All posts by admin

ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔سھیل آفریدی کچا بادام ثابت۔۔2- ’مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے‘3- ’فریقین کشیدگی میں کمی لائیں اور جنگ بندی کی طرف۔۔سالانہ بجٹ اج پیش کیا جاے گا 2 ھزار ارب روپے کے مزید ٹیکس۔۔ٹیکسوں کی بھرمار اشرافیہ کے لئے رعایت غریب عوام کو زندہ دفن کیا جائے گا۔۔حکومت اپنا پانچواں بجٹ پیش کرے گی عوام کا نھی مافیا کا بجٹ۔۔ترک ارمی چیف کا دورہ پاکستان۔۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ایک بہترین فیصلہ ، اَب اُن کے مطالبات کو سںنجیدگی سے سنا جائے اور مذاکرات کیے جائیں جو فوری حقوق دیے جا سکتے ہیں دیے جائیں اور باقی جائز مطالبات کا فریم ورک دیا جائے ۔۔

حکومت اگر
اپنا فرض ذمہ داری سے نبھائے
تو احتجاج کی نوبت ہی نہ آئے

لوگ اگر کبھی اکٹھے بھی ہوں
تو
فوری مسئلے کو سُنا اور فوری حل کیا جائے ۔۔

اگر حکومتیں ایسا کریں
پھر وقت کے ساتھ مطالبات تو ہوں گے لیکن کبھی فسادات نہیں ہونگے
ماؤں کے بچے اپنوں کے ہاتھوں جان سے نہیں جائیں گے ۔۔

‏سہیل آفریدی وہ بادام ہے جو فوج نے کچہ ہی توڑ لیا ہے۔ سہیل آفریدی کو بتایا گیا ہے کہ وفاق سے مکمل تعاون کی صورت میں تحریک انصاف کو “ سپیس “ ملے گی۔ محسن نقوی سے ہونے والی خفیہ ملاقاتوں میں یہی طے پایا ہے۔ سہیل آفریدی کو سبز باغ یہ دکھایا گیا ہے کہ عمران خان “ سپیس “ جیسی نعمت ملنے پر خوشی سے پاگل ہوجائیں گے اور سہیل آفریدی کو اس عظیم کارنامے پر اپنا جانشین نامزد کردیں گے۔ فوج بھی مکمل تعاون کے بدلے عمران خان کو سہیل آفریدی کی سفارش کردے گی۔ اس سلسلے میں محمود اچکزئی , بیرسٹر گوہر وغیرہ بھی ضمانتیں دینے اور سہیل آفریدی کو یقین دہانیاں کروانے میں شامل ہیں۔ صدیق جان بھائی اور ان کا اسلام آبادی صحافتی ٹولہ و آئی ایس پی آر اپنے اثاثوں کی مدد سے اور اندر کی خبر والے نیٹ ورک کے ذریعے عمران خان کی رہائی ، سابق آرمی چیف سے ملاقات ، عمران خان قومی حکومت پر رضا مند اور وغیرہ وغیرہ والی خبریں تواتر سے چلا رہا ہے

، تاکہ سہیل آفریدی کو اور یوتھیوں کو یہ تاثر ملتا رہے کہ واقعی کچھ نا کچھ ہورہا ہے۔ تیسرا فیکٹر یہ ہے کہ سہیل آفریدی کو “ ناراض اراکین “ والی جھلکیاں بھی دکھائی جارہی ہیں ، نومئی اور دیگر کیسز پہلے سے موجود ہیں اور دس بیس سال کی قید ، وزارت اعلی کا چھن جانا وہ خوف ہے جو ساتھ ساتھ دکھایا جارہا ہے۔ وزارت اعلی جاتی دیکھ کر علی امین گنڈاپور علیمہ خانم کو ایم آئی کی ایجنٹ کہنے پر اتر آیا تھا سہیل آفریدی بھی اسی ہی کیفیت کا شکار ہوسکتا ہے۔ فوج کسی نا کسی بہانے سے وقت لیتی جاتی ہے اور اس امید میں ہے کہ کوئی معجزہ ہوگا اور ملکی معاشی و سیاسی حالات بدل جائیں گے۔ اگر چار دن اچھے لگ جائیں جیسے بھارت سے جھڑپوں اور ٹرمپ کی پوسٹس کے دوران ہوا تو اوقات سے باہر ہوجاتے ہیں ،

کوئی مشکل آپڑے ، تیل مہنگا ہوجائے ، نئے ٹیکس لگانے ہوں اور احتجاج شروع ہوجائیں جیسا کہ آجکل ہورہا ہے تو ٹھنڈی ہوائیں چلانا شروع کردیتے ہیں۔ فوج کی موجودہ پالیسیز کے ہوتے ہوئے ملکی حالات بہتر ہونے والے نہیں۔ عمران خان کی رہائی موجودہ نظام اور اسکے بینفشریز کی موت ہے۔ کچھ وقت بعد جب سہیل آفریدی پر سوشل میڈیا اور عوام کا دباؤ زیادہ آئے گا اور فوج حسب سابق ، حسب توقع “ سپیس “ نہیں دے گی تو پھر سہیل آفریدی کو اندازہ ہوگا کہ انکے ساتھ ہاتھ ہوا ہے۔ سہیل آفریدی کا ڈنگ مکمل نکل چکا ہے۔ عوامی پذیرائی ختم ہوچکی ہے ۔ فوج سہیل آفریدی کو یوتھیوں کے آگے پھینک دے گی ، ویسے ہی جیسے گنڈاپور کو استعمال کرکے پھینک دیا تھا۔ یوتھیے ا س کچے بادام کو چکھے بغیر پھینک دیں گے۔ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے۔کاپیڈ

۔پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کو بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ ملتی ہے۔جبکہ کشمیری بھائیوں کو حکومت پاکستان 3 روپے یونٹ بجلی فراہم کررہی ہے۔گندم پیدا کرنے والے 5000 روپے فی من آٹا خرید رہے ہیں جبکہ کشمیری بھائیوں کو یہی اٹا 2000 روپے فی من دیا جارہا ہے ۔۔کشمیر کی پوری ریاست کی آمدن 70 ارب روپے ہے جبکہ اخراجات 320 ارب روہے سالانہ اڑھائی سو ارب روپے پاکستان سپورٹ کررہا ہے۔۔اس کے علاوہ جو سہولیات ہمیں پاکستان میں دستیاب نہیں لیکن عوامی نوعیت کے ان جائز 38 میں سے 35 مطالبات بھی کشمیری بھائیوں کے مان لئے گئے تھے ۔لیکن اس کے باوجود چند عناصر بیرونی ایجنڈے پر کاربند ہیں اور سادہ لوح کشمیریوں بھائیوں کو حقوق کے نام پر پاکستان کے خلاف بھڑکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔سادہ الفاظ میں ریاست کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔۔جو ممکن نہیں۔۔

