All posts by admin

تباھی تباھی اور تباھی سب کچھ تباہ۔۔۔وفاقی وزراء کے استعفے۔۔وزراء بیانات دے کر غائب عوام کھلے آسمان کے نیچے پوسٹ انٹرنیشنل بادبان نیوز سیلاب کی تباہ کاریوں پر تازہ ترین خبروں کے ساتھ

*💥سیلاب سے پنجاب میں تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے، پانی آبادیوں میں داخل، ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری**🌼پنجاب: سیلاب سے 6 لاکھ افراد متاثر، 15 اموات، بنیادی ڈھانچے کو نقصان، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ**🔘دریائے ستلج، راوی اور چناب میں تباہ کن سیلاب نے لاکھوں افراد کو گھروں سے بے دخل کر دیا ہے اور صوبہ پنجاب کا بڑا حصہ زیرِ آب آگیا ہے، سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور لاکھوں ایکڑ زرعی زمین برباد ہو گئی ہے۔*بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث سیلاب سے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا رکھی ہے، کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا، فصلیں زیر آب آگئیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کا بتانا ہے کہ سیلاب سے 7 افراد جاں بحق، جس میں سے گجرات میں 3، سمبڑیال میں 2 افراد، گوجرانوالہ شہر اور نارووال میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔دریائے ستلج میں سیلابی پانی کا دباؤ شدید ہونے کے بہاولپور میں باعث بستی یوسف والا اور احمد والا کے عارضی بند ٹوٹ گئے، بند ٹوٹنے سے بستی احمد بخش اور قریبی آبادیاں بھی سیلابی پانی میں گھر گئی ہیں۔پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث زمینی کٹاؤ میں تیزی آ گئی ہے، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت کپاس، دھان سمیت کئی فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ دریا کے بیٹ میں آباد سیکڑوں افراد اب بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں۔دریائے چناب میں کوٹ مومن کی حدود میں 6 لاکھ کیوسک کا ریلا داخل ہوا، پانی کھیتوں اور قریبی آبادیوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا جبکہ آج 10 لاکھ کیوسک کا ریلا کوٹ مومن سےگزرنےکا امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ریلیف کیمپس فعال اور انتظامی ادارے ہائی الرٹ ہیں، 2500 کے قریب افراد اور 1700 سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے مطابق ریلا گزرنے کے بعد بحالی اقدامات اور نقصان کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر لڈن کے قریب موضع نون میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے پانی قریبی دیہات میں داخل ہونے سے درجنوں بستیاں زیرِ آب آگئیں۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 30 افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔نوشہرو فیروز میں کنڈیارو کے قریب دریائے سندھ میں زمینداری بند ٹوٹ گیا، دریائی بند ٹوٹنے سے پانی بچاؤ بند سے ٹکرا گیا جس سے کچے کا علاقے میں سیکڑوں ایکڑ پر کپاس، دھان، تل، جوار اور دیگر فصلیں اور 5 گاؤں زیر آب آ گئے۔

ہندوستان اور پاکستان آپس میں لڑ رہے تھے اس سے بے خبر کہ آنی والی تباہی دونوں میں کوئی فرق نہیں کرے گی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ہندوستان اور پاکستان آپس میں لڑ رہے تھے اس سے بے خبر کہ آنی والی تباہی دونوں میں کوئی فرق نہیں کرے گییقین جانیے دونوں ملکوں میں اگر قابل حکمران ہوتے تو اس آفت سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرتے اور اپنے غریب عوام کو جانی اور مالی نقصان سے بچاتےیہ موسم اب ہمارے ساتھ ہے ایک دو ماہ کی بات نہیں شاید داہیوں تک ایسے ہی چلے گاصرف اب تک اگر انفراسٹرکچر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے تو اربوں روپے نقصان ہو چکا ہے

سیالکوٹ میں ایمرجنسی نافذ: سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں سیلاب کا پانی شہری آبادی میں داخل۔پنجاب حکومت نے مزید 2 اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا۔ *نارووال میں اس وقت بھی شدید بارش جاری، پورا ضلع سیلاب کی زد میں دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال۔۔ سیلاب کی صورتحال نازک بڑے پیمانے پر تباہی تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

:✅️ دریائے چناب پر قائم ہیڈ ورکس کی تفصیلات:ہیڈ مرالہ: سیالکوٹ ہیڈ خانکی: وزیر آبادہیڈ قادر آباد: منڈی بہاؤالدینہیڈ تریمو: جھنگہیڈ پنجند: بہاولپور✅️ دریائے راوی پر قائم ہیڈ ورکس کی تفصیلات:ہیڈ جسڑ: نارووالہیڈ شاہدرہ: لاہورہیڈ بلوکی: قصور/ ننکانہ صاحبہیڈ سندھائی: خانیوال✅️ دریائے ستلج پر قائم ہیڈ ورکس کی تفصیلات:ہیڈ گنڈا سنگھ والا: قصورہیڈ سلیمانکی: بہاولنگرہیڈ اسلام: بہاولپور

خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروعپنجاب کے مشرقی دریا ستلج ، راوی ، چناب میں بھارت نے اپنے ڈیم تباہی سے بچانے کیلئے کھول دیئے ۔ تینوں دریاوں میں سیلابی کیفیت ۔ حتیٰ کہ سیالکوٹ کے قریب بہنے والا دریائے توی بھی سیلابی پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، نارووال ۔ لاہور سے لے کر اوکاڑہ ، بہاولنگر ، وہاڑی شدید ترین سیلاب کی زد میں ہیں ۔ لاہور کی راوی کے قریب بنائی گئی ہاوسنگ سوسائٹیاں خطرے میں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پنجاب کے حالات پر رحم فرمائے آمین

سیالکوٹ میں ایمرجنسی نافذ:سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں سیلاب کا پانی شہری آبادی میں داخلپسرور شہر کا نواحی دیہاتوں سے زمینی راستہ منقطع

54 فلسطینی مزید شھید۔۔۔وزارت داخلہ ان ایکشن بڑوں کی شامت۔۔سیالکوٹ ڈوب گیا راوی بھپھر گیا ھلاکتوں کی خدشہ۔سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان۔۔پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا،وزیراعظمدنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا،وزیراعظم شہبازشریفموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے،اکیلے نہیں نمٹ سکتے،وزیراعظمموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مغرب کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،وزیراعظم۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ٹاوٹ مافیا گلدستے مبارک بادیں بمقابلہ کرپٹ مافیا تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ایس ایچ اوز کو ایک تھانے سے دوسرے تھانے میں ٹرانسفر ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا اگلے جہان میں الگ مقام ہوگا۔۔۔۔لیکن جو پھول اور گلدستے دیتے ہیں وہ ان سے بھی اوپر ہوں گے، قدرت اللہ شہاب جب ڈی سی جھنگ بن کر آئے تو ایک بریف کیس لے کر ڈائریکٹ ڈی آفس پہنچ گئے، جس پر سنتری نے انہیں اندر نہ جانے دیا شہاب نے درخواست کی کہ مجھے ڈی سی صاحب سے ملنا ہے تو اس نے کہا جاؤ میاں کام کرو ایسے تھوڑی ہے کہ ہر بندہ منہ اٹھا کے آجائے اور ڈی سی صاحب سے مل لے، تو شہاب نے مزید لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا یار میں یہاں نیا آنے والا ڈی سی ہوں، تو سنتری نے سر سے پاؤں تک دیکھ کے قہقہ لگایا اور کہا ڈی سی صاحب جب دفتر میں نہ ہوں تو میں بھی خود کو ڈی سی ہی سمجھتا ہوں، خیر جب موجودہ ڈی سی کو پتہ چلا تو وہ خود باہر لینے آگیا اور اس نے کہا شہاب صاحب آپ کیسے آئے ہیں آپکا سامان کہاں ہے انہوں نے کہا بس یہی بریف کیس اور ٹرین پہ آیا ہوں، تو موجود ڈی سی نے کہا آپ نے مدتوں سے بنی روایت توڑ دی پہلے جب کوئی ڈی سی آتا تھا تو شہر کے امرا، رؤسا اور نواب اپنے گھوڑوں اور کتوں کے ساتھ اسٹیشن پہ کھڑے ہوتے تھے ڈھولوں کے تھاپ اور پھولوں کی چھاؤں میں سرکٹ ہاؤس تک لے آیا جاتا تھا اور پتہ چلتا تھا کہ آج ڈی سی آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی عمر 78 سال ہو گئ زمانہ بدل گیا مگر اضلاع کی روایت وہیں کھڑی ہے،
کوئی ایس ایچ او ڈی پی او یا ڈی سی تحصیلدار پبلک نوکر ادھر سے اُدھر ہو جائے تو فیس بک پہ ایک ہفتہ کہرام مچ جاتا ہے۔۔۔۔۔
ٹاوٹ ، شاپر صحافی اور دھندا کرنے والے لوگوں کا گلدستوں اور مالا پہنانے کے لیے تانتا بندھ جاتا ھے۔

