حج ناقص انتظامات خفیہ اداروں کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر حج اور بلقیاس کو گرفتار کرنے کا فیصلہ وزیر داخلہ خود انکوائری اور حجاج کرام کی مشکلات منی میں پوچھتے رھے مزدلفہ رپورٹ سھیل رانا خدا سے ڈرو اور عھد کی پاسداری کرو اور غیر کی عبادت مت کرنا خطبہ حج ۔۔تین سال میں 3 سو دورے اربوں روپے سرکار کے خزانے سے رزلٹ صفر۔۔ کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا پاکستان سے کھربوں ڈالر باھر منتقل 7 وزراء کی بھی عیاشیاں۔۔ لبیک الھم لبیک 16 لاکھ سے زائد عازمین حج نے حج ادا کیا۔ بھوک افلاس اور خودکشیوں میں مصروف عوام کو کرپشن سے مصروف حکمرانوں کی طنز شدہ مبارکبادیں ۔۔اج شیطانوں کو کنکریاں مارینگے۔۔منڈیوں میں جانور ہی جانور خریدار کوئی نہیں عوام 2 وقت کی روٹی سے مجبور ۔۔حکومت نے ایک ایک ایم این اے کو 100 کروڑ جبکہ ایم پی اے کو 30 کروڑ روپے دیے ہیں۔ یعنی 700 ارب روپے بانٹے ہیں۔۔۔ماہر معاشی امور ڈاکٹر فرخ۔۔۔بجٹ کا گورکھ دھندا ھے بھئی 25 کروڑ عوام کا 20 ھزاز اشرافیہ خون نچوڑنے میں مصروف عمل ۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

تین سال میں تین سو ملک گھوم لیے۔ جہازوں کا کرایہ، ہوٹلوں کے بل، وفد کے خرچے، سب قوم کے خزانے سے گیا۔واپسی پر کیا لائےنہ ایک ڈالر کی سرمایہ کاری، نہ ایک فیکٹری کا وعدہ، نہ کسی ملک کا بھروسہ۔دنیا جانتی ہے کہ چوروں پر کوئی اعتماد نہیں کرتا۔

جو قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر رکھیں، ان کے ساتھ ہاتھ کون ملائےیہ دورے قوم کے لیے نہیں تھے۔ یہ صرف تصویریں بنوانے میڈیا میں سرخیاں لگوانے اور اپنی کرسی بچانے کے لیے تھے۔یہ عمران خان سے مقابلہ کرنے چلے ہیں۔

وہ شخص خالی ہاتھ جاتا تھا نمل یونیورسٹی اور کینسر ہسپتال کے لیے اربوں لے کر واپس آتا تھا۔

وہ ٹیلی تھون کرتا تھا تو ایک گھنٹے میں پانچ ارب جمع کر کے دکھاتا تھا۔یہ اس کی جوتی کے برابر بھی نہیں۔ یہ لوگ لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کو دے کر آئے، جو قوم کا لے کر جائے وہ صرف بوجھ ہوتا ہے۔

تین سو دوروں کا حساب دو۔ قوم کا مزید پیسہ برباد مت کرو تم پے اپنی قوم اعتماد نھی کرتی باھر والے کیا خاک اعتماد کرینگے عوام کی جان چھوڑو یھی کافی ھے

کدھر ھے ٹک ٹاکر ای جی آزاد کشمیر

مظفرآباد:5 ہزار روپے کا چالان کرنے پر ڈرائیور نے اپنی کوسٹر دریائے جہلم میں پھینک دی،ڈرائیور اور ٹریفک اہلکار دونوں محفوظ رہےگاڑی ضبط کرنے کے لیے مسافر کوسٹر میں سوار ٹریفک اہلکار سے تنگ ڈرائیور نے گاڑی دریائے جہلم میں پھینک دی ۔ ڈرائیور اور ٹریفک اہلکار دونوں زندہ بچ گئے جبکہ مسافر کوسٹر دریائے جہلم میں بہہ گئئ ڈرائیور نے پانچ ہزار چالان کرنے پر خود کو ٹریفک اہلکار سمیت کوسٹر کو نیو سیکرٹریٹ چھتر نزد سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے قریب سے خود اور ٹریفک اہلکار سمیت کوسٹر گاڑی کو دریا میں پھینکا ۔ گاڑی دریا میں بہہ گئی تاھم ڈرائیور اور ٹریفک اہلکار کو بچا لیا گیا ڈرائیور شدید شدید زخمی ہو گیا ۔ڈرائیور کے ورثا نے ٹریفک پولیس کے رویے کے خلاف مرکزی شاہراہ چھتر چوک سے بند کر کے احتجاج شروع کر رکھا ہے

