اپنے وقت کے مشہور شعلہ بیان مقرر اور اسٹوڈنٹ لیڈر جوہر حسین انیس سو نوے کی دہائی کے شروع میں پاکستان ہائی کمیشن نیروبی، کینیا میں پریس اتاشی کے فرائض انجام دے رہے تھے جہاں ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔جوہر بھائی جب بھی ملتے ان کا سوال اپنے مخصوص انداز میں ہوتا ” اور عابد! ! کیا بدمعاشیاں ہورہی ہیں ؟ ” میرا جواب سن کر بہت محظوظ ہوتے اور ہنستے ” جوہر بھائی جو کوئی چھوٹی موٹی بدمعاشی آپ سے بچ جاتی ہے وہ ہم کرلیتے ہیں ” 🙂جواب میں کہتے ” بڑے بدمعاش ہو تم”جوہر حسین پروفیسر کرار حسین کے صاحبزادے ، پروفیسر شائستہ زیدی، صادقہ صلاح الدین ( صادقہ کرار) ، شبیہ حیدر اور سینیٹر تاج حیدر کے بھائی تھے۔1950۔60 کی دہائیوں کی مشور طلبہ تحریکوں کے اہم کردار جنہیں کراچی بدر بھی ہونا پڑا تھا۔ان کے ہاتھ کے بنائے ہوئے کھانے خصوصاً نہاری احباب میں بہت مقبول تھی جو وہ بڑی محبت اور شوق سے کھلایا کرتے تھے
جنرل عاصم منیر جب ایک اہم انٹیلیجنس ذمہ داری پر فائز تھے تو اُن کے سامنے ایک ایسا معاملہ آیا جس میں طاقتور شخصیات کے نام شامل تھے۔ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ اس رپورٹ کو نظر انداز کر دیا جائے یا نرم کر کے پیش کیا جائے، تاکہ کسی بڑے نام کو نقصان نہ پہنچے۔لیکن جنرل عاصم منیر نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا۔انہوں نے کہا:”ریاستی ادارے افراد سے نہیں، اصولوں سے چلتے ہیں۔ اگر سچ دبایا گیا تو کل ملک اس کی قیمت چکائے گا۔”انہوں نے دباؤ کے باوجود رپورٹ کو بغیر کسی تبدیلی کے اعلیٰ حکام تک پہنچایا۔ اس فیصلے کی وجہ سے وقتی طور پر انہیں ذاتی نقصان اور عہدے سے ہٹائے جانے جیسے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر انہوں نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔وقت گزرنے کے ساتھ یہی دیانت اور جرات ان کی پہچان بن گئی، اور یہی خصوصیات بعد میں ان کے اعتماد، ترقی اور قیادت کی بنیاد بنیں۔سبقیہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ:سچ وقتی نقصان دے سکتا ہے، مگر مستقل عزت دیتا ہےاصولوں پر قائم رہنے والا شخص ہی حقیقی لیڈر ہوتا ہےدباؤ میں درست فیصلہ کرنا ہی کردار کی اصل پہچان ہے
*باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر*یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا جس نے صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مُستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جرگہ ممبران نے متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جرگہ ممبران نے قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا *قومی جرگے کا ایجنڈا سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا*باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ *ہم نے خوارج کے ساتھ دو مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی، مگر دونوں جرگے ناکام رہے،* سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی *متاثرینِ تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی قومی مسئلہ ہے، جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا* ، باڑہ سیاسی اتحاد باڑہ سیاسی اتحاد نے متفقہ اعلامیہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
*وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے اور مستقبل میں پائیدار امن کی واضح ضمانت دی جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے اور کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم اور نافذ کیے جائیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت اقربا پروری،انتظامی نااہلی اور کرپشن کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں گھر یا جائیداد رکھنے والے تمام رہائشیوں کو آئی ڈی پیز اسٹیٹس دے کر مکمل رجسٹریشن کی جائےسب کو امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *اپرباڑہ اور باڑہ پلین ایریا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہےجسے ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *قیامِ امن کے لیے آج سے باڑہ میں امن تحریک کا آغاز ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *باڑہ میں خوارج کی جانب سے اغوا برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز اور عام شہریوں میں خوف و ہراس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *سیاسی اتحاد باڑہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ متاثرینِ تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا*
یہ کہنے میں کوئ عار نہیں ہے کہ بلوچستان میں ریاست پاکستان کی رٹ بالکل ختم ہو چکی ہے بس باضابطہ اعلان باقی ہے آج بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ سرمچاروں نے عوامی و سرکاری و عسکری املاک پہ دھاوا بولا فیصل بنک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا نوشکی کورٹ کو اگ کی نظر کیا ایف سی کی چیک پوسٹوں پہ حملہ کیا تھانوں پہ قبضہ کیا سی ٹی ڈی کے افس پہ حملہ کیاایک منظم اور بیک وقت حملے کیے گۓ جس میں متعدد عسکری اہلکار زخمی و ہلاک ہوۓ جبکہ متعدد سرمچاروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیںکچھ عرصہ قبل بھڑکیں سنی تھی کہ یہ خوارج صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں جبکہ موقع ایا تو نہ ایس ایچ او نظر آیا نہ بھڑکیں مارنے والاآج پھر عوام اور سکیورٹی اہلکاران کا جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا
جبکہ سرمچار گھنٹوں شہروں میں دھندناتے پھرتے رہے یہ کوئ پہلا موقع نہیں کہ ان ازادی پسندوں نے دہ شتگردی کی ہواے روز ایسے واقعات ہوتے ہیں اور ستم ظریفی کہ شہروں میں اتنک مچانے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں عوام کے ساتھ عسکری اداروں کا نقصان کرتے ہیں جبکہ بلوچستان میں حکمتی رٹ ہے ہی نہیںدہائیوں سے یہ سرمچار سرگرم ہیں لیکن اج تک ختم نہیں ہو سکے ستم ظریفی یہ کہ چند ہزار آزادی پسند کنٹرول نہیں ہوتے اور پاکستان امریکا کے حکم پہ گازا میں امن قائم کرنے جانا چاہتا ہے وہ گازا جو پہلے ہی ختم ہو چکا ہے وہاں امن قائم کرنا ہے لیکن بلوچستا میں دہائیوں سے امن قائم نہیں ہو سکا
*باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر*یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا جس نے صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مُستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جرگہ ممبران نے متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جرگہ ممبران نے قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا *قومی جرگے کا ایجنڈا سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا*باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
*ہم نے خوارج کے ساتھ دو مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی، مگر دونوں جرگے ناکام رہے،* سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی *متاثرینِ تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی قومی مسئلہ ہے، جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا* ، باڑہ سیاسی اتحاد باڑہ سیاسی اتحاد نے متفقہ اعلامیہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ *وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے اور مستقبل میں پائیدار امن کی واضح ضمانت دی جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے اور کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم اور نافذ کیے جائیں* ، باڑہ سیاسی اتحاد *متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت اقربا پروری،انتظامی نااہلی اور کرپشن کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے*
، باڑہ سیاسی اتحاد *تیراہ میں گھر یا جائیداد رکھنے والے تمام رہائشیوں کو آئی ڈی پیز اسٹیٹس دے کر مکمل رجسٹریشن کی جائےسب کو امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *اپرباڑہ اور باڑہ پلین ایریا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہےجسے ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *قیامِ امن کے لیے آج سے باڑہ میں امن تحریک کا آغاز ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *باڑہ میں خوارج کی جانب سے اغوا برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز اور عام شہریوں میں خوف و ہراس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے* ، باڑہ سیاسی اتحاد *سیاسی اتحاد باڑہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ متاثرینِ تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا*