۔میرے خیال میں ریاست نے پہلے ہی۔بھائی چارے اور محبت کے رشتے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہت چھوٹ دے دی ہے۔۔۔۔۔جس کا یہ فسادی ٹولہ ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔۔ریاست کو اب چاہیے کہ ناصرف اپنی پوری طاقت استعمال کرے بلکہ۔۔اس ہنگامہ آرائی میں بہنے والے خون کا حساب بھی ان فسادیوں اور ان کے سہولتکاروں سے لیا جائے۔اور۔۔شوکت میر۔۔خواجہ مہران۔سمیت اس فسادی کمیٹی کے دیگرجعلی عہدیداروں دہشت گردوں اور ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ان کے سہولتکاروں کے قومی شناختی کارڈ۔پاسپورٹ خارج کرکے ان کے خلاف قتل اور دنگے فساد کے مقدمات درج کئے جائیں۔۔۔اب ان غداروں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد پرامن اور عقلمند ۔کشمیری عوام ۔پائندہ باد

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کی ملاقات۔۔اقبال آفریدی معطل پارلیمنٹ سے باھر نکال دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس معاملے کی نشاندہی کی ہے، وہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ افسوس ہے۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کی معطلی کی تحریک منظور۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان، اور بابر نواز خان کی علیحدہ علیحدہ ملاقات* ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقہ کے امور اور جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔ملاقات میں حلقہ کے مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، وفاقی وزیر براۓ پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی شریک تھے۔

1- ترجمانِ دفترِ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ:2- ’مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے‘3- ’فریقین کشیدگی میں کمی لائیں اور جنگ بندی کی طرف

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کی ملاقات* وزیراعظم نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی بحیثت سابق پارلیمنٹرین ملک کے لیۓ گراں قدر سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

‏اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس معاملے کی نشاندہی کی ہے، وہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ افسوس ہے۔ کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی ایسی بات نہیں کر سکتا جو قومی یکجہتی، ریاستی مفادات اور عوامی ہم آہنگی کے خلاف ہو۔ جس شخص نے بھی یہ بیان دیا ہے، اس کے بارے میں یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ وہ پاکستان کے مفادات سے مخلص ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مجھے علیحدگی میں فراہم کر دیجیے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ نہ صرف افسوسناک بلکہ شرمناک بھی ہیں، کیونکہ ایسی گفتگو کا مقصد پختونوں اور بلوچوں کے درمیان نفرت، بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔

پاکستان کے مختلف قومیتی اور لسانی طبقات ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے رشتے میں بندھے رہے ہیں، اور کسی کو بھی ان کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تو وہ وہاں جا کر کھڑا ہو، لیکن پاکستان کے اندر رہ کر ریاست، عوام اور قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ بھی بتایا جائے کہ مذکورہ شخص کی وابستگی اور شہریت پاکستان سے ہے یا افغانستان سے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ مذکورہ شخص جو کچھ بھی آزمانا چاہتا ہے، ضرور آزمائے، لیکن پاکستان کی پارلیمان، ریاستی ادارے اور عوام کسی ایسے ایجنڈے یا طرزِ عمل کو ہرگز قبول نہیں کریں گے جو قومی اتحاد، سالمیت اور استحکام کے خلاف ہو۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیاٹکرز 11 جون 2026*قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کی معطلی کی تحریک منظور

*محمد اقبال خان نے اپنے نامناسب اور غیر پارلیمانی رویے سے ہاؤس کے تقدس کو متعدد بار پامال کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق محمد اقبال خان کے خلاف قومی اسمبلی کے ملازمین سے گالم گلوچ کی متعدد بار شکایت موصول ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق محمد اقبال خان نے ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی غیر مناسب رویہ اختیار کیا، اسپیکر سردار ایاز صادق ایسے رکن قومی اسمبلی کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سارجنٹ ایٹ آرمزمحمد اقبال خان کو ہاوس سے باہر نکالنے کا حکماسپیکر سردار ایاز نے مزید کہا کہ محمد اقبال خان نے پارلیمنٹ سے باہر بھی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی محمد اقبال خان سرینا ہوٹل کے ناکے پر پولیس کے اہلکاروں سے بھی دست و گریبان ہو چکے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق محمد اقبال خان اپنے دھمکی آمیز رویہ سے نے تمام پارلیمانی روایات کو مجروح کیا،

اسپیکر سردار ایاز صادق محمد اقبال خان نے اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھایا، اسپیکر سردار ایاز صادق رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر نے معطلی کی تحریک پیش کی۔قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 21 کے تحت تحریک پیش کی گئیمحمد اقبال خان کو ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور غیر شائستہ رویہ اختیار کرنے پر معطل کیا گیا۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے ایوان کو محمد اقبال خان کے بیٹے کی بلیو پاسپورٹ پر اٹلی میں سیاسی پناہ لینے کی درخواست سے متعلق آگاہ کیا اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمد اقبال خان کے بیٹے کی جانب سے بلیو پاسپورٹ سے متعلق معاملہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھجوا دیا۔پورے بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاوس اور اس کی حدود میں محمد اقبال خان کے داخلے پر پابندی عائد۔

رواں سال آذربائیجان وزٹ ویزے پرجانے والے7 ہزارپاکستانی واپس نہیں آئے۔580 پاکستانی بیلاروس گئے اور واپس نہیں آئے۔برطانیہ میں 10 ہزارپاکستانی اسٹوڈنٹ ویزے پر گئے اور وہاں پناہ مانگ لی۔ ڈی جی ایف آئی اے۔ امریکہ نے ایران پر حملہ کر دیا۔۔ایران کے لیے مشکلات۔۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعلی پنجاب بیمار۔۔صحت یابی کے لئے دعا۔۔ہم نے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانا تھا اب خود آزاد کشمیر کو مقبوضہ کر دیا ہے۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ روز بھی ایران پر ایک ’سخت حملہ‘ کیا تھا اور ’ہم آج بھی ان پر سخت حملہ کریں گے اور پھر دیکھیں گے کہ معاہدے کا کیا ہوتا ہے۔‘

