دھوکے کی بازگشت: یو ایس اے لبرٹی سے خلیجی بحران تک۔خفیہ ادارے کی رپورٹ کھوہ کھاتے وزارت کا وفاقی وزیر افسران کو فارن پوسٹنگ پر بھیجنے کے لیے بضد سیکرٹری کو حکم۔۔حساس اداروں کی رپورٹ تے مٹی پاو، تے اگے چلو۔۔۔جو ہو گا دیکھی جائے گی۔۔فارن پوسٹنگ میں بندر بانٹ۔۔ تفصیلات سہیل رانا لائیو

ترجمان پاسداران انقلاب جنرل علی محمد نے کہا ہے کہ جلد ایسے اسٹریٹجک ہتھیار سامنے لائیں گے جو پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے، دشمن تکلیف دہ وار کیلیے تیار رہے، ابھی ہتھیاروں کا معمولی حصہ استعمال کیا ہے۔ ، ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے۔

ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی ’جارحیت‘ کا مقابلہ کریں گے: حزب اللہ کا۔ ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے برقرار۔۔خمینی کے جنازے میں بمباری کا خطرہ۔خامنہ ای کا بیٹا قبول نہیں، ٹرمپ۔۔نور عالم کا استعفی یا برطرفی۔۔جماعت اسلامی کی سیاست کا دھڑن تختہ۔دھشت گردی کا خطرہ ریڈزون سیل۔مارگلہ روڈ اور میریٹ کے علاوہ تمام راستے سیل پارلیمنٹ کی سیکورٹی ھای الرٹ۔۔افغان طالبان کے ضلع مھند پر گولہ باری متعدد زخمی۔۔ہمارا جنگ سے کوئی تعلق نہیں،ایران کا مسلمان ملکوں پر حملہ غلط ہے۔۔ رانا ثنا۔۔نیب کیسز سزا کخلاف اپیل اب صرف ائینی عدالت سنے گی ھای کورت سپریم کورٹ فارغ۔۔نیب قانون میں ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور۔۔مولانا فضل الرھمان قیصر شیخ ملاقات سرمایہ کاری اور مڈل ایسٹ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

نور عالم خان کو جب پتہ چلا کہ اسے جے یو آئی کے چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا رہے ہیں اس نے عزت بچاکر از خود اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا (ان کی رکنیت پر بعد میں بات ہوگی)اس نے جب پی ٹی آئی چھوڑی تھی بھی وہاں بلیک میلنگ کی تھی جب ہماری جماعت میں اسے لیا گیا تو بہت سارے دوسروں نے اعتراضات کئے کہ یہ بندہ ٹھیک نہیںمگر میں نے اسی وقت کہا کہ بعض فیصلے ایسے ہوتے ہیں کہ مولانا صاحب دل سے نہیں مجبورا کردیتے ہیںایسے لوگ لابنگ کرکے ایک آدھ لوگوں کو اپنے حامی بناکر وہ پھر مولانا کو مجبور کرکے چھوٹے موٹے مکروہ فیصلے کروادیتے ہیںلوگوں کو چلانے کیلئے مولانا سمجھنے کے باوجود کبھی اس طرح کے فیصلے کر رہا ہوتا ہے یہ زندگی کا

ریڈزون میں داخلے کے لئے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے۔ان راستوں کے علاوہ ریڈزون کی طرف جانے والے تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔اسی طرح کلثوم پلازہ فضل حق روڈ بجانب چائنہ چوک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کریں۔پولی کلینک بجانب لال کوارٹر چوک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی۔شہری متبادل کے طور پر صدر روڈ استعمال کریں۔ جی سکس سے ایف سکس جانے والے شہری چائنہ چوک انڈر پاس یا سیونتھ ایونیو سے جناح ایونیو استعمال کریں۔آبپارہ چوک سہروردی بجانب سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی۔کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگرہائی وے سے سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔یا آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔

نیب قانون میں نئی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کر لی گئی ہے، جس کے بعد عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور نیب کے توشہ خانہ کیس میں حتمی اپیل اب سپریم کورٹ نہیں سنے گی بلکہ اسے وفاقی آئینی عدالت میں لے جایا جائے گا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اس عدالت میں مکمل شواہد کا ازسرِنو جائزہ بھی نہیں لیا جائے گا۔ اپیل صرف اس محدود نکتے پر سنی جائے گی کہ آیا ٹرائل کے دوران کسی آئینی حق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔ یوں بظاہر انصاف کے دروازے کھلے رکھنے کا تاثر دیا جا رہا ہے، مگر حقیقت میں اپیل کے دائرۂ کار کو اس قدر محدود کر دیا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر نظرِ ثانی کا راستہ تقریباً بند ہو جائے گا۔ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ اگر سپریم کورٹ کو ہی حتمی اپیل سننے سے باہر کر دیا جائے تو پھر ملک کے عدالتی نظام کی ساخت اور توازن کا کیا بنے گا؟۔۔ایڈوکیٹ اظہر صدیق