‼️ **‼️*بلوچستان / گوادر اپڈیٹ*فتنہ الہندوستان کے خلاف صبح سے جاری جاری آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مصدقہ تعداد 67 ہو گئی۔ سیکورٹی ذرائع اس سے قبل پچھلے دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھےاس طرح بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشگردوں کی کل تعداد 108 ہو چکی ہے- سیکیورٹی ذرائع اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے دس بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع مزید تعاقبی آپریشنز جاری؛ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی اطلاعات۔ سیکورٹی ذرائع ‼️ *گوادر میں بلوچ مزدور خاندانوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بربریت*‼️سفاک ہندوستانی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ یہ تعداد پہلے پانچ معصوم شہریوں کی تھی۔ سیکورٹی ذرائع شہید ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
ان تمام کا تعلق بلوچستان سے ہے جو محنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔ سیکورٹی ذرائع اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع دہشت گردی کے ان گھناؤنے واقعات کے خلاف گوادر کے غیور عوام میں شدید غم وغصہ۔ سیکورٹی ذرائع گردو نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری۔ سیکورٹی ذرائع غریب مزدوروں پر یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف سرگرم ہے۔ سیکورٹی ذرائع
*‼️*بلوچستان اپڈیٹ**سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن جاری* مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی follow up کاروائیوں میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگروں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ سیکورٹی ذرائع سیکورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جنمیں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی ذرائع سیکورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔ سیکورٹی ذرائع ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔سیکورٹی ذرائع
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے مسٹر خلف خلفوف کی ملاقاتوزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیووف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر الہام علیووف کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی جس نے آذربائیجان کا عالمی پروفائل بلند کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باقاعدگی سے اور قریبی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صدر علیووف کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔نمائندے، صدر آذربائیجان نے صدر علیووف کا ایک خط بھی وزیراعظم کے حوالے کیا جس میں آذربائیجان کی طرف سے اسلام آباد میں اس ماہ کے شروع میں افتتاح کیے گئے آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے فراہم کردہ تعاون پر وزیراعظم کے تعریفی پیغام کو تسلیم کیا گیا
🚨 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *🚨 30 جنوری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨(1) تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں: سکیورٹی ذرائع🚨(2) لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: ایس پی اور ایس ایچ او نے تشدد کیا، بیوی کو قتــل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، شوہر کا الزام🚨(3) سانحہ بھاٹی گیٹ: جاں بحق ماں بچی کی میتیں آبائی علاقے شورکوٹ پہنچ گئیں، آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک🚨(4) بھاٹی گیٹ واقعہ، وزیراطلاعات پنجاب نے متاثرہ خاندان سے معافی مانگ لی، عظمیٰ بخاری