*(فیلڈ مارشل پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایک اور احسن اور مثالی اقدام،) ارشد حسین شاہ ⚔️🇵🇰⚔️*سرپرست اعلیٰ پاکستان ایکس آرمی سروس مین لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم، برگیڈیئر فاروق شوکت اور برگیڈیئر نصیر احمد آرائیں کی کاوشوں اور محنت رنگ لے آئیپاکستان بھر کے ریٹائرڈ افواجِ پاکستان کے غیور جوانوں اور افسران کے لیے پیغام جاری کیا جا رہا ہے

ریٹائرمنٹ کے بعد اکثر سابقہ فوجیوں کو دور دراز علاقوں سے متعلقہ ریکارڈز ونگز تک سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر فیملی پینشن کے رکے ہوئے کیسز، دفتری خط و کتابت اور دیگر مراعات کے حصول میں وقت کا ضیاع اور پریشانی ایک بڑا مسئلہ رہی ہےاسی مشکل کے حل کے لیے پاکستان آرمی نے ایک انتہائی احسن اور مثالی قدم اٹھایا ہےاب تمام ریکارڈز ونگز (RWs) میں “ہیلپ ڈیسک” قائم کر دیے گئے

ہیںان ڈیسک کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ ریٹائرڈ فوجی حضرات گھر بیٹھے فون کے ذریعے اپنے پینشن کیسز اور دیگر مسائل کے بارے میں معلومات اور مکمل راہنمائی حاصل کر سکیں تاکہ انہیں غیر ضروری سفر اور زحمت نہ اٹھانی پڑےرابطہ نمبرز کی تفصیل درج ذیل ہے:قدیر احمد (UDC) — ایبٹ آباد — BRC (RW) — رابطہ: 03169198779منان افسر (LDC) — ایبٹ آباد — AMC Cen (RW) — رابطہ: 03318554266محمد شعیب (UDC) — مانسہرہ — FF Cen (RW) — رابطہ: 03180560133کفایت اللہ (LDC) — کوہاٹ — STC (RW) —

رابطہ: 03126868624جاوید اقبال (UDC) — نوشہرہ — ASC Cen (RW) — رابطہ: 03459036221ثاقب اسلام (LDC) — نوشہرہ — AC Cen (RW) — رابطہ: 03369302493 / 03218074604سعید حبیب (LDC) — مردان — PRC (RW) — رابطہ: 03429566029نگار علی (LDC) — مردان — Engr Cen (RW) — رابطہ: 03421996402عبدالحکیم (LDC) — ڈی آئی خان — DSF Cen (RW) — رابطہ: 03333113563محمد امین (LDC) — ڈی آئی خان — CMP Cen (RW) — رابطہ: 03465360274محمد متین (LDC) — کراچی — AAD & Ord (RWs) — رابطہ: 03434412556 / 03185836946خالد (LDC) — حیدرآباد — SRC (RW) — رابطہ: 03147516739بابر زمان (Asst) — اٹک — Arty Cen (RW) — رابطہ: 03345065291محمد ارشد (LDC) — اٹک — AK Cen (RW) — رابطہ

: 03079130725محمد شریف (Asst) — سرگودھا — RV&FC Cen (RW) — رابطہ: 03033917824سید خدائے داد (UDC) — کوئٹہ — EME Cen (RW) — رابطہ: 03138386466 / 03331333670سلطان اعظم (LDC) — گلگت — NLI Cen (RW) — رابطہ: 03554236275 / 03436699910گل بہار سلطانی (Jnr Clk) — بھمبر — Mjd Cen (RW) — رابطہ: 03425144836 / 03016294379غلام عباس (LDC) — پنجاب ASB — AEC / CMA Rwp — رابطہ: 03008012780*(ڈیفینڈرز آف پاکستان آرگنائزیشن فیڈرل مرکزی کوآرڈینیٹر سید ارشد حسین شاہ—03152323655)* ⚔️🇵🇰⚔️*(فیلڈ مارشل پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایک اور احسن اور مثالی اقدام،) ارشد حسین شاہ ⚔️🇵🇰⚔️*

۔پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کو بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ ملتی ہے۔جبکہ کشمیری بھائیوں کو حکومت پاکستان 3 روپے یونٹ بجلی فراہم کررہی ہے۔گندم پیدا کرنے والے 5000 روپے فی من آٹا خرید رہے ہیں جبکہ کشمیری بھائیوں کو یہی اٹا 2000 روپے فی من دیا جارہا ہے ۔۔کشمیر کی پوری ریاست کی آمدن 70 ارب روپے ہے جبکہ اخراجات 320 ارب روہے سالانہ اڑھائی سو ارب روپے پاکستان سپورٹ کررہا ہے۔۔اس کے علاوہ جو سہولیات ہمیں پاکستان میں دستیاب نہیں لیکن عوامی نوعیت کے ان جائز 38 میں سے 35 مطالبات بھی کشمیری بھائیوں کے مان لئے گئے تھے ۔لیکن اس کے باوجود چند عناصر بیرونی ایجنڈے پر کاربند ہیں اور سادہ لوح کشمیریوں بھائیوں کو حقوق کے نام پر پاکستان کے خلاف بھڑکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔سادہ الفاظ میں ریاست کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

۔جو ممکن نہیں۔۔۔میرے خیال میں ریاست نے پہلے ہی۔بھائی چارے اور محبت کے رشتے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہت چھوٹ دے دی ہے۔۔۔۔۔جس کا یہ فسادی ٹولہ ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔۔ریاست کو اب چاہیے کہ ناصرف اپنی پوری طاقت استعمال کرے بلکہ۔۔اس ہنگامہ آرائی میں بہنے والے خون کا حساب بھی ان فسادیوں اور ان کے سہولتکاروں سے لیا جائے۔اور۔۔شوکت میر۔۔خواجہ مہران۔سمیت اس فسادی کمیٹی کے دیگرجعلی عہدیداروں دہشت گردوں اور ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ان کے سہولتکاروں کے قومی شناختی کارڈ۔پاسپورٹ خارج کرکے ان کے خلاف قتل اور دنگے فساد کے مقدمات درج کئے جائیں۔۔۔اب ان غداروں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد پرامن اور عقلمند ۔کشمیری عوام ۔پائندہ باد

