارب روپے کی مراعات اور بجلی چوری میں ملوث ہیں۔گیس کے ملازمین 200 ارب روپے کی مراعات اور چوری میں ملوث۔23سوارب سالانہ ای پی پی کو بانٹنے جائے ھے ان میں 800 ارب 11 خاندانوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں

انڈیا کے لیے ایک اور سنڈے سرپرایز کرکٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد پاکستانی پہلوان شھیر نے انڈین پہلوان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ شھدا کی تعداد میں اضافہ ایک اور بیٹا ماں دھرتی پر قربان۔الحمدللہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا یہ چاند ھمارے ملک کے لئے امن و امان کا سامان لے کر آئے۔قیصر احمد شیخ پاکستان کے سب سے پسندیدہ اور ایماندار وفاقی وزیر بحری امور کے وفاقی وزیر ھے وزیر اعطم شھباز گل کا دورہ۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری حج، عمرہ اور زیارات پر 6ارب ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں۔۔صحافیوں کی زبان اور چوروں کے ھاتھ کاٹ دیئے جاے تو پاکستان امن کا گہوارہ بن سکتا ھے تفصیلات کے لئے کلک کرے۔تفصیلات کے لیے بادبان ٹی وی ٹویٹر بادبان یو ٹیوب کو فالو کرے

پاکستانی ائیرلائنز کے پائلٹوں کو طیارہ اڑانے کےلیے فلائنگ فٹنس میڈیکل لائسنس جاری کرنے والا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سابقہ ڈاکٹر خود ایک کان سے بہرا تھا۔ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری جعلی پائلٹ لائسنس کےگرداب سے نکلی نہیں کہ اب کمرشل پائلٹس کی میڈیکل فٹنس پر بھی سوالیہ نشان لگنے کا خطرہ سروں پر منڈلا رہا ہے

پاکستانی ائیرلائنز کے پائلٹوں کو طیارہ اڑانے کےلیے فلائنگ فٹنس میڈیکل لائسنس جاری کرنے والا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سابقہ ڈاکٹر خود ایک کان سے بہرا تھا۔ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری جعلی پائلٹ لائسنس کےگرداب سے نکلی نہیں کہ اب کمرشل پائلٹس کی میڈیکل فٹنس پر بھی سوالیہ نشان لگنے کا خطرہ سروں پر منڈلا رہا ہے کیونکہ اب یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹوں کو طیارے اڑانے کے لیے فٹ قرار دینے والا ڈاکٹر خود اس عہدے کیلئے فٹ ہے بھی یا نہیں۔کیا آپ یقین کریں گےکہ پاکستانی ائیر لائنز کے پائلٹوں کو طیارہ اڑانے کے لیے فلائنگ فٹنس میڈیکل لائسنس جاری کرنے والا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سابقہ ڈاکٹر خود ایک کان سے بہرا تھا اور اب اس کی جگہ جس ڈاکٹر کا تقرر ہوا ہے اس کے پاس نہ مطلوبہ تجربہ ہے اور نہ ہی تعلیمی قابلیت ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فلائٹ سرجن اور میڈیکل ایسیسر Medical Assessor کی اہم ترین ذمہ داریاں ادا کرتا ہے اور اس کا کام کمرشل پائلٹس کو طیارہ اڑانے کے لیے طبی لحاظ سے فٹ ہونے کا لائسنس جاری کرنا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے عہدے پر ڈاکٹر احریما کی حالیہ متنازعہ تقرری کے بارے میں سوال پر سی اے اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں تقرریاں خالصتاً میرٹ پر کی جاتی ہیں، سی اے اے بھرتی کے لیے ایک سخت اور شفاف طریقہ کار پر عمل کرتا ہے جو کہ اہلیت، تجربہ، مہارت اور اس عہدے کےلیے موزوں ہونے پر مبنی ہے۔

صحافیوں کی زبان اور چوروں کے ھاتھ کاٹ دیئے جاے تو پاکستان امن کا گہوارہ بن سکتا ھے تفصیلات کے لئے کلک کرے

‏بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، “تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟”کمہار نے جواب دیا کہ “جو بھی گدھا لائن توڑتا ہے، میں اسے سزا دیتا ہوں، بس اسی خوف سے یہ سب سیدھا چلتے ہیں۔”بادشاہ نے کہا، “کیا تم ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟”کمہار نے حامی بھر لی، بادشاہ نے اسے منصب عطا کر دیا۔ پہلے ہی دن کمہار کے سامنے ایک چوری کا مقدمہ لایا گیا۔ کمہار نے فیصلہ سنایا کہ “چور کے ہاتھ کاٹ دو۔”جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا کہ “جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے۔”کمہار نے دوبارہ کہا کہ “چور کے ہاتھ کاٹ دو۔”اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی کہ “جناب تھوڑا خیال کریں۔ یہ اپنا خاص آدمی ہے۔”کمہار بولا، “چور کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور سفارشی کی زبان کاٹ دی جائے۔”اور کہتے ہیں کمہار کے صرف اس ایک فیصلے کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا۔ہمارے ہاں بھی امن قائم ہو سکتا ہے مگر اس کے لیئے چوروں کے ہاتھ کاٹنا پڑیں گے اور کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی!.