نے واقعے کو فیک نیوز قرار دیا تھا🚨(5) ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ؛ خاتون کے خاوند پر تشدد، پولیس افسران کے خلاف کارروائی🚨(6) ماں بچی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ، پولیس پر مدعی سے زبردستی سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کا الزام🚨(7) پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا، سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات، پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا🚨(8) تشویش کی بات یہ کہ پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں، وزیراعلیٰ کے پی🚨(9) دو دن سے جو ہمارے ساتھ کیا گیا اس پر سخت مذمت اور غصے کا اظہار کرتا ہوں: سہیل آفریدی🚨(10) ساؤتھ افریقہ: مولانا فضل الرحمٰن نے جوہانسبرگ کی معروف و جامع مسجد فوسبرگ میں نمازِ جمعہ کی امامت کی🚨(11) حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا: وزیراعظم🚨(12) سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کے ہر روڈ پر جدید بسیں چلیں گی، سینئر وزیر شرجیل میمن🚨(13) بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک🚨(14) کاروباری برادری کیلئے خوشخبری؛ وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان🚨(15) صنعتی ترقی کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے اقدامات کررہی ہے، شہباز شریف🚨(16) کراچی: شبِ برات کے موقع پر سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں 4 فروری بدھ کو عام تعطیل کا اعلان🚨(17) ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈمارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقوں اور صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان
🚨(18) سانحہ گل پلازہ پر انتظامی ناکامیاں، مئیر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان🚨(19) سانحہ گل پلازہ کے بعد سول ڈیفنس کے دفتر کی حقیقت بے نقاب ، آوارہ کتوں کی تعداد عملے سے زیادہ🚨(20) سانحہ گل پلازہ کے بعد ٹریفک کا انتظام کیوں نہیں کیا؟ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ برطرف🚨(21) سانحہ گل پلازہ کراچی سمیت صوبے کی کئی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ🚨(22) لاکھوں روپے لاگت والی آلو کی فصل کے 50 ہزار دینے والا کوئی نہیں، کاشتکاروں کیساتھ مڈل مین بھی پریشان🚨(23) میانوالی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک🚨(24) سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ🚨(25) فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی🚨(26) امریکا ایر_
ان مخاصمت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان🚨(27) کراچی، ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق🚨(28) پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے🚨(29) کراچی: ابراہیم حیدری کے علاقے میں آٹا چکی کی دکان پر فائرنگ، مزدور قتــل🚨(30) امریکا کا 250 سالہ جشن آزادی، پاکستان کے مختلف شہروں میں پروگرامز کا انعقاد🚨(31) ایمان مزاری ٹوئٹس کیس فیصلہ، عدالت کا ایر_ان و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم🚨(32) خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری🚨(33) بلوچستان میں موسم سرما کا شدید اسپیل آج رات سے داخل ہوگا🚨(34) سانحہ گل پلازہ انکوائری؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا گورنر کے پرنسپل سیکریٹری کو خط کا جواب🚨(35) سانحہ گل پلازہ؛ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے احتجاج میں ہمارا ساتھ نہیں دیا، ایم کیو ایم رہنما🚨(36) پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق🚨(37) حج ویزے کے لیے سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کروانا لازم قرار🚨(38) سابق وزیر اعلیٰ کے پی، علی امین گنڈا پور کبوتروں کو دانہ پانی ڈالتے ہوئے، ویڈیو وائرل🚨(39) کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے زیورات سمیت 5.8 کروڑ روپے کا سامان برآمد🚨(40) پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج🚨(41) حکومت نے پی آئی