پاکستانی افواج ھائ الرٹ ائر فورس جوابی کارروائی کے لیے تیار۔ نواز لیگ کی ایم این اے نوشین افتخار نے 2 بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ ’تمام ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں‘: ٹرمپ کا پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک سے مطالبہ۔۔گلگت میں عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہاہے انشااللہ 7جون کو کلین سویپ کریں گے…پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزه شیراز نے ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ کا عالمی ٹائٹل۔۔ عمران خان کی رہائی قانونی طریقے سے تیار۔۔عید قربان کے بعد بڑے لیلے کی قربانی۔۔ایک ھزار اھم ترین شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل۔۔ابراہیم معاھدہ قبول نہیں ھمارے پاسپورٹ میں اسرائیل کا نام نھی خواجہ اصف۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ن لیگی ایم این اے سیدہ نوشین افتخار نےخاوندسےبچوں کی حوالگی کےلئے عدالت سے رجوع کرلیاعدالتی حکم پردونوں بچوں پندر سالہ سکینہ اور گیارہ سالہ امام مرتضی کوعدالت پیش کیاگیاعدالت نے میاں بیوی کو مصالحت کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردیعدالت نے رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار اور انکے خاوند سابق رکن قومی اسمبلی سید مرتضی امین کو چیمبر میں بلالیاعدالت نے والد کی جانب سے بچوں کی پرورش پراطمینان کا اظہار کیا

عدالت نے میاں بیوی کےتنازع میں شادی برقرار رہنے کےعمل کو مثبت قرار دے دیاعدالتی سماعت کےبعد عدالت نےعبوری طور پردونوں بچوں کو والد کےساتھ جانے کی اجازت دےدیجسٹس ملک اویس خالد نے سماعت کی ڈسکہ سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخارنے دونوں بچوں کی حوالگی کےلئے عدالت سے رجوع کررکھاہے

پاکستان میں فضائی آپریشن ایک بار پھر شدید بحران کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 83 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ اس دوران صرف 430 پروازیں ہی اپنے شیڈول کے مطابق آپریٹ ہو سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بحران کی وجہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر اور گلگت ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

پروازوں کی اچانک منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو متبادل فلائٹس نہ مل سکیں، جس کی وجہ سے وہ کئی کئی گھنٹے ایئرپورٹس کے لاؤنجز میں انتظار کرنے پر مجبور رہے اور شدید خوار ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق اس صورتحال کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ سے 134، کراچی سے 123 جبکہ لاہور سے 100 پروازیں چلائی گئیں۔ اس کے علاوہ ملتان سے 23، سیالکوٹ سے 20، پشاور سے 16 اور کوئٹہ سے صرف 10 پروازیں آپریٹ ہو سکیں۔ایوی ایشن حکام نے اس تعطل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد پروازیں ناگزیر انتظامی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کرنا پڑیں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ خاص طور پر جدہ آنے اور جانے والی 20 سے زائد پروازیں مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے منسوخ کی گئیں، جس کا براہِ راست اثر عمرہ زائرین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر پڑا۔ ہوائی بازی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ حالیہ دنوں میں فضائی شعبے میں نافذ کیے جانے والے سخت حفاظتی اقدامات اور آپریشنل تبدیلیوں کے باعث بھی فلائٹ شیڈول برقرار رکھنا چیلنج بن گیا ہے

۔ دوسری طرف شدید پریشانی میں مبتلا مسافروں نے ایئرلائنز انتظامیہ کی بدانتظامی پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لیے فوری طور پر متبادل پروازوں کا انتظام کیا جائے اور ان کے معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے پیر کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں کیوں کہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔نجی چینل سماء سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ہمیں کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہو۔ اس وقت ہم نے کوئی اقدام لیا ہے نہ کسی نے ہمیں (باضابطہ اس میں شامل ہونے کو) کہا ہے۔ اس وقت بھی غزہ (فائر بندی) معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، تو ان لوگوں کے ساتھ کیسے بیٹھا جا سکتا ہے