15 رکنی سکواڈ کا اعلان 6 سفارشی کون سے۔۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعلی پنجاب بیمار۔۔اکنامک سروے پاکستان اج پیش ھو گا۔۔ڈی آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن کی ناقص کارکردگی۔۔پارلیمنٹ کی سیکورٹی ھای الرٹ۔۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بجٹ کل پیش ھو گا۔۔وزیر اعطم کے لیے مشکلات۔۔15 رکنی سکواڈ کا اعلان 6 سفارشی کون سے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مئی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 3 . 4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینانمئی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سےماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر 15.4 فیصد اضافی ترسیلات زر بھیجے گئے، جو نہایت خوش آئند ہے۔ وزیراعظمسمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اعتماد اور مثبت شراکت داری ہمارا قومی سرمایہ ہے وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاسوزیراعظم کا مشکل معاشی حالات میں وفاقی حکومت سے مثالی تعاون پر چاروں وزرائے اعلیٰ سے اظہار تشکروفاقی اکائیوں کے درمیان اسی یکجہتی اور تعاون کے جذبے سے۔ملک ترقی کرے گا، وزیراعظمملک میں معاشی استحکام کیلئے کوششوں پر وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی پزیرائیاجلاس کے شرکاء نے خلیج میں حالیہ کشیدگی سے عالمی معیشت میں منفی اثرات کے باوجود پاکستانی معیشت کو مستحکم رکھنے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیابڑھتی ہوئی آبادی ملک کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ہے، وزیراعظم۔بہترین صحت کے نظام کے ذریعے بیماریوں کے بڑھتے بوجھ میں کمی، بچوں کی صحت بالخصوص Stunting کا خاتمہ، اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا قومی ترجیحات ہیں، وزیراعظم۔نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کی حکمت عملی پر کار بند ہیں، وزیراعظمبرآمدات پر مبنی معیشت ترقی کیلئے اولین ترجیح ہے، وزیراعظموفاق اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے، وزیراعظم کی ہدایتترقیاتی منصوبوں کو قومی ترجیحات اور پائیدار معاشی اہداف کے مطابق ترتیب دیا جائے، وزیراعظممشترکہ قومی کاوشوں سے پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور معاشی خود انحصاری کی منزل تک پہنچائیں گے، وزیرآعظماجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 4 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئیاجلاس کو مالی سال 2025-26 کے لیے معیشت کی کارکردگی کے حوالےسے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کئے گئےاجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 وفاقی پی ایس ڈی پی پر 820 ارب، صوبوں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر 2938 ارب اور ایس او ایز پروگرام پر 355 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیںاجلاس نے مالی سال 2026-27 کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ کیلئے 3669 ارب روپے مختص کرنے بھی منظوری دے دیقومی اقتصادی کونسل نے وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 2218 ارب روپے اور ایس او ایز کے لیے 451 روپے مختص کرنے کی منظوری

دیقومی اقتصادی کونسل نے 2025-26 کیلئے مجموعی قومی پیداوار کی 3.7 فیصد شرح نمو اور اگلے مالی سال کیلئے 4 فیصد شرح نمو کی منظوری دے دیقومی اقتصادی کونسل نے متعلقہ وزارتوں، صوبوں اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ مجوزہ سالانہ پلان 2027-2026 کے اہداف کے حصول کے لئے وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر کام کریںاجلاس کو اپریل 2025 سے مارچ 2026 تک CDWP اور ECNEC کی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی گئیاجلاس کو بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران CDWP نے 316 ارب روپے کی 116 سکیموں جب کہ ECNEC نے 5.117 کھرب روپے کی 72 سکیموں کی منظوری دیاجلاس کو 2025-26 کے میگا منصوبوں کی نگرانی اور جائزے کی رپورٹ بھی پیش کی گئاجلاس کو بتایا گیا کہ جائزے اور نگرانی کی نئی پالیسی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کی اے آئی کے ذریعے بھی جانچ پڑتال کا پائلٹ منصوبہ شامل ہےقومی اقتصادی کونسل نے اڑان پاکستان کے تحت قومی اقتصادی ترقی کے 11 مشنز کی منظوری دی۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو ان مشنز کی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں سے ملکر روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت۔وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے تمام نکات کی اتفاق رائے سے منظوری پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی امور پر اسی طرح اتفاق رائے سے فیڈریشن مزید مضبوط ہوگا اور اتفاق و اتحاد کا یہی جذبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب سرفراز بگٹی، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور قومی اقتصادی کونسل کے دیگر ارکان شریک تھے۔

🚨پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاپان میں ہونے والی ایشین گیمز 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئیعبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال اور عاکف جاوید اسکواڈ کا حصہ ہونگےعلی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز اور معاذ صداقت اسکواڈ کا حصہ ہونگےسلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، صفیان مقیم اور عثمان خان اسکواڈ کا حصہ ہونگے

*ہیلی کاپٹر گرانے کا الزام، امریکا کی ایرانی ساحلی علاقوں پر فوجی کارروائی،آبنائے ہرمز کے دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ* یہ حملے امریکی ہیلی کاپٹر پر مبینہ حملے کا جواب ہیں اوراس واقعے پرردعمل “بہت سخت” ہونا چاہیےتھا، امریکی صدر کی تصدیقخلیجِ عمان میں امریکی ہیلی کاپٹر گرانے کے الزام کے بعد امریکا نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانےپرفوجی کارروائی کی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں قیشم، سیرک، میناب اور بندرعباس سمیت کئی شہردھماکوں سے گونج اٹھے،دوسری اور تیسری لہر میں بھی مختلف اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔امریکی صدر نےکارروائی کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ یہ حملے امریکی ہیلی کاپٹر پر مبینہ حملے کا جواب ہیں اوراس واقعے پرردعمل “بہت سخت”ہونا چاہیےتھا،امریکی افواج نےخطے میں اپنےاہلکاروں اور مفادات کے تحفظ کے لیے کارروائی کی۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کےمطابق امریکی افواج نےمخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، دعویٰ کیاگیا ہےکہ آبنائے ہرمز کےقریب ایران کےفضائی دفاعی نظام اور ریڈار تنصیبات کو تباہ کیا گیا

*ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو کلین چٹ مل گئی*ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو کلین چٹ مل گئی جب کہ کپتان شان مسعود کا مستقبل اب تک غیر یقینی صورتِ حال سے دو چار ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ہی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، یہ دونوں دورے ان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔یاد رہے کہ انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دورۂ بنگلا دیش کے 2 ٹیسٹ میچز کی ذمے داریاں دی گئی تھیں، جو میرپور اور سلہٹ میں کھیلے گئے تھے اور قومی ٹیم کو دونوں ہی ٹیسٹ میچز میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا تھا۔

بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیںبھارتی حکام نے کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیادوسری جانب بھارتی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ انہیں موجودہ صورتحال پر تشویش ہے

48 گھنٹوں میں تواتر کے ساتھ گلگت بلتستان میں الیکشن میں بڑی شکست کا تاثر درست نہیں۔۔5 بھارتی جاسوس گرفتار نامعلوم جگہ پر منتقل۔۔گلگت بلتستان کا وزیر اعلی فائنل بجٹ اجلاس طلب۔۔اسلام آباد مے سیکورٹی ھای الرٹ داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ۔۔آزاد کشمیر میں دھشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کسی کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔۔پارلیمنٹ کی سیکورٹی سخت ریڈ زون میں دفعہ 144۔ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار سب کچھ مھنگا۔۔اسلام آباد بادبان ای پی ای نیوز ایجنسی رپورٹ۔۔جن لوگوں ہر مہینے کو 2….3 ہزار مفت یونٹ ملتے ہوں وہ ایسی درخواستیں قابل سماعت کہیں گے؟؟؟؟جب کمپنیاں چور حکمرانوں جرنیلوں کی ملکیت ہوں گی تو یہ ججز غریب عوام کے ساتھ نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کے ساتھ کھڑے ہوں۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

وزیر اعظم اور ان کی ٹیم اپنی اتحادی پیپلز پارٹی سے بجٹ سازی پر ایسے مذاکرات کر رہے ہیں جیسے بجٹ انہوں نے ہی بنانا ہے۔2026 میں دونوں جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ عوام ابھی بھی اندھی گونگی اور بہری ہے۔ بھولے کے مطابق عوام کی یہ کیفیت طبعی نہیں مزھبی ہے

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے خطے میں بحری سلامتی کے کردار کو سراہا گیا اور اسے علاقائی بحری استحکام کا ضامن قرار دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر ہیڈکوارٹرز میں بحرینی کمانڈر نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی جدید کاری، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

اور تکنیکی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بات چیت میں ڈرون ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید دفاعی نظام اور دیگر ابھرتی ہوئی عسکری ٹیکنالوجیز پر بھی غور کیا گیا۔ بحرینی کمانڈر نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

بحرین کے نیشنل گارڈ کے سربراہ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے پاکستان کے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ بحرینی جنرل نے پاکستان اور بحرین کے قریبی تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کا دفاعی تعاون وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ رہا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف فوجی امور اور مشترکہ تربیتی پروگراموں کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت

سعودی عرب ، لبنان ، اب بحرین بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرچکے ترکی ، عمان ، قطر ، آذربائجان ، کرغزستان کے ساتھ بات ہوچکی ہے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب مشرق وسطیٰ پورے کا باقاعدہ فیلڈ مارشل بننے جارہا ہے وقت گزرنے دیں بیرونی قوتوں کو سمجھ آرہی اس لیے انہوں نے اپنے سارے مہرے بے نقاب کرکے آخری چالیں کھیلنی شروع کی ہوئیں ہیں مگر بہت جلد پاکستان امن کا گہوارہ اور خطے کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گا جو معاشی و عسکری لحاظ سے دنیا میں مقام رکھے گا

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کر دیا۔ انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے (ایک کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پر فوری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مشرق وسطی میں غیر یقینی صورتحال عراق شام کی فضائی حدود بند۔وزیر اعطم کی ایوان صدر امد نواز لیگ کی گلگت بلتستان میں شکست تسلیم۔نواز شریف کی سیاست صدارتی ھاوس میں زرداری اور بلاول کے سامنے دفن۔۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی۔غربت سے تنگ شخص نے 4 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔۔پرنس سلطان ائیربیس کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں غلط ہیںترجمان سعودی وزارت دفاع۔۔۔۔۔سردار ایاز صادق اور وزیر اعظم کی چوھدری نثار کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت۔۔راولاکوٹ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیکورٹی فورسز کا دھرنے کے مقام پر آپریشن.۔۔حالات کشیدہ صورتحال نازک ھے کمباینڈ ملٹری ھسپتال پر حملہ شھادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات۔1987 1988میں بھی ملٹری ھسپتال پر حملہ ھوا تھا اس کے بعد دوسرا حملہ ھے۔۔شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ھے حالات بدستور کشیدہ صورتحال نازک بڑے حادثے کی گونج۔۔نواز شریف کی سیاست صدارتی ھاوس میں زرداری اور بلاول کے سامنے دفن۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ٹیلی ویژن انٹرویو میں ایران پالیسی پر ٹرمپ کے مؤقف میں تضادات نمایاں، اندرونی سیاسی دباؤ میں اضافہواشنگٹن — امریکی صدر Donald Trump کے ایک حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو نے ان کی ایران پالیسی سے متعلق بیانات میں پائے جانے والے تضادات کو ایک بار پھر زیرِ بحث لا دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ ایران کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کے مؤقف اور عملی پالیسی کی وضاحت میں مشکلات کا شکار دکھائی دیے، جس کے بعد ان کی مہم کے سابقہ بیانیے اور موجودہ خارجہ حکمتِ عملی کے درمیان فرق پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے

۔سیاسی اور میڈیا حلقوں میں تیزی سے وائرل ہونے والے اس انٹرویو نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے Iran کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے انتظام پر سوالات کو مزید تیز کر دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ صورتحال ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے داخلی سیاسی اثرات بھی مرتب ہوں گے۔انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی پالیسی کا محور بیرونی فوجی تنازعات میں کمی، مہنگے عسکری مشنز سے گریز، اور امریکی معیشت کو ترجیح دینا ہوگا