اے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری ترجیح قرار دے دی🚨(42) مہمند: گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی🚨(43) خیبر پختونخوا حکومت کا پاک افـغـاـ ن سرحد کی بندش پر وفاقی حکومت کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا🚨(44) علی ترین پھر پی ایس یل میں ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند، بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ🚨(45) ’فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے‘، ورلڈ کپ سے متعلق سابق کرکٹر کا بھارتی بورڈ کو پیغام🚨(46) بھارت؛ ماڈل بننے کی دیوانی بیوی نے شوہر کے بندریا کہنے پر خودکشی کرلی🚨(47) وائرل نازیبا ویڈیو: علینہ عامر کا معلومات فراہم کرنے پر نقد انعام کا اعلان🚨(48) باکسنگ کے فروغ کیلئے سابق عالمی چیمپئن عامر خان پاکستان پہنچ گئے🚨(49) راولپنڈی اور لاہور سے ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار🚨(50) 9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو نقول فراہم
جاسوس آرمی چیف ۔اظہر سیدعالمی سطح پر معتبر سمجھے جانے والے مغربی میڈیا میں تسلسل کے ساتھ بریکینگ نیوز چلائی گئی ریڈ آرمی کے سربراہ کو سی آئی اے کیلئے جاسوسی کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ۔وال سٹریٹ جنرل اور نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے بعض آرٹیکلز میں آرمی چیف کی گرفتاری کی اطلاعات بھی دی گئیں ۔سی این این فاکس نیوز اور سکائی نیوز میں عظیم دانشوروں نے ریڈ آرمی میں سی آئی اے کے اثرورسوخ کے متعلق تبصرے کئے ۔امریکی یا مغربی ممالک کے صحافیوں کے سر پر دو سینگ ہوتے ہیں نہ ہی انہیں خواب میں خبریں ملتی ہیں ۔سی آئی اے کی عظمت کی ساری خبریں ،تبصرے اور تجزیے امریکی میڈیا سے شروع ہوئے ۔خبر کسی کو بھی نہیں چینی پولٹ بیورو میں کیا ہوا ہے ۔جو آہنی پردہ کبھی سوویت یونین پر تھا وہی پردہ چینی فیصلہ ساز اداروں پر ہے ۔عظیم امریکی صحافیوں نے جو خبریں چلائی ہیں وہ ساری کی ساری فیڈڈ خبریں ہیں ۔یہ وہی میڈیا مینجمنٹ ہے جس میں افغانستان پر حملہ سے قبل اسامہ بن لادن کا انٹرویو ارینج کروایا تھا اور اس میں ایٹم بم کی تیاری کی دھمکی دی گئی تھی ۔صحافی استعمال ہوتے ہیں ۔ملکی مفاد کے نام پر خود کو دلال بنا کر بیچ دو اور بہت بڑے صحافی بن جاؤ ۔امریکی صحافی بھی دلالی کر رہے ہیں ۔امریکہ اور یورپ کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز امریکی اور مغربی مفادات کے تحت کام کرتے ہیں ۔بی بی سی ہو یا الجزیرہ سب کے سب رائے عامہ متاثر کرنے کا کام مالکوں کے اشارے پر کرتے ہیں۔ایک مثال ہے سابقہ مالکوں کے دور میں ایجنسی کا پالتو جج راول ڈیم میں نیول کلب کے خلاف شمشیر برہنہ بن کر عوام سے واہ واہ وصولتا تھا ۔کبھی دامن کوہ سے اوپر بنے ہوٹل کو سرکاری اراضی قرار دیتا تھا اور فوج کے حق ملکیت پر سوال اٹھا کر قانون و انصاف کا پرچم بردار بنتا تھا۔چونکہ پالتو تھا اس لئے تحریک عدم اعتماد کی رات عدالت کھول کر بیٹھ جاتا تھا ۔معاوضے میں سپریم کورٹ کی ججی عطا ہوتی تھی
۔یہی حال عالمی سطح پر معتبر سمجھے جانے والے میڈیا ہاؤسز کا ہے ۔اوریجنل خبریں اور پروگرام کر کے عوام کا اعتبار قائم رکھتے ہیں لیکن مالکوں کے اشارے پر رائے عامہ کو گمراہ بھی کرتے ہیں۔چینی نظام کیمونسٹ پارٹی کی مکمل گرفت میں ہے ۔وہاں کوئی دوسری سیاسی جماعت یا تنظیم نہیں ۔سب کچھ کیمونسٹ پارٹی کے اندر ہے ۔کارخانوں میں بھی کیمونسٹ پارٹی کی تنظیم ہے۔عالمی منظر نامے جتنی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے صرف تجزیہ کیا جا سکتا ہے پولٹ بیورو میں اختلاف رائے ہوا ہے ۔وینویلا اور ایران پر امریکی ممکنہ حملہ کے تناظر میں چینی پولٹ بیورو نے اختلاف رائے ختم کرنے کیلئے ریڈ آرمی کے سربراہ کو سائڈ لائن کیا ہے ۔یہ چینی پولٹ بیورو کی طاقت کا اظہار ہے نہ کہ سی آئی اے کا پولٹ بیورو میں پہنچنا ۔
