All posts by admin

کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب۔بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا،ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان۔’پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں‘، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلاناسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا۔لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے طلال چودھری 2026 کا سب سے بڑا جھوٹ۔۔صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔۔پاکستان نے اسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 22 رنز سے شکست دے دی۔اڈیالہ جیل کے باھر دھرنا حالات کشیدہ صورتحال نازک بڑے حادثے کی گونجامن فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، دیگر مسلم ممالک بھی اس بورڈ میں شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان u19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کو اب بہت بڑے چیلنج سے گزرنا ہے. اس وقت بھارت کے 6 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے 4 پوائنٹس بھارت اور پاکستان کا دونوں کا ایک ایک میچ باقی ہے جو کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے پاکستان اگر بھارت سے جیت جاتا تو پاکستان کے پاس بھی 6

پوائنٹس ہو جائیں گے

یوں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہونگے تو بات رن ریٹ پر آ جائے گی. پاکستان کو بھارت سے میچ ہی نہیں جیتنا بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا تاکہ رن ریٹ بھارت سے اچھا ہو کر پاکستان آگے جائے اب پاکستان اگر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو بھارت سے ہمیں 150 پلس رنز کے مارجن سے میچ جیتنا ہے اگر پاکستان پہلے باولنگ کرتا بھارت جتنا بھی ٹارگٹ دے پاکستان کو 20 اوورز سے پہلے میچ جیتنا ہے. ان دو وجوہات پر پاکستان آگے جا سکتا ہے. اور بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے اور اگر انگلینڈ نیوزیلینڈ سے میچ ہارتا ہے تو پاکستان پھر سمپل ایک اچھا میچ بھارت سے کھیل کر جیتے پاکستان آگے سیمی فائنل میں چلا جائے گا.

بیٹ بھی چلا، گیند بھی چلی، صائم ایوب نے میچ اکیلے جتا دیاپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے زبردست کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کے مطابق اس میچ میں پاکستان کی جیت کی بنیاد متوازن بیٹنگ، بروقت وکٹیں اور میدان میں بہترین حکمتِ عملی بنی۔قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ آغاز اگرچہ مایوس کن رہا اور پہلی ہی گیند پر اوپنر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہو گئے، مگر اس کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

پاور پلے کے اختتام پر اسکور 56 رنز تھا جو ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوا۔ اطہر جی کے مطابق یہی شراکت پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی۔صائم ایوب نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے جن میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے، جبکہ سلمان علی آغا نے 27 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے اہم موقع پر دونوں سیٹ بیٹرز کو آؤٹ کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی۔ بعد ازاں بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے درمیانی اوورز میں رنز بنانے کی کوشش کی، تاہم تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ آخر میں محمد نواز کے ناقابلِ شکست 15 رنز کی بدولت پاکستان 169 کے قابلِ دفاع اسکور تک پہنچا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیز آغاز کیا، مگر صائم ایوب کی آف اسپن نے میچ کا رخ یکسر بدل دیا۔ پہلے میتھیو شارٹ اور پھر خطرناک ٹریوس ہیڈ کی وکٹ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کے مطابق صائم ایوب کی یہی اسپیل اس میچ کا اصل ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔آسٹریلیا کی اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ میٹ رینشا اور کیمرون گرین نے کچھ مزاحمت کی، مگر رن آؤٹس اور ابرار احمد کی عمدہ گیند بازی نے مہمان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ کیمرون گرین 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ آخر میں زیویئر بارٹلیٹ کے 34 رنز نے صرف شکست کا مارجن کم کیا۔ آسٹریلوی ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز تک محدود رہی۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے بھی معاون کردار ادا کیا۔

اطہر جی کے مطابق یہ جیت نہ صرف صائم ایوب کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے بلکہ پاکستان ٹیم کے اجتماعی اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کرے گی۔مجموعی طور پر یہ میچ پاکستان کے لیے ایک مکمل ٹیم پرفارمنس تھا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں توازن نظر آیا۔ کرکٹ تجزیہ نگار اطہر جی کی رائے میں اگر قومی ٹیم اسی تسلسل اور نظم و ضبط کے ساتھ کھیلی تو سیریز میں برتری برقرار رکھنا مشکل نہیں ہوگا۔#

کوئٹہ میں تعینات پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عمران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شھید۔ کرنل عمران شھید ابای شھر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔۔ سابق جنرل فیض حمید کے پٹواری/تحصیلدار بھائی نجف حمید کی گرفتاری کے لیے چھاپے:۔۔ *ایران ڈیل کرے ورنہ اس پر حملہ کیا جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔۔ ایران نے حملے کی صورت میں جوابی کارروائی اور 3 ممالک پر حملے کا فیصلہ کر لیا۔۔*ایک بہت بڑا بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔۔ ۔امریکہ نےایران کاملٹری گھیراؤکرلیاخوفناک جنگ۔۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ عرب امارات وزیر داخلہ ھمراہ خاتون اول آصفہ بھٹو کی صدر زرداری کو معاونت۔۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

بریکنگ نیوزکوئٹہ میں تعینات پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عمران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شھید حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

*حکومت کا پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ*پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نےموٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کر لی ہے،جبکہ نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

*ایف بی آر نے کسٹمز افسروں کو غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال سے خبردار کر دیا*فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے والے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد افسران نے اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ایسے طرزِ عمل کو “غیر اخلاقی رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کے زمرے میں آتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقاتدونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاقملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیالملاقات میں صدر آصف علی زرداری اورمتحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیادونوں رہنماؤں کا تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زورملاقات میں اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا

دونوں رہنماوں نے اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کو اجاگر کیا صدر مملکت نےیو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماوں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکتوفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں شریک تھے

پاکستان کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 16ویں سالانہ اجلاس میں بین التہذیبی مکالمے کے فروغ کے عزم کا اعادہ۔ پاکستان نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 16ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر بین التہذیبی اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے اپنے پختہ عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے ایشیا میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پارلیمانی سطح پر مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ پاکستانی پارلیمانی وفد جس کی قیادت ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین سینیٹر افنان اللہ خان کر رہے ہیں جو ان دنوں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 16ویں اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وفد میں سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر محمد اسلم ابڑو جبکہ رکن قومی اسمبلی محترمہ تسکین اختر نیازی بھی شامل ہیں۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب میں ایشیا میں پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور پائیدار ترقی کے لیے بین التہذیبی مکالمے کو بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے بحرین کی مجلس نمائندگان کے اسپیکر اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے صدر عزت مآب احمد بن سلمان المسلم کو اے پی اے کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور تنظیم کی 20ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر مملکتِ بحرین کی میزبانی کو سراہا۔ انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سابق صدر کی قیادت اور اے پی اے سیکرٹریٹ کے مؤثر انتظامات کی بھی تعریف کی۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے شرکا سے خطاب میں سینیٹر افنان اللہ خان نے معاشی بے یقینی، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشرتی تقسیم اور عدم برداشت جیسے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانوں پر یہ خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جامع طرزِ حکمرانی کو فروغ دیں، باہمی ہم آہنگی کو مضبوط کریں اور مکالمے کو قانون سازی، احتساب اور عوامی نمائندگی کے ذریعے مؤثر عوامی پالیسی میں ڈھالیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایشیا کی اصل طاقت اس کے عظیم تہذیبی ورثے میں مضمر ہے جو صدیوں پر محیط بقائے باہمی، مکالمے اور باہمی سیکھنے کی روایت کا امین ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الثقافتی اور بین المذاہب مکالمہ اب محض ایک انتخاب نہیں بلکہ انتہا پسندی، جھوٹی معلومات اور معاشرتی تقسیم کا مؤثر تدارک کرنے کے لیے ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ پاکستان کے تاریخی اور آئینی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کا کثیر الثقافتی اور ہم آہنگ معاشرتی نظریہ اس کی تہذیب اور آئین میں ایستادہ ہے جو مذہبی آزادی، قانون کی نظر میں برابری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے ادارہ جاتی اقدامات اور سینیٹ آف پاکستان میں اقلیتی کاکس جیسے فورمز کا ذکر کیا جو رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وفد کے سربراہ نے عالمی سطح پر پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امن اور رواداری کے فروغ، مذہبی مقامات کے تحفظ اور بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے کے لیے مشترکہ قراردادوں میں اہم کردار ادا کرنے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کرتارپور راہداری کو بین المذہب ہم آہنگی مکالمے سے عملی تعاون میں بدلنے کی ایک زندہ مثال قرار دیا جو عوامی روابط اور باہمی اعتماد کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے پاکستان کی پہلی قومی ثقافتی پالیسی (2018)، نیشنل ہسٹری میوزیم کے قیام، تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبوں اور ثقافتی احیاء کے اقدامات کو سماجی ہم آہنگی اور جامع قومی شناخت کے فروغ کی عملی کوششیں قرار دیا۔ انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے پی اے علاقائی سطح پر مشترکہ پارلیمانی اقدامات، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ چیلنجز کے مؤثر حل کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو اپنی قراردادوں اور مسلسل روابط کے ذریعے ایشیا کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