♨️ چند دنوں میں دنیا بدل گئی! شاہین سہبائی کی چونکا دینے والی فہرستجنگ نے یقین اور اعتقاد کے کتنے بت توڑ دیے : ہم سمجھتے تھے ایسا کبھی نہیں ہوگا ، مگر چند ہی دنوں میں ہو گیا اور اب دنیا بدلتی ہوئی لگ رہی ہے : 1. دبئی اب کالے دھن اور لوٹی ہوئی دولت اور بڑی بڑی جائیدادوں کا محفوظ ترین قِلعہ نہیں رہا – یہ عیاشی کا سپرکلب اب بند ہو رہا ہے 2. دنیا بھر کے امیر ترین لوگ اب دبئی میں پیسہ لانے، پلازے بنانے اور مال کمانے کے بارے میں دس دفعہ سوچیں گے – 3. پلازوں اور محلات کی قیمتیں گرنا شروع ہوں گی – جو اربوں کھربوں کا نقصان ہوا ہے اسے کون پورا کریگا – 4. ایران کو کسی ریت کے گھروندے کی طرح کچلا نہیں جا سکا – 5. چھوٹے چھوٹے عرب ملکوں کو امریکہ محفوظ نہیں رکھ سکا اور اب یہ ملک انتہائی ذہنی اور اعصابی تناؤ کا شکار ہیں – 6. امیر عرب ملک اب بجائے نئے عیاشی کے اڈے اور شہر کھڑے کرنے کے ، اپنی فوجوں کے لئے جہاز اورمیزائل خریدیں گے – 7. پاکستان کو ہمیشہ ڈالر دے کر بچانے والے عرب شیخ اب خود پریشان ہیں اور پاکستانی فوج انکے کسی کام نہیں آی – یہ ATM اب بند ہوا چاہتا ہے

– 8. پاکستان سے نکل کر عزت کی نوکری تلاش کرنے کے دروازے بند ہو رہے ہیں – اب غریب پاکستانی وہاں سے نکالے جایئں گے- 9. امارات اور دبئی کے اربوں کھربوں ڈالر اب بھاگ کر دنیا کے کس کونے میں پناہ لیں گے – سب سوچ کر پریشان ہیں – 10. پاکستان کا ایٹم بم اب کبھی کسی اسلامی ملک یا حکومت یا بادشاہت کے کام نہیں آ سکتا – یہ وہم بھی دور ہو گیا – 11. کیا ایٹم بم پاکستان کو بچا سکے گا یا عالمی دباؤ کے تحت قرضے دینے والوں سے ڈیل کرنی ہوگی – باقی پائنٹ اگلی ٹویٹ میں ، آپ بھی اپنی رائے دیں کیا کچھ بدل گیا ہے

گوادر اور کراچی مستقبل میں دبئی کا بہترین متبادل قیصر احمد شیخ

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعوتِ افطار میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور ۔افطار کے موقع پر خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ وہ وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اہم اور نازک حالات میں ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تہران پر میزائلوں کی بارش۔۔ ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ، سعودی عرب۔۔پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر پر عدم اعتماد۔تیسری عالمی جنگ شروع 50 کروڑ افراد کی ھلاکتوں کا خطرہ۔۔عرب امارات سمیت 5 ممالک ختم سعودی عرب پاکستان بھارت کے لئے مشکلات مے اضافہ۔24 گھنٹے اھم فیصلہ ھونا باقی فیصلہ کن کردار ادا کون کرے گا۔۔چین اور روس کے صدور میں رابطہ رزلٹ صفر۔ایرانی جہاز کے 87 فوج ۔ یوں کی لاشیں نکال لی گئیں، سری لنکا۔۔مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔۔حکومت نے مھنگی ترین بجلی مزید مھنگی کر دی۔۔کوئی ایران کی مدد کر رہا ہے ہم جلد پتہ لگا لیں گے کونسی قوت ہے ۔ٹرمپ۔۔ملک میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے برقرار۔۔اھم ترین جرنیل گرفتار پھانسی کی سزا؟؟۔۔اسپین نے امریکہ کے لئے فضائی حدود بند کر دی۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاکستان کا تجارتی خسارہ 25% فیصد اضافے کے ساتھ 25.4 ارب ڈالر پہ پہنچ گیا ملک میں کاروبار بند ہو رہے ہیں برآمدات میں مسلسل کمی باہر سے آرڈر ملنے بند ہو رہے آئندہ چند ماہ بعد یہ خسارہ مزید بڑھے گا