اسپین: لاکھوں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہوزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے تارکینِ وطن کو اسپین کے لیے “دولت، ترقی اور خوشحالی” قرار دیتے ہوئے سماجی تحفظ کے نظام میں ان کی شراکت کا حوالہ دیا ہے۔ایلما سائز نے کہا، “ہم انسانی حقوق، انضمام، باہمی ہم آہنگی پر مبنی مہاجرت کے ایک ایسے ماڈل کو مضبوط کر رہے ہیں جو معاشی ترقی اور سماجی یکجہتی کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔”
بانی چیئرمین عمران خان کو خفیہ طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، عطا تارڑ کے اعتراف نے وفاقی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، عمران خان کی صحت پر سنگین خدشات کے باوجود ذاتی معالج تک رسائی روکی جا رہی ہے، یہ کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کو ہسپتال لایا گیا مگر فیملی اور وکلاء کو جان بوجھ کر لاعلم رکھا گیا، یہ مجرمانہ غفلت ہے، اگر جعلی وفاقی حکومت نے فوری طور پر عمران خان کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دی تو سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے، وفاقی حکومت نے ملک میں ائین و قانون اور عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں، ملک کے سابق وزیر اعظم اور مقبول قومی رہنما کے معاملے پر وفاقی حکومت کی بے حسی اور سیاسی انتقام قابل مذمت ہے، بانی چیئرمین عمران خان کے پمز ہسپتال میں طبی معائنے سے متعلق عطا تارڑ کا بیان وفاقی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے، دیگر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی بانی چیئرمین عمران خان تک فوری رسائی دی جائے،بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر غیر قانونی پابندی عائد ہے، پنجاب حکومت عدالتی احکامات کو بھی نظر انداز کر رہی ہے،عمران خان سے ملاقات پر پابندی عدالتی احکامات، آئین، جمہوری اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان
تاریخ کی سب سے بڑی ٹریڈ ڈیل بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل سائن ہو گئی ہے چند ماہ قبل دنیا کا ماما ٹرمپ بھارت کو دھمکی دیتا ہے کہ اگر تم نے روس سے 130 ارب ڈالر کا خام تیل لینے کا معاہدہ اور برکس تنظیم کے ڈالر کے استعمال میں کمی لا کر مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کے معاہدے کو ختم نہ کیا تو اتنا ٹیرف لگائے گا کہ بھارت ( انڈیا ) کی معیشت کی کمر ٹوٹ جائے گی بھارت نے سفارتکاری کے زریعے مامے ٹرمپ کو ماموں بنائے رکھا کہ ہم تمہارے ساتھ تم ہم پہ ظلم نہ کرو۔لیکن ساتھ ہی یورپی یونین سے مذاکرات کے زریعے ٹریڈ ڈیل پہ خاموشی آگے بڑھاتا رہا جو اب فائنل ہو کر ڈیل سائن ہو گئی ہے جس کے بھارتی اشیاء میں 9400 جی 9400 آئٹم ٪0 مطلب صفر پرسنٹ ڈیوٹی پہ یورپ جائیں گی اس طرح بھارت جو مینوفیکچرنگ ہب بن رہا اس کی تیار کردہ اور غذائی اجناس بآسانی یورپ جا سکیں گی اس طرح بھارت کو امریکہ سے بڑی مارکیٹ مل گئی اور یورپ کو مہنگائی کے شدید دباؤ میں سستی اشیاء ضرورت میسر آ جائیں گی جس سے یورپی ممالک جو اس وقت مہنگائی کے طوفان میں گھرے ہوئے ہیں اپنے ممالک میں مہنگائی میں کمی لا سکیں گے یہ مامے ٹرمپ کے منہ پہ ایسا زناٹے دار تھپڑ ہے جو وہ مرتے دم تک بھول نہیں سکے گا
مامے ٹرمپ نے جو ٹیرف جنگ شروع کی اس میں چین اسے پہلے ہی شکست دے چکا ہے روس نے امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لایا اور اب انڈیا نے یورپی یونین کے ساتھ ہاتھ ملا کر ٹرمپ کی کمر توڑ دی ہے اس طرح تین بڑے ممالک تینوں نے امریکہ کو اوقات دیکھا دی ہے ساتھ یورپ بھی ہاتھ سے نکلنے لگا ہے اوپر سے امریکی ماما ٹرمپ جو جنگیں شروع کرنے کے چکر میں ہے وہ اس کی تباہی کے بہت ہوں گی کہتے ہیں عروج کے ساتھ زوال اور زوال کے ساتھ عروج کا تعلق لازم و ملزوم ہے تو امریکہ نے بہت عروج دیکھ لیا سوچنا یہ ہے ہم پاکستانی چائنہ سے زیادہ امریکی دوروں میں مصروف ہیں ہم کہاں پہ کھڑے ہیں
آپ نے ایف آئی آر دینی ہے تو دے دو ، جو کرنا ہے کر لو ۔۔۔ بااثر فراڈیوں کا ایس پی شہر بانو نقوی کو فون کال پر جواب ۔۔۔۔ لاہور کی ایک کروڑ پتی فیملی کے ساتھ ہوئے فراڈ کی حیران کن سچی کہانی ۔۔۔ ملزمان آزاد پھر رہے ، متاثرین پر ایف آئی آر ہو گئی ۔۔۔ واہ نظام پاکستان تیرے صدقے ۔۔۔۔۔سیلاب کے دنوں میں لاہور کی ایک کاروباری شخصیت محمد شاہد کے ساتھ محمد علی چوہدری اور ظہیر عباس چٹھہ نے لین دین شروع کیا ،محمد شاہد چاول اور آٹے کا کاروبار کرتے تھے ۔۔ محمد علی اور ظہیر عباس نے ان سے مال لینا شروع کیا اور انہیں تھوڑی بہت ادائیگی کرتے رہے ، لیکن تناسب یہ رہا کہ کروڑ روپے کا مال لیتے اور چند لاکھ دے کر باقی بیلنس میں ڈال دیتے ، بڑھتے بڑھتے واجب الادا رقم 45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جسکے بعد نومبر میں فراڈیوں نے پیسوں کے مطالبے پر بہانے اورٹال مٹول شروع کردی اور چند ہفتوں بعد دھم۔کیاں دینے پر اتر آئے ، محمد شاہد تھانے گئے تو انہیں ایس پی ڈیفنس کے پاس جاکر درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ، ایس پی شہر بانو نقوی نے ملزمان سے فون پر بات کی اور کہا کہ معاملہ سیٹل کریں ورنہ میں ایف آئی آر دینے لگی ہوں تو ملزمان نے کہا آپ دے دیں ایف آئی آر ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ اسکے بعد متاثرہ تاجر کو ق۔ت۔ل کی دھم۔کیاں ملنے لگیں اور انکو بچوں کے اغ۔وا کی دھم۔کی دی گئی ، یہاں تک کہ محمد شاہد اور انکا ساتھ دینے والے رشتے داروں پر مختلف نوع کے پرچے ملزمان کی جانب سے درج کروا دیے گئے ، تھانے کچہری سے مایوس ہو کر محمد شاہد نے بیرون ملک چلے جانے میں عافیت جانی اور انکی فیملی لاہور میں اپنے گھر میں محصور ہے جبکہ فراڈیے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور متاثرہ فیملی کو آئے روز وائس میسج بھیج کر ڈرا رہے ہیں کہ سب کچھ بھول جاؤ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، اگر ہمارے خلاف درخواست دو گے تو ہمیں فرق نہیں پڑے گا مگر تمہاری زندگی اجیرن ہو جائے گی ۔۔۔
متاثرہ فیملی اور 5 بچوں کے ساتھ گھر میں محصور ماں نے فریاد کی ہے کہ کلمے والے اس ملک میں کوئی ہے جو ہمیں انصاف دلائے ۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا انصاف کہاں ہے ، بچوں اور عورتوں والی ریڈ لائن کدھر ہے ، میرے بچوں کا سکول اور کالج چھوٹ گئے ، ہمیں جان کا خطرہ ہے ،ہم سے قرض لینے والے ہمیں تنگ کر رہے ہیں اور ہمیں لوٹنے والے آزاد پھر رہے ہیں ۔۔۔ کیا اس ملک کی عدالتیں ، ایف آئی اے اور سی سی ڈی ہمارے ساتھ ہونیوالے اس فراڈ پر کوئی ایکشن لیں گی ؟؟؟
*پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا: ترجمان دفترِ خارجہ*دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب فوجی دستے بھیجنا نہیں، بورڈ آف پیس میں شمولیت حکومتی قواعد کے تحت مشاورت سے طے پائی ہے، بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی، بورڈ آف پیس میں شمولیت کامقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانا ہے، بورڈ آف پیس کا دوسرا مقصد غزہ کی تعمیرِ نو میں معاونت ہے جبکہ تیسرا مقصد فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر مبنی دیرپا امن کا قیام ہے
کپتان عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایکس پر پیغاممیرے والد، عمران خان، اب موت کی کوٹھڑی (ڈیتھ سیل) میں 900 سے زائد دن گزار چکے ہیں جہاں نہ خاندان سے ملاقات کی اجازت ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین تک رسائی ہے۔ معتبر رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اُن کی آنکھ میں (central retinal vein occlusion) کی تشخیص ہوئی ہے، جو کہ ایک خطرناک رُکاوٹ ہے اور اگر کسی مناسب ہسپتال میں فوری طِبی امداد کے ذریعے اس کا علاج نہ کیا گیا تو یہ مُستقل بینائی جانے کا سبب بن سکتی ہےاِس کے باوجُود حُکام ان کے علاج میں رُکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور انہیں اُن ڈاکٹروں سے محرُوم کر رہے ہیں جن پر وہ بھروسہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ مُجھے اُن سے بات کرنے کے حق سے بھی محرُوم رکھا گیا ہے۔ یہ گورننس (نظامِ حکُومت) نہیں ہے، یہ آمرانہ ظُلم ہےمیں انسانی حقُوق کے ہر مُحافظ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اپنا کردار ادا کریں، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ آج کے پاکستان میں جمہُوریت کھوکھلی ہے اور بنیادی انسانی حقُوق کو کُچلا جا رہا ہے