یہ پیغام اُن ووٹرز میں خاصا مقبول ہوا جو طویل جنگوں اور عالمی مداخلت سے بیزاری کا اظہار کرتے رہے ہیں۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ ایران پالیسی بعض پہلوؤں میں سابقہ سخت گیر حکمتِ عملیوں کا تسلسل اور بعض صورتوں میں اس کی توسیع معلوم ہوتی ہے۔ ان کے مطابق یہ تبدیلی مہم کے بیانیے اور عملی پالیسی کے درمیان واضح خلیج کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کے حامی اس مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے اسے “روک تھام پر مبنی حکمتِ عملی” قرار دیتے ہیں، جس کا مقصد خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا اور وسیع تر عدم استحکام سے بچاؤ ہے۔ حکومتی مؤقف میں دفاعی تیاریوں اور اسٹریٹجک صلاحیتوں میں اضافے کو بھی ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے

کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے اثرات صرف سفارتی سطح تک محدود نہیں رہتے بلکہ عالمی توانائی منڈیوں، بالخصوص تیل کی قیمتوں پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ امریکی معیشت میں افراطِ زر اور عوامی اخراجات کے دباؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے

۔ماہرین کے مطابق آئندہ چند ہفتے اس لحاظ سے اہم ہوں گے کہ آیا موجودہ کشیدگی میں کمی آتی ہے یا صورتحال مزید بگڑتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف امریکی خارجہ پالیسی بلکہ اندرونی سیاسی منظرنامے پر بھی گہرے ہو سکتے ہیں۔

آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی مداخلت حالات کشیدہ صورتحال نازک سب کچھ جانتے کے لیے سھیل رانا لاءیو رات گیارہ بجے سبسکرائب بادبان یو ٹیوب۔افواج پاکستان میں 20 سے زائد جرنل کشمیری ھے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔۔گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، ن لیگ اور آزاد امیدوار تحریک انصاف 3 نشست پر کامیاب۔۔گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت علیم خان کا صفایا۔۔نواز لیگ کے امیدوار 2 نشستوں پر کامیاب رات 2 بجے تک 18 نشستوں کے غیر مصدقہ رزلٹ۔۔آزاد کشمیر کے سب انسپکٹر عنائت اللہ کو شہید کر دیا۔ حالات کشیدہ۔۔بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرداری ہاؤس آمد۔۔بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرداری ہاؤس آمد۔۔بندر بانٹ یا کچھ اور۔۔40 ھزار افراد کے غیر قانونی اثاثے ضبط مظفرآباد آزاد کشمیر کا وزٹ کرنے والے افراد کے لیے حکومت کی ایڈوائزری جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 09 جون کی احتجاجی کال کے پیش نظر 05 جون سے 20 جون 2026 تک آزادکشمیر میں سفر اور داخلے سے اجتناب فرمائیں۔تاکہ غیر متوقع صورت حال و دشواری سے بچ سکیں ۔
۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

‼️ٹاپ بریکینگ‼️▫️سپریم کورٹ کی رائے نے مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومت کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا اور دباؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا۔▫️عدالت نے قرار دیا کہ 12 مہاجر نشستیں آرٹیکل 22 کے تحت آئینی تحفظ رکھتی ہیں اور انہیں انتظامی فیصلے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔▫️ سپریم کورٹ کے مطابق مہاجر نشستوں میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آرٹیکل 33 کے تحت آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔▫️عدالت کی رائے نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ آئینی مطالبات سڑکوں کے دباؤ سے منوائے جا سکتے ہیں۔▫️

سپریم کورٹ نے حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کی کہ باقی ماندہ آئینی معاملات منتخب اسمبلی کے سپرد کیے جائیں۔▫️عدالت نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم عوامی مینڈیٹ، پارلیمانی بحث اور آئینی طریقۂ کار سے ہی ممکن ہے۔▫️آرٹیکل 22(4) کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد لازمی ہے، احتجاج یا سیاسی تنازع اس میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔▫️سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔▫️عدالت نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے، لیکن سڑکوں کی بندش، دھونس اور معمولاتِ زندگی میں خلل آئینی تحفظ حاصل نہیں کرتے۔▫️عدالتی رائے نے انتخابات اور ریاستی اداروں میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بنیاد کو مزید مضبوط کر دیا۔▫️سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آئینی تبدیلی کا راستہ اسمبلی اور ووٹ ہے، دباؤ اور محاذ آرائی نہیں۔▫️باقی ماندہ دو مطالبات پر حکومت کا مؤقف درست ثابت ہوا، آئینی مسائل کا حل صرف آئینی طریقۂ کار سے ممکن ہے۔▫️عدالت نے واضح کیا کہ آئینی سوالات کا فیصلہ منتخب نمائندے کریں گے، نہ کہ سڑکوں پر دباؤ ڈالنے والے گروہ۔▫️سپریم کورٹ کی رائے نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ریاست کے امن و استحکام کے تحفظ کے مؤقف کو تقویت دی۔

مظفرآباد آزاد کشمیر کا وزٹ کرنے والے افراد کے لیے حکومت کی ایڈوائزری جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 09 جون کی احتجاجی کال کے پیش نظر 05 جون سے 20 جون 2026 تک آزادکشمیر میں سفر اور داخلے سے اجتناب فرمائیں۔تاکہ غیر متوقع صورت حال و دشواری سے بچ سکیں ۔ل

احسن اقبال بمقابلہ شاہد خاقان عباسی!28 جولائی 2017 کا دن تھا،میں ایسٹ لندن میں دن کے گیارہ بجے اپنے دوست راؤ آفتاب کے ساتھ اس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا تھا ،ہم نے جیو نیوز لگائ ہوئ تھی جہاں تھوڑی دیر میں پانامہ کیس میں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔پانچ رکنی بینچ کے جسٹس اعجاز افضل خان نے جوں ہی نواز شریف کو 62 ایف (1) کے تحت نااہلی کا فیصلہ پڑھ کے سنایا،ہاہا کار مچ گئی اور مجھے واٹس ایپ پہ نارووال سے اپنے دوست رانا معظم کا پہلا فون موصول ہوا جس میں اس نے مجھے شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کی مبارکباد دی۔رانا معظم میرا کلاس فیلو ہے،اس نے ایک گھر مری میں بھی بنا رکھا ہے،گرمیاں اکثر ادھر ہی گذارتا ہے اور مری کی سیاست اور احوال کا مجھ سے بھی زیادہ واقف ہے۔وہی رانا معظم اب گزشتہ روز مجھے اپنے ایم این اے احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی کاکردگی کا موازنہ کر کے مجھے زچ کر رہا تھا۔ بقول رانا معظم کے،دونوں ” قد آور” انجینئر ہیں۔ دونوں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رہے۔ دونوں کئی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ دونوں وفاقی کابینہ کا حصہ رہے۔