گلگت بلتستان میں 300 انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کیلیے 25، 25 لاکھ روپے۔۔پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ایک کمپنی ہے جو خام تیل اور قدرتی گیس کی تلاش، پیداوار اور سپلائی کا کام۔۔پاکستان کی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت ،گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کردیا۔وزیراعظم نے300جانیں بچانے والے گلگت کے 3شہریوں کو قومی ہیرو قرار دے دیا، فی کس 25لاکھ انعام۔۔سلمان اکرم راجا کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ۔۔حماد اظہر کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان۔۔عالمی بینک کی پاکستان میں تعلیم کیلئے 4کروڑ 76 لاکھ ڈالرز گرانٹ منظور کرلی۔۔ ۔جمرود ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید۔۔سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور سول سوسائٹی آگے بڑھیں،سردار ایاز صادق۔۔جمرود ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید۔۔این ڈی ایم اے کا دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری۔۔بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب پر پاکستان سے رابطہ۔۔بھارت کے پانی چھوڑنے پر ستلج کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستیاں زیر آب، لوگ بے گھر۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

‏رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں عمر ایوب ، شبلی فراز، زرتاج گل , رائے حسن نواز، شیخ راشد شفیق، فرح آغا، کنول شوزب ، اسماعیل سیلہ ایم پی اے، شاہد جاوید ایم پی اے سمیت تحریک انصاف کے 59 رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا فواد چودھری اور زین قریشی سمیت 34 ملزمان بری ہو گئے ہیں۔

جمہوریت کو بھول جائیں ۔ اظہر سید دو ہزار 18 کے الیکشن میں نوسر باز کو مسلط کرنے سے جو گندگی اور افراتفری پھیلی مالکوں سے ریاست کی ملکیت واپس لینے کا ایک موقع ملا تھا ۔یہ سنہری موقع حالات کے جبر سے پیدا ہوا تھا۔سیاستدان بس نام کے سیاستدان نکلے ۔تحریک عدم اعتماد پر آمادگی ظاہر کر دی ۔ساحل پر آکر ڈوب گئے ۔آصف علی زرداری،نواز شریف یا مولانا فضل الرحمٰن جو بھی تاویلات دیں انہوں نے ہاتھ آیا موقع گنوا دیا ۔مالکوں کے ساتھ سمجھوتے کر لئے ۔ایک صدر بن گیا دوسرے نے بھائی کو وزیراعظم بنوا لیا اور بیٹی وزیر اعلی بن گئی ۔مولانا فضل الرحمٰن کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے انہیں پشین سے قومی اسمبلی میں لے آئے ۔

کوئی دن جاتا ہے خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کی صوبائی حکومت ہو گی ۔عالمی صورتحال جس طرح تبدیل ہو رہی ہے ۔چین امریکہ مسابقت جس رخ جا رہی ہے ۔وقت آرہا ہے بلکہ آچکا ہے دنیا میں فیصلے جموریت نہیں ہر ریاست کے سرکاری بندوق بردار کریں گے ۔نوسر باز نے بھلے مالکوں کے تاثر کو پراپیگنڈہ کے زریعے بے پناہ نقصان پہنچایا لیکن اپنی سیاسی قسمت کھوٹی کر لی ہے ۔یہ اب بہت جلد بھول جانے والی” ٹرپل ایکس “کہانی کا ایک کردار ہے اور بس ۔جس طرح وفاقی وزارتوں اور اس کے اداروں میں اعلی فوجی افسران تعینات ہو رہے ہیں صاف نظر آتا ہے سیاستدان جمہوریت کو مکمل طور پر بھلا چکے ہیں ۔سرنڈر کر گئے ہیں۔مالکوں کو جو تلخ تجربہ نوسر باز کی صورت میں ہوا اب ہمیں لگتا ہے

دس پندرہ سال تک ہائی برڈ نظام چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔اب یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ہم نہیں جانتے لیکن قیاس ہو سکتا ہے ہائی برڈ نظام کا تسلسل کافی سال رہے گا ۔دو ماہ بعد بظاہر فیلڈ مارشل کی تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہو رہی ہے لیکن جو ایک نوٹیفکیشن چندہ ماہ قبل نکالا گیا تھا فلیڈ مارشل کو پانچ سال فیلڈ مارشل بنے رہنے کاموقع ملے گا۔اس کے بعد ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع ممکن ہو گی ۔براہ راست مارشل لا میں ایک چیف جنرل عام طور پر دس سال بعد جنرل ایوب،جنرل ضیا یا جنرل مشرف ایسا ادارے پر بوجھ بنتا ہے ۔ہائی برڈ نظام کاجو نیا تجربہ سیاستدانوں کی مکمل خودسپردگی کے زریعے کیا گیا ہے فیلڈ مارشل دس سال فیلڈ مارشل رہنے کے باوجود جنرل ایوب،جنرل ضیا یا جنرل مشرف نہیں بنیں گے ۔جو عالمی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ایک مستقل اور بے یقینی سے پاک حکومت ہی مسائل حل کر سکتی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں یہ ہائی برڈ نظام چندہ ماہ کے اندر بلوچ عسکریت پسندی اور طالبعلموں کی ناک کاٹ دے گا۔ہم سمجھتے ہیں