جن پر ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘انہوں نے مزید کہا: ’ہمارا واضح موقف ہے کہ یہ (ابراہم معاہدہ) ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی شامل نہیں ہے۔‘خواجہ آصف کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی سوشل میڈٰیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، اردن سمت دیگر مسلم ممالک ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔تصویر: اے ایف پی

گرمی ناقص انتظامات 16 پاکستانی حجاج شھید۔لبیک الھم لبیک لبیک الھم لبیک 15 لاکھ 20 ھزار حجاج اج میدان عرفات میں۔۔پاکستان سے ایک لاکھ 80 ھزار سے زائد حجاج آج فریضہ حج ادا کرینگے۔۔ 2650 مفت خورے جن میں 12 سے زائد وفاقی وزراء 2 گورنر 12 سے زائد صحافی مفت خورے بھی حج ادا کرینگے۔پاکستان سرکاری حج میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 100 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سومرو کی قیادت میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق ھوی۔۔700 سے زائد پاکستانی سرکاری ڈیوٹی پر گئے ھوے معاونین چوری حج ادا کرینگے۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

سید محمد نہال ہاشمی فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے اپنے دونوں بیٹوں، نصیر ہاشمی اور ابراہیم ہاشمی کے ہمراہ منیٰ روانگی سے قبل ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون اور دیگر شخصیات کے ساتھ خوشگوار موڈ میں۔

2650 مفت خورے جن میں 12 سے زائد وفاقی وزراء 2 گورنر 12 سے زائد صحافی مفت خورے بھی حج ادا کرینگے

پاکستان سرکاری حج میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 100 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سومرو کی قیادت میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق ھوی

700 سے زائد پاکستانی سرکاری ڈیوٹی پر گئے ھوے معاونین چوری حج ادا کرینگے

لبیک الھم لبیک لبیک الھم لبیک 15 لاکھ 20 ھزار حجاج اج میدان عرفات میں

وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز کی یادگار پر حاضری ،پھول چڑھائےبیجنگ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز کی یادگار پر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز کی یادگار پر حاضری ،پھول چڑھائے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز کی یادگار پر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔ پیرکو بیجنگ کے دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی یادگار آمد پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم نے سادہ مگر پروقار تقریب میں یادگار پر پھول رکھ کر چین کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا ء، پاکستانی وفد کے ارکان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔بیجنگ کے قلب میں واقع تیانمن سکوائر چین کی تاریخ، ثقافت اور قومی شناخت کی اہم علامت مانا جاتا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بیجنگ میں صدر شی جنپنگ کے ساتھ ملاقات*وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بیجنگ میں چین کے صدر شی جنپنگ سے نہایت گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ وزراء اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے صدر شی جنپنگ کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان۔

چین دیرینہ اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی تناظر میں دونوں ممالک کی آہنی دوستی کی اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔وزیراعظم نے چین کے بنیادی مفادات، خصوصاً “ون چائنا پالیسی” پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔وزیراعظم نے ایک روز قبل ہانگژو کے کامیاب دورے کا ذکر کرتے ہوئے ژجیانگ صوبے کی ترقی میں صدر شی جن پنگ کے کلیدی کردار کو سراہا،

جہاں وہ 2002ء سے 2007ء تک گورنر رہے تھے۔انہوں نے صدر شی جنپنگ کی جراتمندانہ اور دوراندیش قیادت کی بھی تعریف کی، جس نے چین کو ایک عالمی طاقت میں تبدیل کر دیا۔علاقائی امن کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی علاقائی امن کے لیے پیش کردہ چار نکاتی تجویز کو وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی اور کشیدہ عالمی حالات میں پاکستان اور چین کی دوستی اور تعاون خطے اور دنیا میں استحکام کا اہم ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی اقدامات، جن میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو شامل ہیں، کو سراہا۔ وزیراعظم نے “انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری” کے وژن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اسٹریٹجک رابطہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے، سی پیک کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کو “اڑان پاکستان” پروگرام سے ہم آہنگ کیا جائے۔ تاکہ صنعتکاری، باہمی روابط، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، قابل تجدید و صاف توانائی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں وسیع تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے

۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن پروگرام کے لیے پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب پاکستان۔چین تعاون کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کا مظہر ہے۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے باہمی اعتماد، تفہیم اور تعاون پر مبنی “ناقابلِ شکست روایتی دوستی” قائم کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود چین اپنی ہمسایہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان۔چین دوستی کی تاریخی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے 75ویں سالگرہ کو اسٹریٹجک، عملی اور مستقبل پر مبنی تعاون کے ایک نئے دور میں تبدیل کیا جائے گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی شدید مذمتمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے، سیدال خاندھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعازخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی شدید مذمتمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے، سیدال خاندھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعازخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹمتعلقہ حکام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین اور فوری سہولیات فراہم کریں، سیدال خانمتاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد اور تعاون فراہم کیا جائے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹدہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، سیدال خانملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹاللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا کرے، سیدال خاندہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

پاکستانی حجاج کی مشکلات حل نہ ھو سکی 700 سے زائد مفت خورے جن میں وزیر سردار یوسف سیکرٹری انچارج مذہبی امور بھی شامل ہے حجاج کو نسک کارڈ فراہم کرنے میں ناکام۔ یہ مفت خورے معاونین فی کس 30 لاکھ جب کہ وزیر سیکرٹری جائینٹ سیکرٹری سئینر جائینٹ سیکرٹری ایک کروڑ روپے میں پڑتا ھے جو ان ایک لاکھ 20 ھزار حجاج کے کھربوں روپے ھلال کے رپوں سے دیئے جاتے ہیں۔۔یہ 800 معاونین ڈیوٹی کے نام مفت خورے حاجی ھے جو چوری سے حج کرتے ہیں اور منی میں پھلی رات اھل تشیع کے خیموں میں گزارتے ھے۔۔2 سال سے کرپشن کا بے تاج بادشاہ سومرو منہ میں دفتر بنانے میں ناکام اور راجی کمپنی کو حجاج فروخت کرنے میں کامیاب رھا ھے۔۔پاکستانی 80 فیصد سرکاری حجاج نیو منہ میں عام زبان میں مزدلفہ میں رینگے خصوصی رپورٹ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

)پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام آج سے منیٰ، دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی، کا سفر شروع کریں گے۔ حجاج کرام کی منیٰ روانگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

جبکہ سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حجاج کرام کو خصوصی بارکوڈ والے کڑے فراہم کیے گئے ہیں،

جن میں ان کی شناخت اور رہائشی معلومات درج ہیں۔ دورانِ سفر اور مختلف چیک پوائنٹس پر سکیورٹی اہلکار ان بارکوڈ کڑوں کو چیک کر سکیں گے تاکہ حجاج کرام کی نقل و حرکت اور سکیورٹی کو مؤثر بنایا جا سکے

۔سعودی حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنا، گمشدگی کے واقعات سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین*وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ہانگژو میں مصروف دن گزارا شزا فاطمہ عطا تارڑ اسحاق ڈار اور احسن اقبال ھمراہ وزیرِ اعظم ہانگژو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (BESS) اور زراعت کے شعبوں کے حوالے سے منعقدہ پاکستان چائنہ بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے.

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین*وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ہانگژو میں مصروف دن گزارا شزا فاطمہ عطا تارڑ اسحاق ڈار اور احسن اقبال ھمراہ وزیرِ اعظم ہانگژو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (BESS) اور زراعت کے شعبوں کے حوالے سے منعقدہ پاکستان چائنہ بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے. کانفرنس میں پاکستانی و چینی کمپنیوں کے مابین تعاون و سرمایہ کاری کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط و تبادلے بھی ہونگے. وزیرِ اعظم کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے. وزیرِ اعظم ہانگژو میں آج معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے. وزیرِ اعظم علی بابا کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے. دورے کے دوران علی بابا اور حکومت پاکستان کے مابین ہونے والے تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونگے. وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے. بعد ازاں وزیرِ اعظم ہانگژو سے اپنا دورہ مکمل کرکے بیجنگ روانہ ہونگے.

کوئٹہ پھر خون میں نھلا دیا گیا ٹرین پر خودکش حملہ۔۔عید پر جانے والے 50 افراد جان بحق۔۔صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف کرپٹ بیوروکریسی کو سلام۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ریلوے ٹریک کے اطراف کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں جبکہ ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