لیکن جب ان کے اپنے اپنے حلقوں کی ترقی کا جائزہ لیا جائے تو نتائج حیران کن حد تک مختلف نظر آتے ہیں۔رانا کہتا ہےآپا نثار فاطمہ کے صاحبزادے احسن اقبال یو ای ٹی لاہور کے فارغ التحصیل مکینیکل انجینئر ہیں،باضابطہ سیاسی منظر نامے میں 1993 سے سامنے آئے ہیں اور گزشتہ تقریباً تین دہائیوں میں زیادہ تر منصوبہ بندی، ترقی اور قومی ترقیاتی پروگراموں سے وابستہ رہے۔ پنجاب کے 41 اضلاع ہیں،احسن اقبال کا ضلع نارووال مگر ٹاپ فائیو اضلاع میں شامل ہے۔ناروال 1991 میں ضلع بنا۔اس نے فخریہ بتایا کہ احسن اقبال پچھلے دس سال میں نہایت چابک دستی کے ساتھ نارووال میں وفاق اور پنجاب سے بڑے بڑے ترقیاتی و تعلیمی منصوبے لانے میں کامیاب ہوئے،جن کی بدولت اب نارووال کو ترقیاتی سپیڈ کی بدولت ازراہ تفنن ‘ ریپبلک آف نارووال ‘ بھی کہا جاتا ہے۔احسن اقبال نے یہاں نیشنل سپورٹس سٹی پر 6 ارب روپے سے زائد، نارووال میڈیکل کالج پر 4.4 ارب روپے، یو ای ٹی نارووال کیمپس پر تقریباً 3 ارب روپے، انوویشن سنٹر اور انوویشن پارک پر تقریباً 3 ارب روپے، نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ پر 3.3 ارب روپے، نیشنل سینٹر فار نینو سائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی پر 2.77 ارب روپے، یونیورسٹی آف نارووال کی توسیع پر 3 ارب روپے سے زائد، نارووال۔شکرگڑھ روڈ پر 1.6 ارب روپے، جبکہ 400 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کے پیکیج پر 28 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ صرف ان چند منصوبوں کی مجموعی لاگت ہی تقریباً 60 ارب روپے سے زائید بنتی ہے۔کراچی جس کی آبادی تقریباً دو کروڑ ہے،

آج تک قومی سپورٹس سٹی سے محروم ہے، جبکہ نارووال، جس کی آبادی 17 لاکھ ہے، 14 اسٹیڈیموں کا مالک بن چکا ہے۔رانا کہنے لگا آپ کے شاہد خاقان عباسی تو احسن اقبال سے پانچ سال قبل 1988 سے قومی سیاست میں سرگرم ہیں۔ وہ پی آئی اے کے چیئرمین رہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم رہے اور 2017 میں پاکستان کے وزیر اعظم بھی بنے۔ مجھے یہ بتاؤ کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی وہ اپنے حلقہ مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں کوئ بڑا کام کیوں نہیں کر سکے۔ان کے کریڈٹ میں زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبے ہی کیوں نظر آتے ہیں، جن میں چھوٹے ترقیاتی کام، لنک روڈز، سکولز،بی ایچ یوز وغیرہ کے روایتی ترقیاتی کام شامل ہیں۔ وہ اپنے سیاسی کیریئر کے تقریباً چار عشروں کے دوران نہ کوئی میڈیکل کالج قائم کر سکے، نہ کوئی بڑی سرکاری یونیورسٹی، نہ کوئی قومی تحقیقی ادارہ،اور نہ ہی کوئی ایسا میگا منصوبہ سامنے لا سکے جسے قومی سطح کا تعلیمی یا سائنسی سنگ میل کہا جا سکے۔حتی کہ مری اور کوٹلی ستیاں کو ضلع کا درجہ بھی اور کوہسار یونیورسٹی کا قیام بھی ان کے دور میں نہ ہو سکا۔ مری روڈ، مری ایکسپریس وے ،بڑے سیاحتی منصوبے، تجاوزات مہم،پتریاٹہ چیئر لفٹ وغیرہ تو نواز شریف نے کی جس کا وہاں گھر تھا۔اب یہ میری غیرت کا معاملہ تھا ،میں نے اپنے تئیں اپنے ایم این اے کو خوب ڈیفینڈ کیا۔میں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ ایک عارضی پیکج تھا

اور امانتاً شاہد خاقان کے سپرد کی گئی۔ان کی یہی بڑی کارکردگی تھی کہ امور مملکت انھوں نے کامیابی سے چلایا۔یہ ان کی سادگی اور شرافت تھی کہ وہ نہ تو وزیراعظم ہاؤس شفٹ ہوئے نہ ہی انھوں نے اپنے حلقے کے لئے راجا پرویز اشرف کی طرح ملکی فنڈز پہ ڈانگ پھیری۔ پھر میں نے رانا معظم کو سمجھایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسی لیے نئی پارٹی عوام پاکستان بنائی ہے جو ایک ایسے نظام کے لئے لڑے گی جہاں میرٹ کی بالا دستی ہو گی۔جہاں شرافت،متانت کی سیاست ہو گی اور پالیسی کے تحت محروم علاقوں میں میرٹ پہ سہولیات دی جائیں گے اور جہاں کوئ احسن اقبال میرٹ سے ہٹ کے فنڈز نہ لے جا سکےگا۔رانا ہنس کے کہنے لگا ،لو پہلی بات ہے کہ ایسا ہو گا نہیں لیکن اگر عوام پاکستان پارٹی اقتدار میں آ گئی تو پھر تو تمہیں ضلع مری کے لئے تقریباً تین دہائیاں اور انتظار کرنا پڑے گا،کیونکہ ہر سال تقریباً 400 ارب کی عملاً پی ایس ڈی پی کے تحت میرٹ پہ پہلے فاٹا ، بلوچستان اور انٹیریئر سندھ کی محرومیاں دور ہوں گی اور پھر ضلع مری کی باری آئے گی۔یہ تو پھر تمہاری زندگی میں ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔اب میں اپنے آپ کو کوس رہا تھا،میں کیوں رانا کے ساتھ ایسے فضول کے موازنے اور سوالوں میں الجھا ہوں،جس سے ذہنی کوفت ہوئ۔تنگ آ کے میں نے رانا کو کہا میرے پاس شاہد خاقان کی صورت میں شرافت اور متانت کی لیڈرشپ موجود ہے، میں اسی پہ خوش ہوں،تمہیں اور ابرار الحق کو احسن اقبال ایسا چیتے کی آنکھوں والا گھاگ اور شاطر سیاستدان مبارک ہو۔مگر رانا آج مکمل شرارت کے موڈ میں تھا۔اب کہنے لگا کہ مشہور اکانومسٹ ڈاکٹر فرخ سلیم نے 17 اگست 2025 کو اپنے دی نیوز کے مضمون میں پھر شاہد خاقان کو 2016 میں قطر کے ساتھ 15 سالہ مہنگی ایل این جی ڈیل کئے جانے پہ مطعون ٹھہرایا اور کہا کہ اس ڈیل کی وجہ سے پاکستان پہ 2026 میں گیس کے اربوں ڈالر کا سرکلر ڈیبٹ چڑھ گیا ہے۔