خطاب کے اختتام پر سینیٹر افنان اللہ خان نے اے پی اے کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے تعمیری اور فعال تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بین التہذیبی اور بین الثقافتی مکالمے کو پارلیمانی سطح پر مستقل ترجیح بنایا جائے تاکہ ایشیا کے تنوع کو اتحاد، استقامت اور مشترکہ ترقی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

: 28 جنوری 2026*وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی وفد کے ہمراہ ملاقات* *پاکستان میں پولیو کے مکمل سد باب تک بل گیٹس فاونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ وزیراعظم* *پاکستان سے پولیو کے سد باب کے لئے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم**پاکستان سے پولیو کے سد باب میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک سعودی عرب کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم* *حکومت جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔وزیراعظم**اسں بیماری کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابی کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم* *وفاقی حکومت موثر حکمت عملی کے تحت ملک کے طول و عرض میں پولیو ٹیم کی رسائی ممکن بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم**ملک میں انسداد پولیو کی مہم کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت متعلقہ منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔وزیراعظم**انسداد پولیو سے متعلق عوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کے لیۓ وفاقی وزارت صحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سفارشات مرتب کرے۔ وزیر اعظم کی ہدایت* *گیٹس فاؤنڈیشن، وزیراعظم پاکستان کی انسداد پولیو پر ذاتی توجہ اور اس تناظر میں اٹھائے گئے موثر عملی اقدامات کو نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس**پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے جو کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ کرس ایلیاس* *پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں سے انسداد پولیو پر تعمیری مشاورت جاری رہے گی۔ کرس ایلیاس* *پاکستان میں پولیو وائرس کی ماحولیاتی موجودگی کے خاتمے اور تمام علاقوں میں پولیو ٹیم کی رسائی کے تناظر میں موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔ کرس ایلیاس*اسلام آباد میں وزیراعظم سے گیٹس فاونڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے آنے والے وفد میں گیٹس فاونڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس اور ڈائریکٹر پولیو کیتھی نیوزیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو مائیکل گالوے شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور دیگر سرکاری عہدے داران بھی شامل تھے۔ اسلام اباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ملک سعودی عرب کی طرف سے انسداد پولیو کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کی جا سکتی ہے کہ جاری اقدامات کے نتیجے میں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمے کی منزل حاصل کر لے گا۔ اس موقع پہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے انسداد پولیو کے لیے جاری پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے تحت اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے وزیراعظم کی رہنمائی اور بل گیٹس کی ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاقدامات مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نےبھی ملاقات میں انسداد پولیو کے تحت تمام صوبوں اور شہروں میں جاری اقدامات پر حاضرین کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے وفد میں شامل گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ روبیو کا دعویٰ:”ہمارے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 9 مقامات پر 30 سے 40 ہزار فوجی تعینات ہیں، اور یہ سب ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں ہیں۔ہمیں مشرقِ وسطیٰ میں اتنی طاقت برقرار رکھنی ہوگی کہ اگر ایران اس خطے میں ہمارے فوجیوں پر حملہ کرے تو ہم اپنا دفاع کر سکیں۔”

بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ملک ریاض احمد سمیت فیملی کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔ ایران ڈیل کرے ورنہ اس پر حملہ کیا جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*ماڑی انرجی کا ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان*ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری- ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا

پاکستان کی موٹرسائیکل انڈسٹری نے سال 2025 میں مضبوط بحالی کا مظاہرہ کیا، جہاں موٹر سائیکلوں کی پیداوار اور طلب میں واضح سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ موبائل ورلڈ میگزین کے مطابق، سال 2024 میں ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کی مجموعی پیداوار 14 لاکھ 5 ہزار 488 یونٹس تھی، جو سال 2025 میں بڑھ کر 18 لاکھ 98 ہزار 767 یونٹس تک پہنچ گئی ھے۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 4 لاکھ 93 ہزار یونٹس کا اضافہ ہوا، جو قریباً 35 فیصد سالانہ اضافے کو ظاہر کرتا ھے۔