پاک فوج میں پنٹاگون کی اثر پذیری بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے ۔مستقبل کے فیصلے امریکی سی آئی اے نہیں بلکہ طاقتور چین کی طرف سے ہونگے ۔ہمیں لگتا ہے ہائی برڈ نظام کا تجربہ شائد چینیوں کے مشورے پر کیا گیا ہے ۔چینی مطمئن ہو گئے وہ سی پیک کے اگلے مرحلہ کیلئے اپنی زنبیل کھول دیں گے

۔اس وقت بظاہر عالمی سطح پر ساکھ میں اضافہ کے باوجود صرف مفاہمت کی یاداشتیں دستخط ہو رہی ہیں عملی غیر ملکی سرمایہ کاری نظر نہیں آرہی ۔جس دن چینی پیسے لے کر آگئے ایک دم غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سیلاب اجائے گا ۔معاشی حالات سنبھلنے لگے تو معاشرتی افراتفری کا خاتمہ بھی شروع ہو جائے گا ۔فی الحال سیاستدان جمہوریت کو بھول چکے ہیں ۔مالکوں کی پچ پر آکر کھیل رہے ہیں ۔اج شہباز شریف وزیراعظم ہیں کل بلاول بھٹو ہونگے ۔سب ایک ہی گھاٹ کا پانی پیئیں گے اور سکھ چین کی زندگی بسر کریں گے ۔

پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیاسلام آباد’راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

پاکستان میں 72 گھنٹے اھم بڑے فیصلوں کی گونج۔ 4 اھم ترین وزراء ھزاروں ارب روپے کی کرپشن میں ملوث۔۔نازیبا ویڈیو بھی شکنجے میں چینی کی بعد گندم میں سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کرنے کے لیے تیار یاں مکمل۔۔ اسلام آباد بادبان رپورٹ ای پی ای رپورٹ۔۔37 بیورو کریسی کے اھم ترین شکرے شکنجے میں گرفتاریاں اور گرفتاریاں۔۔گجرنوالہ کینٹ کے حلقہ سے عین چٹھہ الیکشن جیتے گی حامد ناصر چٹھہ۔۔ضمنی الیکشن حلقہ این اے 66 عین احمد چٹھہ مضبوط امیدوار ایک لاکھ ووٹوں سے جیتے گی۔۔تمام برادریوں نے عین چٹھہ کو یقیین دلوایا ھے کہ ووٹ حامد ناصر چٹھہ کی امانت ھے ارائں راجپوت اور کشمیری برادری نے حامد چٹھہ کو جیت کی ایڈوانس مبارک دی۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جی ٹی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے سنگم پر واقع ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے ٹھیکے کی بولیاں کھول دی ہیں۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز (ایچ سی ایس) نے زیڈ کے بی کے اشتراک سے سب سے کم بولی جمع کروائی، جو تخمینہ لاگت سے 2 فیصد کم ہے، جس کی بنیاد پر امکان ہے کہ یہ منصوبہ انہی کو دیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت 570 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا جو لاہور جانے والی ٹریفک کو براہِ راست اسلام آباد ایکسپریس وے تک رسائی فراہم کرے گا،

جبکہ لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک کے لیے ایک سلپ روڈ بھی تعمیر کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ فلائی اوور تین سے پانچ ماہ میں مکمل ہو سکتا ہے جس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو فائدہ پہنچے گا

“جی ٹی روڈ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کا”فیصلہ 18 ستمبر کو وزیر آباد کا ضمنی الیکشن کرے گا ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کے مقابلے میں سابق ایم این اے احمد چٹھہ کی اہلیہ الیکشن لڑے گی

، حامد ناصر چٹھہ کا اعلان ۔میرے بیٹے کو عوام نے این اے 66سے منتحب کر کے ایم این اے بنایا تھا مگر حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے جعلی کیسوں میں اسے ڈی سیٹ کردیا

مگر ہم پھر انشاءاللہ میدان میں مقابلہ کرینگے میری بہو عین احمد چٹھہ الیکشن لڑینگی!!عین احمد چٹھہ انشاء اللہ این اے 66 سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ہونگی۔

انشاءاللہ کامیابی حق سچ کی ہو گی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کا بیان۔