وہ کہتے ہیں گیس کا یہ گردشی قرضہ 2016 سے قبل کبھی نہ تھا اور پڑوس کے ممالک انڈیا اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے آٹھ گنا زیادہ ایل این جی استعمال کے بعد بھی کوئی سرکلر ڈیبٹ نہیں ہے۔شاہد خاقان کو چاہیے تھا اگر یہ غلط ہے تو اس کی ری بٹل دے دیتے۔رانا سے الجھ کے میں آ تو گیا مگر کل سے اس کے آخری الفاظ میرے کان میں گونج رہے ہیں اور مجھے کنفیوز کر رہے ہیں۔اس نے کہا کہ آپ مری کے لوگ بڑے سادے ہو، اپنے ایم این اے کی سادگی اور شرافت کے نام پہ اپنی نسلوں کی ترقی تک قربان کر دیتے ہو۔ذرا ایک ٹرم کے لئے احسن اقبال کو اپنا ایم این اے منتخب کر لو،پھر فرق دیکھنا۔انجنئیر ادریس عباسی 6 جون،2026

گلگت بلتستان الیکشن مکمل تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی دوڑ میں اگے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں مبینہ خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رُکن کی ہلاکت کے بعد راولاکوٹ میں حالات کشیدہ ہیں۔۔ایشین گیمز ریسلنگ فائنل, پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔۔ اسلام آباد گندم مارکیٹ اپڈیٹس۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ایشین گیمز ریسلنگ فائنل, پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیافائنل مقابلے میں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی، فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا

📅 7 جون 2026اسلام آباد گندم مارکیٹ اپڈیٹس ✅🌾 گندم (مل کوالٹی) کا ریٹ 4,200 سے 4,240 روپے 🌾 گندم (چکی کوالٹی) کا ریٹ 10,250 سے 10,350 روپےاللہ تعالیٰ تمام کاشتکاروں، تاجروں اور خریداروں کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمی

لانس نائیک بابر اسلم شہید نے وطنِ عزیز پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور حب الوطنی کی ایک روشن مثال قائم

تازہ ترین۔۔۔😥💔تیزاب حملے میں زخمی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آنکھوں کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم ابتدائی علاج کے دوران بینائی کے حوالے سے کچھ خدشات تھے۔۔۔۔ڈاکٹر ماہ نور کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں اسپتال حکام کے مطابق ان کے جسم کا تقریباً 13 فیصد حصہ جھلس گیا اور کچھ زخم گہرے ہیں، مگر علاج کامیابی سے جاری ہے۔۔۔۔۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رُکن کی ہلاکت کے بعد راولاکوٹ میں حالات کشیدہ ہیں اور وہاں پر رینجرز کے اہلکاروں کو حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے

‼️ٹاپ بریکینگ‼️▫️سپریم کورٹ کی رائے نے مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومت کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا اور دباؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا۔▫️عدالت نے قرار دیا کہ 12 مہاجر نشستیں آرٹیکل 22 کے تحت آئینی تحفظ رکھتی ہیں اور انہیں انتظامی فیصلے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔▫️ سپریم کورٹ کے مطابق مہاجر نشستوں میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آرٹیکل 33 کے تحت آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔▫️عدالت کی رائے نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ آئینی مطالبات سڑکوں کے دباؤ سے منوائے جا سکتے ہیں۔▫️سپریم کورٹ نے حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کی کہ باقی ماندہ آئینی معاملات منتخب اسمبلی کے سپرد کیے جائیں۔▫️عدالت نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم عوامی مینڈیٹ، پارلیمانی بحث اور آئینی طریقۂ کار سے ہی ممکن ہے۔▫️آرٹیکل 22(4) کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد لازمی ہے، احتجاج یا سیاسی تنازع اس میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔▫️سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔▫️عدالت نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے، لیکن سڑکوں کی بندش، دھونس اور معمولاتِ زندگی میں خلل آئینی تحفظ حاصل نہیں کرتے۔▫️عدالتی رائے نے انتخابات اور ریاستی اداروں میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بنیاد کو مزید مضبوط کر دیا۔▫️سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آئینی تبدیلی کا راستہ اسمبلی اور ووٹ ہے، دباؤ اور محاذ آرائی نہیں۔▫️باقی ماندہ دو مطالبات پر حکومت کا مؤقف درست ثابت ہوا، آئینی مسائل کا حل صرف آئینی طریقۂ کار سے ممکن ہے۔▫️عدالت نے واضح کیا کہ آئینی سوالات کا فیصلہ منتخب نمائندے کریں گے، نہ کہ سڑکوں پر دباؤ ڈالنے والے گروہ۔▫️سپریم کورٹ کی رائے نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ریاست کے امن و استحکام کے تحفظ کے مؤقف کو تقویت دی۔

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں مبینہ خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میجر (ر) وجاہت افضل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے مطابق ایک غیر متعلقہ گاڑی پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہوئی اور ایک شخص نے متنازع ویڈیو بھی بنائی، جس میں ایک رکنِ پارلیمنٹ کی مبینہ تذلیل کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق گاڑی تقریباً سات منٹ تک پارکنگ میں موجود رہی،