*ایف بی آر نے کسٹمز افسروں کو غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال سے خبردار کر دیا*فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے والے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد افسران نے اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ایسے طرزِ عمل کو “غیر اخلاقی رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کے زمرے میں آتا ہے۔

*حکومت کا پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ*پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نےموٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کر لی ہے،جبکہ نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

🚨 کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمعمرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد رہا ہوگیا. پلی بارگین کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں خزانے میں جمع *ٹرمپ کی عراق کو وارننگ، نوری المالکی کی واپسی پر امریکی حمایت ختم کرنے کی دھمکی*“`المالکی کے سابقہ دور میں عراق غربت اور شدید بدامنی کا شکار ہوا تھا،ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے،امریکی صدر““امریکا نوری المالکی کو ایران کے زیادہ قریب سمجھتا ہے،جس پر واشنگٹن میں تشویش ہے،رپورٹ

‏ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس، اسلام آبادوزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےعدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمسینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ⁠عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

جمہوریت کی سانسیں اکھڑ گئیں۔ خواجہ آصف کی بریفننگ تضادات کا شاہکار عمران خان کی بینائی خطرے میں وزیر اطلاعات کی مشکلات میں اضافہ جسٹس کیانی 18 سالہ دوشیزہ ہیں جنہیں معلوم نہیں کہ وکلاء ہڑتال پر کیوں ہیں؟ سہیل رانا لائیو میں رات 11 بجے

صوبیدار شوکت علی (27 سندھ رجمنٹ) آج وطنِ عزیز کی حفاظت اور سربلندی کے لیے خوارج سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کر دیا کہ قوم کے بہادر سپوت موت کو نہیں، بلکہ عزت و وقار کی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ا

چینی آرمی چیف برطرف

چین نے آرمی چیف کو قصوروار ٹھہرا کر نوکری سے برخاست کر دیا ہے ۔مزید تحقیقات کرنے کے بعد انہیں سزا دی جائے گی ۔اس سے پہلے پچھلے 14سالوں میں 100 سے زائد جرنیلوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں ۔

آصف زرداری عرب امارات پھنچ گئے۔۔اب کوئی کور کمانڈر ای جی ایف سی کسی جرگے میں شریک نھی ھو گا۔۔وفاقی حکومت اور اداروں کا زبانوں پر کام نھی ھو گا۔۔*سعودی،عمانی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ کا آغاز۔۔ *بنگلا دیش کا اپنی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم۔۔ *امریکی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ، خطے میں ہلچل۔۔ *سعودی،عمانی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ کا آغاز۔۔ کیچ ایران نے کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کھلے سمندری علاقوں میں GPS سگنلز بلاک۔۔اقدام مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی خطرات کے پیشِ نظر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی تیاریوں کے تحفظ کیلئے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‏‼️ *برفباری کے باعث پھنسے شہریوں کے انخلاء کے لیے پاک فوج کی بروقت کارروائی، کوٹلی۔نکیال سڑک ٹریفک کیلئے بحال* پاک فوج کی جانب سے جندروٹ اور پیر نسورہ میں برفباری کے دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن پاک فوج کی موثر امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں کوٹلی تا نکیال سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی پاک فوج کی جانب سے متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی اشیاء بھی فراہم کی گئیپاک فوج نے پیرنسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کرکے امداد بھی فراہم کیپاک فوج کی جانب سے برفباری میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو پیٹرول بھی فراہم کیا گیا پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہوئےپاک فوج سخت موسمی حالت کے باوجود عوام کی خدمت اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کیلئے پرعزم ہے

‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دیپنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے روپے ملیں گےپنجاب حکومت کی جانب سے اس رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گےرمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گےرمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جاسکے گابنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گیپنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3 ہزار ماہانہ کی بجائے 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔‎خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ سفیرِ پاکستان شفقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔‎صدرِمملکت کا دورہ 29 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔صدر زرداری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔صدرِ مملکت کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کا مظہر ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال،اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران جو باتیں کیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان لوگوں کو صرف اس لیے بھرتی کیا گیا ہے تاکہ عمران خان، سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بارش کی جا سکے۔ اور اپنے لیڈر کے نقش قدم پہ چل کے تقریر کے بعد بھاگ جاتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے احکامات پر میں مینا خان اور عبدالغنی کے ہمراہ وادیٔ تیراہ پہنچا، جہاں ہم نے پوری رات سڑک پر گزار کر اپنے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔دوسری جانب طلال چوہدری اور خواجہ آصف قومی اسمبلی کے فلور پر بار بار “آپریشن ہوگا” کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے فیصلے کرنے کا اختیار نہ طلال چوہدری کو ہے اور نہ ہی خواجہ آصف کو۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی یہ اقتدار میں آئیں، پختون دشمن پالیسیاں ساتھ لے کر آئیں۔ 1999 میں خیبرپختونخوا پر آٹا بند کیا گیا، پھر بجلی بند کی گئی، اور آج ہمارے لوگوں پر آپریشن مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ لوگ اپنے بیانیے سے بھاگ رہے ہیں، مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، اور ہر فورم پر اپنے عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیرِاعظم کو باضابطہ خط ارسال!وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر واجب الادا مالی رقوم کی مسلسل عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے وزیرِاعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔خط میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ماہانہ رقوم، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص فنڈز کی بروقت اور مکمل ادائیگی نہ ہونے کے باعث خیبر پختونخوا شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔مالی سال 2025-26 کا صوبائی بجٹ مکمل طور پر آئینی ضمانت یافتہ مالی حقوق کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا، تاہم ان آئینی ذمہ داریوں کے برعکس وفاقی سطح پر رقوم کی ادائیگی مسلسل مقررہ سطح سے کم رہی۔ این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کا حق 658.4 ارب روپے بنتا ہے، جبکہ اب تک صرف 604 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 54.4 ارب روپے کی سنگین کمی پیدا ہو چکی ہے۔اس مالی خلا کے باعث صوبے کی کیش مینجمنٹ متاثر ہوئی، بجٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور صحت، تعلیم سمیت دیگر اہم عوامی شعبوں میں سروس ڈیلیوری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے خاص طور پر ضم شدہ اضلاع کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان اضلاع کے لیے صوبائی بجٹ میں 292 ارب روپے مختص کیے گئے، تاہم وفاق کی جانب سے اب تک صرف 56 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں،

جس سے ترقیاتی عمل، بنیادی سہولیات اور ریاستی استحکام کے اہداف کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے اور بیک وقت سیلابی آفات، بحالی کے اقدامات اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی دیکھ بھال جیسے بھاری قومی اخراجات بھی برداشت کر رہا ہے، مگر ان قومی ذمہ داریوں کا مالی بوجھ غیر منصفانہ طور پر صوبے پر ڈالا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بقایا جات فوری، مکمل اور غیر مشروط طور پر جاری کیے جائیں، بالخصوص این ایف سی کی ماہانہ اقساط، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے فنڈز آئینی تقاضوں کے مطابق فراہم کیے جائیں۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ مزید تاخیر سے صوبے کا مالی دباؤ بڑھے گا اور گورننس کی صلاحیت کمزور ہو گی۔معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر وزیر اعلی خیبر ہختونخوا نے وزیرِاعظم سے فوری اور ذاتی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔#CMKP #SohailAfridi

*بھارت میں نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے*ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سے چند ہفتے قبل نیپا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس سے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

*گاڑیوں کی خریداری:بینک قرضوں میں 35.5 فیصد اضافہ*دسمبر2025 میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 35.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات (آٹو فنانسنگ) کا حجم 319 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2024 میں آٹو فنانسنگ کا حجم 235 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھانومبر کے مقابلے میں دسمبر میں آٹو فنانسنگ میں ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں آٹو فنانسنگ کی مد میں 318 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جو دسمبر 2025 میں بڑھ کر 319 ارب روپے ہو گئے۔

*پشاور میں افغان مہاجرین کے برتھ سرٹیفیکیٹس کے حوالے سے تحقیقات مکمل*سیکڑوں بچوں کے جاری سرٹیفیکیٹس منسوخ کیے جانے کا فیصلہ۔متعدد یونین اور ویلج کونسلز کے ذمہ داران کی نشاندہی کی گئی۔ابتدائی طور پر مزید 10 یونین کونسلز کے سیکٹریز معطل۔تحقیقاتی رپورٹ نادرا اور وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق 🇮🇷 ایران نے 🇰🇼 کویت، 🇸🇦 سعودی عرب، 🇦🇪 متحدہ عرب امارات، 🇶🇦 قطر اور کھلے سمندری علاقوں میں GPS سگنلز بلاک کر دیے ہیں۔یہ اقدام مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی خطرات کے پیشِ نظر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی تیاریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

ایران نے کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کھلے سمندری علاقوں میں GPS سگنلز بلاک یہ اقدام مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی خطرات کے پیشِ نظر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی تیاریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