تازہ تر ین

13 اھم وزراء کی برطرفی اور گرفتاری کا فیصلہ۔۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی مولا جٹ کے روپ میں۔۔ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔مھنگای مھنگای ھاے مھنگای اٹا مھنگا خون سستا عوام ایک وقت کی روٹی سے مجبور۔۔۔۔ایک سال میں غربت کی وجہ سے 122 خودکشیوں نے دنیا میں پاکستان کو غربت زدہ ملک قرار دے دیا۔۔88 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے لگے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز۔

سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن فلاحی کاموں میں کوئی سمجھوتہ نہیں۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) چھوڑنے کے باوجود وہ آج بھی شوکت خانم ہسپتال کے سب سے بڑے ڈونر ہیں، کیونکہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کا پیسہ کسی کرپشن یا بے ایمانی کی نذر نہیں ہو رہا بلکہ مستحق مریضوں پر ہی خرچ ہوتا ہے۔

*پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اورجدید ٹیکنالوجی کے اشتراک کے روشن امکانات*حکومت پاکستان معدنی وسائل کے فروغ، عالمی سرمایہ کاروں کے ما بین روابط اورجدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے مؤثراقدامات کر رہی ہے *پی ایم آئی ایف2026 کے حوالے سے” لکی سیمنٹ” چیف ایگزیکٹو آفیسر” محمد علی طبہ” نےکہا ہے کہ؛*پاکستان معدنی وسائل کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم اور امید افزا مرحلے میں داخل ہو چکا ہے پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم 2026 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا، *سی ای او لکی سیمنٹ* بلوچستان کے معدنی وسائل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ان سے مقامی آبادی کو بھی بھرپور فوائد ملنے چاہئیں، *سی ای او لکی سیمنٹ*”نیشنل ریسورسز لمیٹڈ” معدنی وسائل کی تلاش اور ایکسپلوریشن کے منصوبوں کو مزید آگے بڑھا رہی ہے، *سی ای او لکی سیمنٹ محمد علی طبہ* پی ایم آئی ایف2026 عالمی سرمایہ کاروں اور پاکستانی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا اہم ذریعہ ہے، *سی ای او لکی سیمنٹ*

*پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر، غیر ملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کیلئے نئے مواقع*پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 عالمی سرمایہ کاری، جدید مائننگ ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون سے ملکی معدنی وسائل کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے*پی ایم آئی ایف 2026 کے حوالے سے “کالی اُم ویلٹ ٹیکنِک” (کے یو ٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر “ڈاکٹر سیباسشن لوننگ” نے کہا کہ؛*پاکستان کے معدنی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور جدید تکنیکی مہارت ناگزیر ہے”کے یو ٹیک” معدنی ذخائر کی تلاش، نشاندہی اور جانچ پڑتال میں جدید تکنیکی مہارت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، *ڈاکٹرسیباسشن لوننگ*ہم محفوظ اور مؤثر زیرِ زمین کان کنی کیلئے جدید زلزلہ پیما نگرانی اور بیک فل ڈیزائن کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، *ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے یو ٹیک*پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم مقامی شراکت داروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان موثر روابط کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، *ڈاکٹر سیباسشن لوننگ* ہم پاکستان میں کان کنی کےشعبے کی ترقی کے لیے جدید تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، *ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے یو ٹیک*

*قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز* دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومت میں شمار ہونے والا اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیارپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کا خیرمقدم فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گامعدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں عالمی شراکت داری کے امکانات اجاگر کیے جائیں گےپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا مقصد معدنی وسائل کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن عملے نے ریٹائرڈ میجر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مسافر کی شناخت ظاہر ہونے پر ایف آئی اے کے اعلی حکام کی دوڑیں لگ گئیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی نگرانی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی،ایک انسپکٹر ،دو اے ایس آئی ،سندھ پولیس کے ایس ایس یو سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے کانسٹیبل کو بھی معطل کر کے ایف آئی اے کراچی زونل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔رواں برس ایف آئی اے کراچی میں صرافہ بازار کارروائی کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے جس میں افسر و اہلکاروں کو تشدد کہ شکایت پر معطل کیا گیا ہے ۔

اتوار 8 نومبر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر کے قریب مسافر کو درست معلومات اور مناسب رہنمائی فراہم نا کرنے پر مسافر اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کے درمیان معمولی تلخ کلامی شروع ہوگئی اس دوران انٹرنیشنل ڈیپارچر پر موجود ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کو پکڑ کر شفٹ انچارج کے کمرے میں منتقل کیا ۔ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کائونٹر سے کمرے میں منتقلی کے دوران مسافر کو تھپڑ مارے اور بعد ازاں کمرے میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ایف آئی اے حکام نے مسافر کی دستاویزات دیکھیں تو انہیں معلوم ہوا کہ مسافر کا نام ملک طارق ہے اور وہ آرمی سے ریٹائرڈ میجر ہیں جس کے بعد ایف آئی اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں ۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری ائیرپورٹ پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے متاثرہ مسافر کا معائنہ کیا جس کے چہرے پر سوجن کے آثار نمایاں نشانات واضح تھے اس دوران مسافر نے سندھ پولیس کے اعلی افسران اور ایف آئی اے کے اعلی افسران سے رابطہ کیا اور اتوار کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل کراچی ہارون ملک کی نگرانی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی اور امیگریشن کے ملوث افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے امیگریشن حکام میں ایف آئی اے انسپکٹر ازین عباسی ،اے ایس آئی شفقت کولاچی،اے ایس آئی دانش بدر،سندھ پولیس کے اسپیشللائزڈ سیکورٹی یونٹ ایس ایس یو سے ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے امیگریشن آنے والے کانسٹیبل غلام نبی اور کانسٹیبل محمد حسن کو معطل کر کے اسی وقت ایف آئی اے زونل آفس کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی

جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون ملک نے ان سے سوالات کئے اور بیان ریکارڈ کئے ۔واضح رہے کہ متاثرہ مسافر اتوار کی شام کراچی ائیرپورٹ سے تاشقند کے لئے سینٹرم ائیر کی پرواز نمبر C6566 سے سفر کرنے سے قبل ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا بعد ازاں ایف آئی اے حکام نے متاثرہ مسافر کی امیگریشن کلئیرنس کی اور روانہ کردیا ۔یاد رہے کہ رواں برس ایف آئی اے کراچی میں ایف آئی اے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے صرافہ بازار تشدد کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شواہد کے طور پر موجود ہے اور ایف آئی اے حکام نے ملوث افسر و اہلکاروں کو معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved