All posts by admin

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میریٹ ہوٹل کے سیل کئے گئے حصے کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔عدالت نے ہوٹل سیل کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل کر دیا۔۔۔_کھربوں روپے کی زمین پر سرینا اور میریٹ کا قبضہ چئیرمین سی ڈی اے کا ایکشن ھای کورٹ اسلام آباد مافیا کو ریسکیو کے لیے میدان میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کوکراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا

ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کوکراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ، فیض محمد ، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں۔ ملزمان عمرہ ویزے پر گداگری کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہدادکوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف نکلے۔ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لئے بھی رقم نہیں تھی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

میریٹ ھوٹل سیل 80 فیصد ناجائز تجاوزات۔*امریکا کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے متعلق چار اداروں پر پابندی لگائی۔بیلسٹک میزائل پر پابندی فوج کے ترجمان جنرل احمد شریف کے پاکستانی 24 کروڑ عوام کو ردعمل کا انتظار

امریکہ کا چار پاکستانی اداروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔پھپوندی پر 10 افسران گرفتار 18 ھزار ارب سالانہ ھڑپ کرتے والے آزاد۔ایران نے سزائے موت دے دی۔دھند اندھا دھند۔امریکی 2 اھم شخصیات کی پاکستان آمد بھی ملاقات۔پارلیمنٹ کے باھر دھشت گردی کا خطرہ الرٹ جاری۔اربوں روپے کی کرپشن کرنے والہ اسد قیصر اور کھربوں کی مراعات لینے والہ بریسٹر عمران خان کا سھولت کار یا حکومت کا۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔۔جھوٹے دعوے اور بھارت کے خلاف کارروائی کا حکم۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 3 بڑے فیصلے۔۔قانون کی منظوری سے روس کے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔صائم ایوب مرد بحران پاکستان کی جیت۔۔100 کے قریب ھای کورت کی تقرری ابتدائی مسودہ تیار۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

روسی فوجی سربراہ بم دھماکے میں جاں بحق

روسی فوج کے نیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں نیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف اپنے معاون سمیت ہلاک ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بم کو ایک رہائشی عمارت کے باہر سکوٹر میں نصب کیا گیا تھا جس کی تصدیق روسی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔رواں سال اکتوبر میں برطانیہ نے لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف پر پابندیاں عائد کی تھیں اور یہ موقف اختیار تھا کہ انہوں نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی نگرانی کی اور کریملن کی غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک اہم ماؤتھ پیس کے طور پر کام کیا، تاہم روسی حکام نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔برطانیہ کی پابندیوں کے تحت ان کے اثاثے منجمد اور ان پر سفری پابندی عائد تھی۔دوسری جانب یوکرین نے روسی جنرل کے قتل کی ذمہ داری قبول کی اور یوکرینی سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ انہیں یوکرینی سکیورٹی سروس نے ماسکو میں کیے گئے خصوصی آپریشن میں ہلاک کیا۔یوکرینی اخبار کیو انڈیپنڈنٹ نے ایس بی یو سکیورٹی سروس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ریلوف ایک جنگی مجرم اور مکمل طور پر جائز ہدف تھا کیونکہ انہوں نے یوکرین کی فوج کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات دیے تھے۔

مھنگای کا گیس دھماکہ عوام جھلس گئے اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

*آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔*اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