‏ہمارے نامزد نوبیل انعام کے اُمیدوار ٹرمپ نے ہمارا دیوالیہ نکال دینا ہے۔‏قطر نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔‏پاکستان نے دوحہ میں قائم ’قطر انرجی‘ کے ساتھ 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ایل این جی کے معاہدے کر رکھے ہیں۔‏چونکہ پاکستان میں قدرتی گیس کی کھپت زیادہ ہے اور مقامی پیداوار کم ہے تو ہر ماہ قطر سے 9 کارگو جہاز ایل این جی لے کر آتے ہیں۔‏یہی گیس کارخانوں اور عام صارفین کو فراہم کی جاتی ہے۔‏اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے کیے، جواب میں ایران نے قطر پر میزائل اور ڈرون داغے۔‏ایل این جی کی پیداوار متاثر ہوئی۔ ’قطر انرجی‘ نے پیداوار کم کی۔ اور ساتھ ہی پاکستان کے لیے معاہدوں کی شق ’فورس میجیور‘ کا اعلان کیا۔‏بین الاقوامی قوانین کے تحت معاہدوں کی اس شق کا مطلب ہوتا ہے کہ ’ایسے حالات جو ہمارے قابو میں نہ ہوں۔‘‏اب آبنائے ہُرمز بند ہے۔ تیل اور ایل این جی کے جہاز وہاں سے نہیں آ رہے۔ جن ملکوں کے پاس ’کھرے ڈالر‘ پڑے ہیں وہ تو عالمی مارکیٹ سے اپنے لیے تیل و گیس خرید لیں گے مگر پاکستان کے پاس ایسا کچھ نہیں۔‏ٹرمپ کی ’ایران جنگ‘ ہمارے لیے بہت سے مسائل پیدا کر چکی ہے۔ مگر یاد رکھیں ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ابھی ہفتہ دس دن قبل ہی امریکی صدر کو ’مین آف پیس‘ قرار دے چکے ہیں۔

یہ ہیں سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز اور ان کی ایک دن کی زندگی عرب لیڈران کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے اس ملک میں روزگار کے لئے میں رہائش پزیر ہوں اب سنیں انہوں کیا کام کیا امریکہ کے جہازوں کو اپنی ایئر بیس استعمال کرنے سے نہ صرف روک دیا بلکہ سپین سے نکل جانے کا بھی کہہ دیا اور صاف بولا کہ ایران پر حملے کے لئے آپ ہماری فضائی حدود اور ایئر بیسز استعمال نہیں کرسکتے کمال ہے یار کمال

*تیل سپلائی: سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم**وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سکیورٹی کی یقین دہانی*

پاکستانیوں کے عرب امارات میں 200 ارب ڈالر 236 افراد کون سے سیاست دانوں میں ا سحاق ڈار پھلے نمبر پر فوج میں جنرل باجوہ اور میڈیا گروپ کا میر شکیل۔غدار فوجی جرنیل گرفتار بڑے انکشافات۔۔ وزیر پٹرولیم نے اپنی والدہ شائستہ ملک اور اباجی کی لگیسی کو لے کر چلنا ہے یا اپنے چاچو قیوم ملک۔۔اسرائیل ایک اور ایڈوانچیر کی طرف گامزن بیت المقدس پر نعوذ باللہ حملہ کر کے ایران پر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔۔ سعودی عرب قطر عرب امارات اردن پر مشکلات عرب امارات اور قطر انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔ تفصیلات سہیل رانا لائیو میں

وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اجلاس*اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق و سطی و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے ان-کیمرہ بریفنگ دی گئی

*وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اجلاس*اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق و سطی و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے ان-کیمرہ بریفنگ دی گئی.اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا. شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا. شرکاء نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا، انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں. ملک سے دھشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام شرکاء نے مضبوط عزم کا اعادہ کیا. شرکاء نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا.